کھیل کے میدان سے افسوسناک خبر اہم ترین عہدیدار نے تنگ آکر استعفیٰ دیدیا              قطر جانے کے خواہشمند افراد کیلئے بڑی خوشخبری آگئی پاکستانی پروفیشنلز اور ہنرمند افراد متوجہ ہوں، پھر نہ کہنا خبر نہ ہوئی              یو اے ای میں رہائش پذیر پاکستانیوں کیلئے دھماکے دار خبر آگئی ، عام تعطیل کا اعلان کردیاگیا              سیاحوں کی بس میں دھماکہ ، ہلاکتیں ، متعدد زخمی ، افسوسناک واقعہ کہاں پیش آیا ؟ جانئے              پارسل بھیجنا ہو تو دورنہ جائیں، اب ڈاکخانے کا عملہ ہی گھر بلا لیں ایسی سہولت متعارف جان کرآپ بھی دانتوں تلے انگلیاں دبا لینگے              باکمال لوگ ، لاجواب سروس کے شاندار اقدام نے شہریوں کے دل جیت لیئے ،جان کر آپ بھی داد دیئے بغیر نہ رہ سکیں گے              اہم ترین ساہم ترین سیاسی رہنما رشتہ ازدوج میں منسلک ہوگئے، لڑکی کون؟ کس بڑی شخصیت کی بیٹی ہیں ؟ جانئےیاسی رہنما رشتہ ازدوج میں منسلک ہوگئے، لڑکی کون؟ کس بڑی شخصیت کی بیٹی ہیں ؟ جانئے              خوفناک حادثے نے سب کو رُلادیا ، ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق ،ہر طرف چیخ وپکار       
تازہ تر ین

پابندیوں کے حوالے سے امریکا کا مواخذہ کیا جائے، ایران کا اقوام متحدہ پر زور

نیویارک (ویب ڈیسک) اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل مندوب غلام علی خسرو نے اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل اور سلامتی کونسل کے صدر کو سرکاری طور پر ایک تحریری خط بھیجا ہے۔

عرب ٹی وی کے مطابق خط میں ایرانی مندوب کی جانب سے باور کرایا گیا کہ تہران پر دوبارہ سے پابندیوں کا عائد کیا جانا بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے، ساتھ ہی مطالبہ کیا گیا ہے کہ واشنگٹن کے خلاف اجتماعی سطح پر اقدام کیا جائے۔

خط میں بتایا گیا ہے کہ 6 اگست 2018ء کو امریکا کے صدر نے ایگزیکٹو آرڈر نمبر 13846 جاری کیا۔ اس کے تحت ایران پر دوبارہ پابندیوں کا دسرا مرحلہ مسلط کیا گیا جو 5 نومبر 2018ء سے نافذ العمل ہوا ہے۔یاد رہے کہ دوسرے مرحلے کی ان پابندیوں میں تہران کے دو اہم سیکٹروں یعنی تیل اور بینکنگ کو ہدف بنایا گیا ہے۔

اس کے علاوہ 700 ایرانی شخصیات اور ادارے بھی ان پابندیوں کی لپیٹ میں آئے ہیں۔خط کے مطابق یہ وہ پابندیاں ہیں جن کو امریکا نے سلامتی کونسل کی قرار داد 2231 (2015ء) پر عمل کرتے ہوئے 16 جنوری 2016ء کو تہران پر سے اٹھایا تھا اور یہ عہد کیا تھا کہ انہیں دوبارہ عائد نہیں کیا جائے گا۔خط میں یہ بھی کہا گیا کہ ایران نے ایٹمی توانائی کی عالمی ایجنسی کی نگرانی میں جوہری پروگرام سے متعلق وعدوں کو پورا کیا۔

تاہم امریکا نے دانستہ طور پر سلامتی کونسل کی قرار داد 2231 (2015ئ) کی خلاف ورزی کی اور جانب دارانہ فیصلہ کرتے ہوئے پابندیاں دوبارہ عائد کر دیں۔ واشنگٹن نے دوسرے ممالک کو بھی اپنی روش پر چلنے کے لیے مجبور کیا۔ اس طرح امریکا نے نہ صرف سلامتی کونسل کی قرار داد کی دھجیاں بکھیریں بلکہ وہ دیگر ممالک کو بھی اس قرار داد کی خلاف ورزی پر مجبور کر رہا ہے جس پر عمل کرنا اقوام متحدہ کے منشور کے مطابق لازم ہے۔ایرانی مندوب خسرو کے خط میں امریکی پابندیوں کو غیر قانونی اور اقوام متحدہ کے منشور کے بنیادی اصولوں کے خلاف قرار دیا۔

خسرو نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ امریکا کی جانب سے مسلط کی جانے والی پابندیوں پر اقوام متحدہ کے متن اور بین الاقوامی قوانین کے مطابق اجتماعی صورت میں جواب دیا جائے۔یاد رہے کہ امریکی وزارت خارجہ نے پیر کے روز اضافی پابندیوں کے حوالے سے ایک بیان جاری کیا۔ ان پابندیوں میں تہران کے جوہری پروگرام پر قیود شامل ہیں تا کہ ایران کو جوہری ہتھیاروں کے حصول سے روکا جا سکے۔

دوسری جانب ایران کے صدر حسن روحانی نے اعلان کیا کہ ان کا ملک تیل فروخت کرے گا اور پابندیوں کی خلاف ورزی کرے گا۔ اقتصادی عہدے داروں کے ایک گروپ سے گفتگو کرتے ہوئے روحانی کا کہنا تھا کہ ایران اس وقت حالتِ جنگ میں ہے اور تہران کے حوالے سے امریکا کے انتہائی اقدامات کے ساتھ مشرق وسطی میں کشیدگی جنم لے رہی ہے۔ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ ہم اقتصادی جنگ کی پوزیشن میں ہیں اور ہمیں بدمعاش قوت کا سامنا ہے۔

میں نہیں سمجھتا کہ امریکا کی تاریخ میں کوئی ایسا شخص وہائٹ ہاؤس میں داخل ہوا ہو جس نے اس حد تک قانون اور بین الاقوامی سمجھوتوں کی دھجیاں بکھیری ہوں۔

مزید خبر یں

کابل(نیوزڈیسک)افغانستان کیلئے امریکی خصوصی ایلچی نے کہا ہے کہ امریکا عن قریب طالبان کے ساتھ مذاکرات کی ایک اور کوشش کرے گا،اگر طالبان جنگ سے باز نہ آئے تو امریکا افغان فوج کی طالبان کے خلاف کارروائیوں میں معاونت جاری رکھے گا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ... تفصیل

طرابلس (نیوزڈیسک)لیبیا کی فوج نے خبردار کیا ہے کہ ملک میں ترکی اور قطر کی جانب سے جاری مداخلت کے سنگین نتائج سامنے آئیں گے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق فوجی ترجمان بریگیڈیئر احمد المسماری کا کہنا تھا کہ جنوبی لیبیا میں جاری الکرامہ فوجی آپریشن کے ... تفصیل

دبئی (نیوزڈیسک)متحدہ عرب امارات کی ایک فضائی کمپنی فلائی دبئی نے کہا ہے کہ کمپنی شام کے لیے کمرشل پروازوں کی بحالی کے حوالے سے جنرل سول ایوی ایشن اتھارٹی کے احکامات کی منتظر ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق کمپنی کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ... تفصیل