لورالائی میں سیکورٹی فورسز کا آپریشن ،کالعدم تحریک طالبان پاکستان کا اہم کمانڈر 4ساتھیوں سمیت ہلاک              حکومت کا شہبازشریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کےفیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ              وزیر پٹرولیم نے گیس کی قیمتوں میں مزید اضافے کا عندیہ دے دیا              پاکستان نے غیرملکی سیاحوں کے ویزے کیلئے این اوسی کی شرط ختم کردی              منی لانڈرنگ کیس منتقلی کیخلاف اپیل، آصف زرداری کو جواب الجواب جمع کرانے کا حکم              لاہور ہائیکورٹ کا شہباز شریف کا نام ای سی ایل سے خارج کر نے کا حکم              سپریم کورٹ نے نواز شریف کی درخواست ضمانت منظور کر لی       
تازہ تر ین

زمبابوے میں دو بسوں کے درمیان تصادم سے 47 افراد ہلاک

bus accident

ہرارے(انٹرنیشنل ڈیسک)زمبابوے میں ایک المناک ٹریفک حادثے کے نتیجے میں 47 افراد جاں بحق ہوگئے۔

امریکی ٹی وی کے مطابق یہ واقعہ جنوبی علاقوں ھرارے اور روسابی کے درمیان پیش آیا۔پولیس ترجمان پال نیاثی نے بتایا کہ ٹریفک حادثے کے نتیجے میں 47 افراد ہلاک ہوگئے۔ یہ حادثہ موٹاری شاہراہ پر پیش آیا۔حکومت کے مقرب اخبار کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر پوسٹ ایک بیان میں کہا گیاکہ حادثے کے جگہ کی تصاویر خوفناک ہونے کی وجہ سے شائع نہیں کی جا رہی ہیں۔خیال رہے کہ زمبابوی میں ٹریفک حادثات روز کا معمول ہیں۔

کئی سال کی لاپرواہی کے بعد اب حکومت نے سڑکوں کی تعمیر اور ٹریفک قوانین کی اصلاحات کی کوششیں شروع کی ہیں۔اسی طرح کا ایک حادثہ رواں سال جون میں پیش آیا تھا جس میں 43 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔

مزید خبر یں

استنبول(نیوز ڈیسک)ترک صدر رجب طیب ایردوآن نے ایک مرتبہ پھر واضح کیا ہے کہ امریکا جو کچھ بھی کہتا رہے، ترکی روس سے ایس 400 میزائل دفاعی نظام کی خریداری کے سودے سے پیچھے نہیں ہٹے گا۔انھوں نے یہ بات ترک نشریاتی ادارے سے ایک انٹرویو ... تفصیل

لندن (نیوز ڈیسک)برطانوی وزیر اعظم ٹریزا مے نے تسلیم کیا ہے کہ ان کے پاس ترمیم شدہ بریگزٹ معاہدے کو پارلیمان سے منظور کرانے کے لیے درکار حمایت موجود نہیں ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق اگر برطانیہ بریگزٹ کی تاریخ میں 22 مئی تک کی توسیع چاہتا ہے ... تفصیل

ریاض(نیوز ڈیسک)سعودی عرب نے مقبوضہ گولان کے شامی علاقے پر اسرائیل کی خود مختاری کو تسلیم کرنے سے متعلق امریکی اعلان کو مکمل طور پر مسترد کرتے ہوئے اس کی شدید مذمت کی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق سعودی وزارت خارجہ نے جاری ایک بیان میں گولان کے ... تفصیل