سرکاری درس گاہوں میں 12ویں تک نیا نصاب پڑھانے کا فیصلہ       
تازہ تر ین

امریکی دباؤ پر کرد ملیشیا کے حوالے سے موقف تبدیل نہیں ہوگا، ترکی

انقرہ (انٹرنیشنل ڈیسک)ترکی نے کہا ہے کہ امریکی توقعات پر پورا اترنے کے لیے شام میں کرد ملیشیا کے حوالے سے انقرہ کا موقف تبدیل نہیں ہو گا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ترک صدر رجب طیب ایردوآن کے ایک ترجمان کی طرف سے یہ بیان ایک ایسے وقت پر سامنے آیا ہے، جب واشنگٹن حکومت نے سرکردہ کرد علیحدگی پسندوں کے حوالے سے معلومات فراہم کرنے پر انعام کی پیش کش کی ہے۔

امریکا نے کردستان ورکرز پارٹی کے تین ایسے اہم کرد رہنماؤں کی گرفتاری سے متعلق اس انعام کا اعلان کیا ہے، جو طویل عرصے سے ترکی کے خلاف عسکری کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔ ترک حکومت نے اس امریکی اقدام کو مثبت لیکن دیر سے اٹھایا جانے والا قدم قرار دیا ہے۔

مزید خبر یں

جکارتہ (نیوز ڈیسک)انڈونیشیا کے جزیرے پاپوا پر سیلابی ریلوں کی تباہ کاریوں سے ہلاکتوں کی تعداد 77 ہو گئی۔تین درجن سے زائد افراد تاحال لاپتہ ہیں، سینکڑوں زخمی افراد کو طبی امداد دی جارہی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق انڈونیشن ڈیزاسٹر ایجنسی نے ایک بیان میں کہاکہ جزیرے ... تفصیل

جکارتہ (نیوز ڈیسک)انڈونیشیا کے صوبے پاپوا میں شدید بارشوں اور سیلاب کے نتیجے میں50افراد ہلاک جبکہ 59 ز خمی ہو گئے۔سیلاب سے متاثرہ 120 سے زائد افراد سرکاری دفتر میں عارضی پناہ لئے ہوئے ہیں جبکہ حکام نے ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ... تفصیل

کینبرا(نیوز ڈیسک)آسٹریلوی وزیر اعظم نے مسلمان مخالف سینیٹر کو انڈا مارنے والے لڑکے کی حمایت کرتے ہوئے تجویز دی ہے کہ انڈا مارنے والے لڑکے پر تشدد کرنے پر سینیٹر کے خلاف مقدمہ درج کیا جانا چاہیے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق وزیر ... تفصیل