مقبوضہ کشمیر‘ بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں دو اور کشمیری نوجوان شہید              کھیل کے میدان سے افسوسناک خبر اہم ترین عہدیدار نے تنگ آکر استعفیٰ دیدیا              قطر جانے کے خواہشمند افراد کیلئے بڑی خوشخبری آگئی پاکستانی پروفیشنلز اور ہنرمند افراد متوجہ ہوں، پھر نہ کہنا خبر نہ ہوئی              یو اے ای میں رہائش پذیر پاکستانیوں کیلئے دھماکے دار خبر آگئی ، عام تعطیل کا اعلان کردیاگیا              سیاحوں کی بس میں دھماکہ ، ہلاکتیں ، متعدد زخمی ، افسوسناک واقعہ کہاں پیش آیا ؟ جانئے              پارسل بھیجنا ہو تو دورنہ جائیں، اب ڈاکخانے کا عملہ ہی گھر بلا لیں ایسی سہولت متعارف جان کرآپ بھی دانتوں تلے انگلیاں دبا لینگے              باکمال لوگ ، لاجواب سروس کے شاندار اقدام نے شہریوں کے دل جیت لیئے ،جان کر آپ بھی داد دیئے بغیر نہ رہ سکیں گے              اہم ترین ساہم ترین سیاسی رہنما رشتہ ازدوج میں منسلک ہوگئے، لڑکی کون؟ کس بڑی شخصیت کی بیٹی ہیں ؟ جانئےیاسی رہنما رشتہ ازدوج میں منسلک ہوگئے، لڑکی کون؟ کس بڑی شخصیت کی بیٹی ہیں ؟ جانئے              خوفناک حادثے نے سب کو رُلادیا ، ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق ،ہر طرف چیخ وپکار       
تازہ تر ین

یمنی حوثیوں کا 35ہزار سرکاری ملازمین کی برطرفی کا فیصلہ

صنعاء(انٹرنیشنل ڈیسک)یمن میں حوثی ملیشیا نے سرکاری طور پر اعلان کیا ہے کہ وہ مختلف شہری اور عسکری سیکٹروں سے 35ہزار سے زیادہ ملازمین کو علیحدہ کر کے ان کی جگہ اپنی جماعت سے تعلق رکھنے والے عناصر کو مقرر کرے گی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق باغیوں کی حکومت میں شہری خدمت کے وزیر طلال عقلان کا کہنا تھا کہ ان کی وزارت نے مخلتف عسکری، سکیورٹی اور شہری سیکٹروں میں اس حوالے سے 100% اقدامات مکمل کر لیے ہیں۔

عقلان کے مطابق رواں سال کے اختتام پر 35ہزار سے زیادہ افراد کو حتمی طور پر برطرف کر دیا جائے گا۔حوثی ملیشیا ہزاروں سرکاری ملازمین کو جبری ہجرت پر مجبور کر چکی ہے اور اب وہ بہانے ان افراد کو برطرف کرنے کے درپے ہے کہ یہ لوگ حوثیوں کے زیر کنٹرول علاقوں میں موجود نہیں۔ علاوہ ازیں حوثیوں کی جیلوں میں ہزاروں مغوی افراد پڑے ہوئے ہیں جن کے نام ملازمت سے علاحدہ کیے جانے والے افراد کی فہرستوں میں شامل ہیں۔

حوثی ملیشیا اس بات کے لیے کوشاں ہے کہ مختلف عسکری اور شہری سیکٹروں میں ریاستی اداروں کے اندر اپنے عناصر کو زبردستی مقرر کر دے۔ یہ حوثی ان سرکاری ملازمین کی جگہ لیں گے جن کی تنخواہیں حوثی ملیشیا آئینی حکومت کا تختہ الٹنے کے بعد سے ہضم کیے بیٹھی ہے۔

مزید خبر یں

ماسکو(نیوزڈیسک )روس سے ملحقہ کرائمیا کے قریب بحر اسود میں گیس کے دو ٹینکرز میں آگ لگ گئی، اس حادثے میں 21 افراد ہلاک جبکہ 5 لاپتہ ہو گئے،دونوں جہازوں میں سوار 12 افراد کو بچالیا گیا ہے، جہازوں کے عملے کا تعلق ترکی اور بھارت ... تفصیل

برلن(نیوزڈیسک)جرمنی میں پناہ کے مسترد درخواست گزاروں کی سب سے زیادہ تعداد اٹلی بھیجی گئی، یورپی یونین کے ڈبلن ضوابط کے تحت پناہ کے متلاشی افراد انہیں ممالک میں درخواستیں جمع کرا سکتے ہیں، جہاں سے وہ یونین کی حدود میں داخل ہوئے تھے۔جرمن اخبار سے ... تفصیل

تہران (نیوزڈیسک) ایرانی فضائیہ کے کمانڈر بریگیڈئیر عزیز نصیر زادے نے کہاہے کہ اسرائیل کا روئے زمین سے وجود مٹا دیا جائے گا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق نصیر زادے نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ نوجوانوں کے صبر کا پیمانہ لبریز ہورہا ہے اور وہ ... تفصیل