سعودی عرب نے پاکستانی کیلئے ویزٹ ویزا کی فیسوں میں کمی کی باضابطہ منظوری دیدی              وفاقی ضلعی انتظامیہ نے پیر 18 فروری کو مقامی تعطیل کا اعلان کر دیا              نیشنل پریس کلب اسلام آباد نے وزیراطلاعات فواد چوہدری کے داخلے پر پابندی عائد کردی              پنجاب میں فلم انڈسٹری کی بہتری کیلئے فلم اتھارٹی بورڈ بنانے کا فیصلہ              حکومت کا ہولی کے موقع پر مستحق ہندو خاندانوں کی مالی امداد کا فیصلہ              وزیراعظم عمران خان ،چیئر مین نیب نے ڈائریکٹر آرکیالوجی ومیوزیم عبد الصمد کی گرفتاری کا نوٹس لے لیا              سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کی تاریخ تبدیل،کل17فروری کو پاکستان پہنچیں گے              سعودی ولی عہد کی آمد ،اسلام آباد، راولپنڈی میں ہیوی ٹریفک کا داخلہ ممنوع ،موبائل فون سروس معطل رکھنے کا فیصلہ       
تازہ تر ین

سینکڑوں افراد کامعاون قاتل، 94 سالہ سابق نازی گارڈ عدالت میں پیش

برلن (ویب ڈیسک) جرمنی میں نازی دور کے ایک اذیتی کیمپ کے ایک ایسے سابق محافظ کے خلاف شہر میونسٹر میں مقدمہ شروع ہو گیا ہے جس کی عمر اس وقت چورانوے برس ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اڈولف ہٹلر کی زیر قیادت جرمنی میں نیشنلسٹ سوشلسٹوں کے دور میں سینکڑوں افراد کے قتل میں معاونت کے الزام میں اس ملزم کے خلاف مقدمے کی سماعت جرمن صوبے نارتھ رائن ویسٹ فیلیا کے شہر میونسٹر کی ایک عدالت میں شروع ہو گئی۔

ملزم نازی دور کے بدنام زمانہ ایس ایس دستوں کا رکن اور ایک اذیتی کیمپ کا ایسا محافظ تھا، جس نے اپنے مبینہ جرائم کا ارتکاب 1942ء اور 1944ء کے درمیانی عرصے میں کیا تھا۔

میونسٹر کی متعلقہ عدالت کے ترجمان نے بتایا کہ یہ ملزم اس اذیتی کیمپ کا محافظ ہی نہیں تھا بلکہ اس کیمپ کے قیدیوں سے جب اس اذیتی مرکز کی حدود سے باہر بھی جبری مشقت لی جاتی تھی، تو بھی ان کی نگرانی یہی نازی فوجی کرتا تھا۔اس مقدمے میں نجی کوائف کے تحفظ کے جرمن قانون کے تحت ملزم کا نام ظاہر نہیں کیا گیا۔

ملزم اب اتنا بوڑھا ہو چکا ہے کہ وہ خود چل پھر بھی نہیں سکتا۔ اسی لیے اسے ایک وہیل چیئر پر عدالت میں لایا گیا۔

عدالتی ذرائع کے مطابق اس مقدمے کی کارروائی کم از کم بھی سماعت کے بارہ دنوں تک جاری رہے گی۔ ملزم نے اپنے خلاف فرد جرم عائد کیے جانے کے بعد اعتراف کر لیا تھا کہ وہ شٹْٹ ہوف کے نازی اذیتی کیمپ میں گارڈ تو رہا ہے لیکن وہ وہاں قتل کے کسی بھی واقعے میں ملوث نہیں تھا۔

مزید خبر یں

ممبئی(نیوزڈیسک)بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نےایک بارپھر گیدڑ بھبکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ پلوامہ حملے کا بھرپور جواب دیاجائے گا۔بھارتی ریاست مہاراشٹر میں ایک تقریب کے دوران بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے پاکستان کانام لیے بغیر کہا کہ ”وہ ملک جو تقسیم کے بعد ... تفصیل

ابوجا(نیوزڈیسک)نائیجریا میں مسلح افراد نے دو مختلف برادریوں کی آبادی پر حملہ کرکے 66 افراد کو قتل اور 20 کو زخمی کردیا۔عالمی میڈیا کے مطابق مسلح افراد نے نائیجیریا کے شمال مشرقی علاقے میں مسلح افراد نے دو برادریوں پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں ... تفصیل

دبئی (نیوزڈیسک)دنیا کا بلند ترین ہوٹل عوام کے لیے کھول دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق دنیا کی سب سے بڑی عمارت کا اعزاز دبئی کی برج خلیفہ کو حاصل ہے جس کی بلندی 828 میٹر ہے۔عمارت کو دنیا کی پرتعیش عمارت کا اعزاز بھی حاصل ہے۔160 ... تفصیل