وزیر اعظم عمران خان کا قوم کو بہت جلد بڑی خوشخبری دینے کا اعلان              وزیراعظم عمران خان نے نیشنل ٹورازم کوآرڈینیشن بورڈ تشکیل دینے کی منظوری دے دی              سراج الحق جماعت اسلامی کے دوبارہ امیر منتخب              حکومت کی جانب سے دو ارب روپے کا رمضان پیکج منظور ،یوٹیلی اسٹورز کارپوریشن نے کئی اشیاءمہنگی کردیں              چیف جسٹس آصف سعید نے بریگیڈیئر (ر) اسد منیر کی مبینہ خودکشی کا نوٹس لے لیا، چیئر مین نیب سے رپورٹ طلب              سپریم کورٹ نے بحریہ ٹاﺅن کر اچی کی 460ارب روپے کی پیشکش قبول کر لی              وزیر اعظم نیوز ی لینڈ کا خود کار و نیم خودکارہتھیاروں پر پابندی کا اعلان              جماعت اسلامی کا متحدہ مجلس عمل سے علیحدگی کا باضابطہ اعلان              مشال قتل کیس میں مزیددو ملزمان کو عمر قید       
تازہ تر ین

امریکی اٹارنی جنرل کو سیاسی مداخلت روکنے پر عہدے سے ہاتھ دھوناپڑ گئے

واشنگٹن(انٹرنیشنل ڈیسک)امریکی اٹارنی جنرل جیف سیشنز کو سیاسی مداخلت روکنے پر اپنے عہدے سے ہاتھ دھونے پڑے ۔امریکی اٹارنی جنرل جیف سیشنز کے استعفے کے بعد ٹرمپ کی انتخابی مہم کی روس سے متعلق مبینہ تحقیقات غیریقینی صورت حال سے دوچار ہوگئیں۔

میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی صدارتی انتخابات میں مبینہ روسی مداخلت سے متعلق اسپیشل کونسل رابرٹ میولر کی تحقیقات پر صدر ٹرمپ تحفظات کا اظہار کرتے رہے ہیں۔رواں سال اگست میں صدر ٹرمپ نے جیف سیشنز پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ محکمہ انصاف کا کنٹرول سنبھالنے میں ناکام رہے ہیں۔جب ٹرمپ کے ذاتی وکیل مائیکل کوہن اور انتخابی مہم کے سربراہ پال مینا فورٹ پر مالی بے ضابطگیوں، بینک فراڈ اور ٹیکس فراڈ سمیت متعدد الزامات ثابت ہوئے تو ٹرمپ نے ایک بار پھر محکمہ انصاف کو آڑے ہاتھوں لیا اور میولر تحقیقات فوری بند کرنے کا مطالبہ کیا۔وسط مدتی انتخابات میں سینیٹ کاکنٹرول دوبارہ حاصل کرنیکا بعد ٹرمپ نے فوری طورپر جیف سیشنز کو ہٹا کر محکمہ انصاف میں ان کے چیف آف اسٹاف میتھیو جی ویٹاکر کو قائم مقام اٹارنی جنرل نامزد کر دیا ہے جس کی سینیٹ سے منظوری لی جائے گی۔

میتھیوجی ویٹاکر کی تعیناتی کا ایک اور اثر یہ ہو گا کہ وہ ڈپٹی اٹارنی جنرل روڈ روزنسٹائن کی جگہ بھی سنبھال لیں گے جو پہلے دن سے میولر تحقیقات کو سپروائز کر رہے ہیں، روزنسٹایئن کئی مشکل مراحل میں میولرکا دفاع کرتے رہے ہیں۔

مزید خبر یں

ویلنگٹن (نیوز ڈیسک)نیوزی لینڈ کی وزیرا عظم جیسنڈا آرڈرن نے ملک میں تمام خودکار ہتھیاروں پر پابندی کا اعلان کیا ہے اورکہاہے کہ فوجی طرز کے نیم خودکار(سیمی آٹومیٹک) بندوقوں اور رائفلز پر اسلحے کے نئے اور سخت قانون کے تحت پابندی عائد ہوجائے گی ، ... تفصیل

کابل(نیوز ڈیسک)افغانستان میں نئے ایرانی سال نوروز کی تقریبات کے دوران ہونے والے بم دھماکوں کے نتیجے میں چھ افراد ہلاک اور23زخمی ہو گئے ۔ ادھر طالبان کے ایک ترجمان نے حملوں سے انکار کرتے ہوئے بتایاکہ اس واقعے کے پیچھے ان کے عسکریت پسندوں کا ... تفصیل

واشنگٹن(نیوز ڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ داعش کا آج خاتمہ ہوجائے گا۔میڈیارپورٹس کے مطابق انھوں نے امریکی ریاست اوہائیو کے دورے سے قبل وائٹ ہاوس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے یہ اعلان کیا ۔صدر ٹرمپ نے ہاتھ میں دو نقشے پکڑ ... تفصیل