پاکستان نے غیرملکی سیاحوں کے ویزے کیلئے این اوسی کی شرط ختم کردی              منی لانڈرنگ کیس منتقلی کیخلاف اپیل، آصف زرداری کو جواب الجواب جمع کرانے کا حکم              لاہور ہائیکورٹ کا شہباز شریف کا نام ای سی ایل سے خارج کر نے کا حکم              سپریم کورٹ نے نواز شریف کی درخواست ضمانت منظور کر لی       
تازہ تر ین

یمن کے شہر الحدیدہ میں شدید لڑائی، 6روز میں 200افراد ہلاک

صنعاء (انٹرنیشنل ڈیسک )یمن میں جنگ بندی کی امریکی اپیل کام نہ آئی، یمنی شہر حدیدہ میں شدید لڑائی جاری ہے، حوثیوں کے زیر قبضہ شہر میں گزشتہ چھ روز میں 200افراد ہلاک ہوگئے،

ادھر بین الاقوامی امدادی تنظیم ریڈ کراس نے متاثرہ علاقوں میں پھنسے افراد کو نکالنے کے لیے راستہ دینے کی اپیل کی ہے۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق یمنی فوج نے حدیدہ بندرگاہ کی جانب پیش قدمی کی ہے، لڑاکا طیاروں اوراپاچی ہیلی کاپٹرز کے ساتھ اتحادی فوج نے محاصرہ کیا ہوا ہے۔

بین الاقوامی امدادی تنظیم ریڈ کراس نے متاثرہ علاقوں میں پھنسے افراد کو نکالنے کے لیے راستہ دینے کی اپیل کی ہے۔ریڈ کراس نے یہ اپیل بھی کی کہ فریقین جنگ کے دوران عام شہریوں اور انفرا اسٹرکچر کو نقصان نہ پہنچائیں۔واضح رہے کہ یمنی فوج اور حوثیوں کی لڑائی میں اب تک 10ہزار افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔عالمی ادارہ صحت نے خدشہ ظاہر کیا کہ یمن میں انسانی بحران شدت اختیار کر سکتا ہے

مزید خبر یں

انقرہ(نیوز ڈیسک)ترک صدر رجب طیب ایردوآن نے گولان کی چوٹیوں کا معاملہ اقوام متحدہ میں اٹھا نے کا اعلان کردیا،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک انٹرویومیں ترک صدررجب طیب ایردوآن نے کہاکہ امریکی صدر ٹرمپ کے گولان کی چوٹیوں سے متعلق بیانات (اور اب حکم نامے ... تفصیل

تہران(نیوز ڈیسک)ایران کے جنوبی علاقوں میں طوفانی بارشوں کے بعد سیلاب کے نتیجے میں 22 افراد ہلاک اور 74 زخمی ہوگئے ۔میڈیارپورٹس کے مطابق ایران کی ہنگامی طبی خدمات کے سربراہ پیر حسین قلی وند نے بتایا کہ شیراز شہر کے باہر طوفانی بارش کے بعد ... تفصیل

واشنگٹن(نیوز ڈیسک)امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے روس پر وینزویلا میں اپنی فوجی موجودگی کے ذریعے کشیدگی کو بڑھاوا دینے کا الزام عاید کیا ہے اور خبردار کیا ہے کہ امریکااس صورت حال میں خاموش تماشائی بنا کھڑا نہیں رہے گا۔میڈیارپورٹس کے مطابق انھوں نے روسی ... تفصیل