وزیراعظم عمران خان نے سندھ سے 2 ہندو لڑکیوں کے اغوا کا نوٹس لے لیا              برطانیہ ، پاکستانی ہائی کمیشن نے برطانوی شہریوں کیلئے ای ویزا کا اجراءشروع کر دیا              حکومت سندھ نے ایک بارپھرسرکاری ملازمتوں پرپابندی عائد کردی              مفتی تقی عثمانی حملہ: 6 افراد کے خلاف دہشت گردی کا مقدمہ درج              پشاور بس منصوبے کا افتتاح غیر معینہ مدت تک ملتوی              سابق وزیر اعظم شوکت عزیز کے وارنٹ گرفتار ی جاری              صدر ٹرمپ اور اتحادی افواج کا شام سے داعش کے مکمل خاتمے کا اعلان              ڈیم فنڈ: کینیڈا میں عمران خان کے دستخط شدہ 2 بلے 65 ہزار ڈالرز میں نیلام              یوم پاکستان ،مسلح افواج کی شاندار پریڈ ،ٹینکوں اور میزائلوں کی نمائش ،جے ایف 17 تھنڈر طیاروں کا شاندار کرتب دکھا کر پیشہ وارانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ              بھارت نے یسین ملک کی جماعت جموں کشمیر لبریشن فرنٹ پر پابندی لگادی       
تازہ تر ین

یورپی یونین میں ترکی کی شمولیت کے مذاکرات روک دینا چاہئیں، کمشنریوہانس ہان

انقرہ (ویب ڈیسک) ترکی 1999ء سے یورپی یونین میں شمولیت کا امیدوار ہے اور اس مقصد کے لیے باقاعدہ مذاکرات 2005ء میں شروع ہوئے تھے۔ یورپی یونین میں توسیع کے کمشنر یوہانس ہان نے کہا ہے کہ بات چیت کا کوئی فائدہ نہیں ہو رہا۔

امریکی ٹی وی کے مطابق یورپی یونین میں توسیع کے کمشنر یوہانس ہان نے ترکی کی یورپی یونین میں شمولیت کے حوالے سے جاری بات چیت فوری طور پر روکنے کا مطالبہ کیا اورکہاکہ ترکی کے ساتھ مستقبل میں یہ یورپی یونین، دونوں کے لیے زیادہ بہتر ہو گا کہ وہ کوئی نیا راستہ تلاش کرتے ہوئے شمولیت کی بات چیت روک دیں۔

یوہانس ہان نے مزید کہا کہ یورپی یونین میں ترکی کی شمولیت کے مذاکرات 2005ء سے جاری ہیں اور اس سلسلے میں تعطّل حقیقت پسندانہ اسٹریٹیجک شراکت داری کی راہ میں رکاوٹ بن رہا ہے۔

ان کے بقول تاہم یہ یورپی یونین کے رکن ممالک پر منحصر ہے کہ وہ اس مقصد کے لیے کس راستے کا انتخاب کرتے ہیں۔ فی الحال ایسے کوئی اشارے موجود نہیں جن کی بنیاد پر کہا جائے کہ زیادہ تر یورپی ممالک ترکی کے ساتھ مذاکرات باقاعدہ طور ختم کرنے کے حق میں رائے دیں۔

یورپی یونین میں توسیع کے کمشنر یوہانس ہان ماضی میں کہہ چکے ہیں کہ ترکی کے ساتھ قریبی تعاون برقرار رہنا چاہیے۔ ان کے بقول باہمی روابط کی ایک ایسی حقیقت پسندانہ شکل کی وضاحت ضروری ہے، جو دونوں کے مفاد میں ہو اور جس کے بعد ترکی کو یورپی یونین کا حصہ بنانے کے خاطر عملی طور پر سوچا جائے۔

ہان نے اس موقع پر تجویز دی کہ ترکی کو یورپی یونین کی کسٹم یونین میں شامل کیا جائے۔ تاہم رواں برس جون میں ہی اس تجویز کو مسترد کر دیا گیا تھا۔

مزید خبر یں

بماکو (نیوز ڈیسک)مالی میں شکاری قبیلے کے مقامی گاﺅں پر حملے اوراندھا دھند فائرنگ کے نتیجے میں 115افراد ہلاک ہو گئے،حملہ آوروں نے تمام گھروں کوتیل چھڑک کر آگ لگادی،سیکڑوں افرادنے بھاگ کر جان بچائی تاہم ضعیف عمر لوگ،خواتین اورکئی بچے جھلس کر ہلاک ہوگئے۔ہلاکتوں میں ... تفصیل

پیرس(نیوز ڈیسک )فرانسیسی صدر عمانو ایل ماکروں نے کہا ہے کہ شام میں انتہا پسند گروپ داعش کی نام نہاد ” خلافت“ کے سقوط سے فرانس میں دہشت گردی کے ممکنہ حملوں کا نمایاں خطرہ بھی ختم ہو گیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق انھوں نے ٹویٹر پر ... تفصیل

نئی دہلی (نیوز ڈیسک)کانگریس رہنما راہول گاندھی گڑگاﺅں میں مسلمان خاندان پر قیامت ڈھانے والے انتہا پسندوں پر برس پڑے۔بھارتی ٹی وی کے مطابق بھارتی سیاسی جماعت کانگریس کے رہنما راہول گاندھی گڑ نامی گاﺅں میں مسلمان خاندان پر قیامت ڈھانے والے انتہا پسندوں پر برس ... تفصیل