پاکستان نے غیرملکی سیاحوں کے ویزے کیلئے این اوسی کی شرط ختم کردی              منی لانڈرنگ کیس منتقلی کیخلاف اپیل، آصف زرداری کو جواب الجواب جمع کرانے کا حکم              لاہور ہائیکورٹ کا شہباز شریف کا نام ای سی ایل سے خارج کر نے کا حکم              سپریم کورٹ نے نواز شریف کی درخواست ضمانت منظور کر لی       
تازہ تر ین

یورپین پارلیمنٹ میں آئندہ سال مقبوضہ کشمیر پر بحث ہوگی

برسلز(ویب ڈیسک) یورپین پارلیمنٹ میں آئندہ سال مقبوضہ کشمیر پر بحث ہوگی،یورپین پارلیمنٹ کی انسانی حقوق سے متعلقہ کمیٹی میں آئندہ سال جنوری کے مہینے میں مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر کھلی بحث ہوگی۔

عرب ٹی وی کے مطابق اس بات کا اعلان یورپین پارلیمنٹ میں انسانی حقوق کمیٹی کے رکن اور برطانیہ سے پاکستانی نڑاد رکن یورپین پارلیمنٹ واجد خان ایم ای پی نے کشمیر کونسل ای یو کے زیر اہتمام منعقد ہونے والے ہفتہ کشمیر کے پہلے روز دوسرے سیشن کی میزبانی کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ ان کی متعلقہ کمیٹی کے چیئرمین سے اس موضوع پر تفصیلی بات ہوئی ہے اور یہ اوپن ہیئرنگ، مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے میں مزید اہم کردار ادا کرے گی۔اس موقع پر آزاد کشمیر کے وزیراعظم راجہ فاروق حیدر کو دعوت دی کہ وہ بھی اس موقع پر تشریف لائیں گے۔

انہوں نے بھارت میں ایمنسٹی انٹرنیشنل کے دفاتر کی بندش اورتنظیم کے کام میں رکاوٹ پیدا کرنے پر بھارتی حکومت کو بھی شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

مزید خبر یں

انقرہ(نیوز ڈیسک)ترک صدر رجب طیب ایردوآن نے گولان کی چوٹیوں کا معاملہ اقوام متحدہ میں اٹھا نے کا اعلان کردیا،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک انٹرویومیں ترک صدررجب طیب ایردوآن نے کہاکہ امریکی صدر ٹرمپ کے گولان کی چوٹیوں سے متعلق بیانات (اور اب حکم نامے ... تفصیل

تہران(نیوز ڈیسک)ایران کے جنوبی علاقوں میں طوفانی بارشوں کے بعد سیلاب کے نتیجے میں 22 افراد ہلاک اور 74 زخمی ہوگئے ۔میڈیارپورٹس کے مطابق ایران کی ہنگامی طبی خدمات کے سربراہ پیر حسین قلی وند نے بتایا کہ شیراز شہر کے باہر طوفانی بارش کے بعد ... تفصیل

واشنگٹن(نیوز ڈیسک)امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے روس پر وینزویلا میں اپنی فوجی موجودگی کے ذریعے کشیدگی کو بڑھاوا دینے کا الزام عاید کیا ہے اور خبردار کیا ہے کہ امریکااس صورت حال میں خاموش تماشائی بنا کھڑا نہیں رہے گا۔میڈیارپورٹس کے مطابق انھوں نے روسی ... تفصیل