ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کو قدرتی آفات سے بچاوکیلئے 15 کروڑ روپے کی گرانٹ فراہم کردی              بلاول بھٹو کوغداروطن قراردینے کے مطالبے کی قرارداد جمع              مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے بچے سمیت 7 کشمیری شہید              مريم نواز کی کل جيل کے باہر دھرنا دينے کی دھمکی              کر اچی:مفتی تقی عثمانی کے قافلے پر فائرنگ ،2افراد جاں بحق              پاکستان پیپلز پارٹی کا نیشنل ایکشن پلان پر حکومتی بریفنگ کے بائیکاٹ کا فیصلہ              اٹک میں گھر کی چھت گرنے سے 6افراد جا ں بحق       
تازہ تر ین

طالبان سے بھاگ کر آنے والی افغان پناہ گزین امریکہ کی ریاستی اسمبلی کی رکن منتخب

واشنگٹن(انٹرنیشنل ڈیسک)ستائس سالہ صفیہ وزیر نے ڈیموکریٹک پارٹی کے ٹکٹ پر ری پبلکن ڈینس سوسی کو نیو ہیمپشائر کی ریاستی اسمبلی کی ایوانِ نمائندگان کی سیٹ پر ہرا دیا۔امریکی ٹی وی کے مطابق صفیہ جو دو بچوں کی ماں ہیں انہوں نے اپنے بچپن میں افغانستان سے ازبکستان ہجرت کی جہاں وہ دس سال تک پناہ گزینوں کے ایک کیمپ میں رہیں اور 2007 میں امریکی ریاست نیو ہیمپشائر کے شہر کانکورڈ منتقل ہوئیں۔

صفیہ وزیر نے کنکورڈ کمیونٹی کالج سے بزنس کی ڈگری حاصل کی اور 2013 میں انہیں امریکی شہریت ملی۔صفیہ نے اپنی انتخابی مہم میں سستی رہائش، اسکولوں میں حفاظتی اقدامات اور نظام تعلیم میں بہتری جیسے مسائل کو حل کرنے کا وعدہ کیا تھا۔ ساتھ ہی وہ ریاست میں تنوع لانے کی بھی حامی ہیں۔ انہوں نے خبر رساں ادارے اے پی کو ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ “ہماری ریاست میں نوجوانوں کے لیے مواقع پیدا کرنے کی ضرورت ہے تاکہ انہیں یہاں سے منتقل ہونے سے روکا جا سکے۔” ان کے مطابق تارکینِ وطن اور پناہ گزین اپنے ساتھ نئے آئیڈیاز لاتے ہیں۔صفیہ وزیر کی انتخابی مہم ملکی سطح پر اہمیت حاصل کر چکی تھی کیونکہ انہوں نے چار بار ریاستی انتخاب جیتنے والے ڈک پیٹن کو پرائمری انتخاب میں ہرایا تھا۔

مزید خبر یں

واشنگٹن(نیوز ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دونوں ممالک کے تعلقات بہتر قرار دیتے ہوئے پاکستانی قیادت سے جلد ملاقات ہونے کی امید ظاہر کی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی صدر نے یہ غیر متوقع اعلان وائٹ ہاوس میں ایک پریس کانفرنس کے اختتام پر صحافی کی ... تفصیل

کرائسٹ چرچ (نیوز ڈیسک )کرائسٹ چرچ کی مساجد میں دہشت گرد حملوں کے بعد نیوزی لینڈ میں پہلا نماز جمعہ ادا کیا گیا، وزیر اعظم جسینڈا آرڈرن خطبہ جمعہ کے دوران اشکبار ہوگئیں۔نیوزی لینڈ میں نماز جمعہ دہشت گردی کا نشانہ بننے والی مسجد النور کے ... تفصیل

بیجنگ (نیوز ڈیسک)مشرقی چین میں کیمیکل پلانٹ میں بڑے دھماکے کے نتیجے میں کم از کم 47افراد ہلاک اور 600 سے زائد زخمی ہو گئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق حکومت نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ین چینگ کے صنعتی علاقے میں ہونے والے ... تفصیل