کھیل کے میدان سے افسوسناک خبر اہم ترین عہدیدار نے تنگ آکر استعفیٰ دیدیا              قطر جانے کے خواہشمند افراد کیلئے بڑی خوشخبری آگئی پاکستانی پروفیشنلز اور ہنرمند افراد متوجہ ہوں، پھر نہ کہنا خبر نہ ہوئی              یو اے ای میں رہائش پذیر پاکستانیوں کیلئے دھماکے دار خبر آگئی ، عام تعطیل کا اعلان کردیاگیا              سیاحوں کی بس میں دھماکہ ، ہلاکتیں ، متعدد زخمی ، افسوسناک واقعہ کہاں پیش آیا ؟ جانئے              پارسل بھیجنا ہو تو دورنہ جائیں، اب ڈاکخانے کا عملہ ہی گھر بلا لیں ایسی سہولت متعارف جان کرآپ بھی دانتوں تلے انگلیاں دبا لینگے              باکمال لوگ ، لاجواب سروس کے شاندار اقدام نے شہریوں کے دل جیت لیئے ،جان کر آپ بھی داد دیئے بغیر نہ رہ سکیں گے              اہم ترین ساہم ترین سیاسی رہنما رشتہ ازدوج میں منسلک ہوگئے، لڑکی کون؟ کس بڑی شخصیت کی بیٹی ہیں ؟ جانئےیاسی رہنما رشتہ ازدوج میں منسلک ہوگئے، لڑکی کون؟ کس بڑی شخصیت کی بیٹی ہیں ؟ جانئے              خوفناک حادثے نے سب کو رُلادیا ، ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق ،ہر طرف چیخ وپکار       
تازہ تر ین

حوثی الحدیدہ میں دہشت گردی کے سنگین جرائم کا ارادہ رکھتے ہیں،یمنی حکومت کا انتباہ

صنعاء(انٹرنیشنل ڈیسک)یمن کی حکومت نے خبردار کیا ہے کہ ایرانی پشت پناہی میں لڑنے والے حوثی باغی الحدیدہ میں جاری آپریشن کے دوران وسیع پیمانے پر تباہی پھیلانے اور دہشت گردی کے سنگین جرائم کا ارادہ رکھتے ہیں۔

حالیہ آپریشن میں بھاری جانی اور مالی نقصان اٹھانے کے بعد حوثی باغی الحدیدہ میں سرکاری عمارتوں کو بم دھماکوں سے تباہ کرنے اور شہریوں کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کرنے کے ساتھ شہریوں پر حملے بھی کرسکتے ہیں۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یمنی حکومت کے ترجمان راجح بادی نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ عرب عرب اتحادی فوج الحدیدہ گونرری کو دہشت گردوں سے آزاد کرانے کے لیے یمنی فوج کی بھرپور مدد کر رہا ہے۔ یمن کی پوری اراضی کو باغیوں سے واگ زار کرانا حکومت کا حق ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ الحدیدہ شہر، اس کی بندرگاہ کو باغیوں سے آزاد کرانے کے ساتھ ساتھ قومی وسائل کو جنگ کے بجائے غریب عوام کی بہبود پر صرف کرنے کے لیے جنگ جاری ہے جب کہ حوثی باغی قومی وسائل کو اپنے مذموم عزائم اور جنگی مقاصد پر صرف کر رہے ہیں۔

بادی نے مزید کہا کہ حوثیوں نے الحدیدہ شہر میں بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود جمع کر رکھا ہے۔ تازہ آپریشن میں باغیوں کو بھاری جانی اور مالی نقصان پہنچا ہے۔ بھاری اسلحے کی وجہ سے شہریوں کی آزادانہ نقل وحرکت بھی متاثر ہو رہی ہے۔ حوثی باغی امدادی قافلوں اور عام شہریوں کو بھی حملوں کا نشانہ بنا رہے ہیں۔یمنی حکومت کے ترجمان کا کہناتھا کہ حوثی باغیوں کے عزائم خطرناک ہیں۔ وہ الحدیدہ بندرگاہ اورشہر میں موجود سرکاری عمارتوں، دفاتر اور قومی املاک کو دھماکوں سے اڑانے کی منصوبہ بندی کررہیہیں۔اس سے قبل وہ باب المندب بندرگاہ اور جنوبی بحر الاحمرمیں بھی عالمی تجارتی قافلوں اور مال بردار بحری جہازوں کو بھی حملوں کو نشانہ بنا چکے ہیں۔

مزید خبر یں

کابل(نیوزڈیسک)افغانستان کیلئے امریکی خصوصی ایلچی نے کہا ہے کہ امریکا عن قریب طالبان کے ساتھ مذاکرات کی ایک اور کوشش کرے گا،اگر طالبان جنگ سے باز نہ آئے تو امریکا افغان فوج کی طالبان کے خلاف کارروائیوں میں معاونت جاری رکھے گا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ... تفصیل

طرابلس (نیوزڈیسک)لیبیا کی فوج نے خبردار کیا ہے کہ ملک میں ترکی اور قطر کی جانب سے جاری مداخلت کے سنگین نتائج سامنے آئیں گے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق فوجی ترجمان بریگیڈیئر احمد المسماری کا کہنا تھا کہ جنوبی لیبیا میں جاری الکرامہ فوجی آپریشن کے ... تفصیل

دبئی (نیوزڈیسک)متحدہ عرب امارات کی ایک فضائی کمپنی فلائی دبئی نے کہا ہے کہ کمپنی شام کے لیے کمرشل پروازوں کی بحالی کے حوالے سے جنرل سول ایوی ایشن اتھارٹی کے احکامات کی منتظر ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق کمپنی کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ... تفصیل