مقبوضہ کشمیر‘ بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں دو اور کشمیری نوجوان شہید              کھیل کے میدان سے افسوسناک خبر اہم ترین عہدیدار نے تنگ آکر استعفیٰ دیدیا              قطر جانے کے خواہشمند افراد کیلئے بڑی خوشخبری آگئی پاکستانی پروفیشنلز اور ہنرمند افراد متوجہ ہوں، پھر نہ کہنا خبر نہ ہوئی              یو اے ای میں رہائش پذیر پاکستانیوں کیلئے دھماکے دار خبر آگئی ، عام تعطیل کا اعلان کردیاگیا              سیاحوں کی بس میں دھماکہ ، ہلاکتیں ، متعدد زخمی ، افسوسناک واقعہ کہاں پیش آیا ؟ جانئے              پارسل بھیجنا ہو تو دورنہ جائیں، اب ڈاکخانے کا عملہ ہی گھر بلا لیں ایسی سہولت متعارف جان کرآپ بھی دانتوں تلے انگلیاں دبا لینگے              باکمال لوگ ، لاجواب سروس کے شاندار اقدام نے شہریوں کے دل جیت لیئے ،جان کر آپ بھی داد دیئے بغیر نہ رہ سکیں گے              اہم ترین ساہم ترین سیاسی رہنما رشتہ ازدوج میں منسلک ہوگئے، لڑکی کون؟ کس بڑی شخصیت کی بیٹی ہیں ؟ جانئےیاسی رہنما رشتہ ازدوج میں منسلک ہوگئے، لڑکی کون؟ کس بڑی شخصیت کی بیٹی ہیں ؟ جانئے              خوفناک حادثے نے سب کو رُلادیا ، ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق ،ہر طرف چیخ وپکار       
تازہ تر ین

دہلی میں دیوالی کے موقع پرآتشبازی کیخلاف 122شکایات درج،31گرفتار

نئی دہلی(انٹرنیشنل ڈیسک)دہلی میں فضائی آلودگی کی سطح انتہائی خطرناک حد تک پہنچ چکی ہے۔فضا میں ہر سو دھوئیں کی چادریں تنی ہوئی نظر آرہی ہیں۔

دیوالی پر بے تحاشہ آتشبازی کے باعث فضائی آلودگی میں مزید اضافہ ہوگیا ہے جس سے سانس کے مریضوں اور عام انسانوں کو تکلیف کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔یہ حالت اسوقت ہے جب سپریم کورٹ نے دیوالی کے موقع پر آلودگی پھیلانے والے پٹاخوں اور آتشبازی کے سامان کی خریدو فروخت پر پابندی عائد کررکھی ہے۔سپریم کورٹ نے آتشبازی کا مظاہرہ کرنے کیلئے پٹاخے جلانے کیلئے رات 8بج سے 10بجے کا وقت مقرر کررکھا تھا۔ عدالت عظمیٰ نے محکمہ پولیس کو ہدایت دی تھی کہ پٹاخوں پر عائد پابندی پر سختی سے عملدر آمد کرایا جائے۔ خلاف ورزی پر متعلقہ علاقے کے ایس ایچ اوکو ذمہ دارقراردیا جائیگالیکن تمام احکامات اور ہدایت کے باجوداہالیان دہلی نے جم کر آتشبازی کی۔دہلی پولیس کے مطابق جنوب مشرقی دہلی میں آتشبازی کی57خلاف ورزیاں درج کی گئیں اور 140کلو آتشبازی کی اشیاء اور پٹاخے ضبط کئے گئے۔ دواریکا علاقے میں 42شکایات درج کی گئیں اور200کلو گرام پٹاخے برآمد کئے گئے۔جنوبی دہلی میں 23ایف آئی آر دج کرکے 17 افراد کو گرفتارکرلیا گیا۔ان کے قبضے سے 278کلو گرام پٹاخہ ضبط کیا گیا۔ شمالی دہلی سے14افراد گرفتار کئے گئے۔پولیس کے سینیئر افسر نے بتایا کہ چند مقامات پر لوگوں نے مقررہ وقت کے بعد بھی آتشبازی کا مظاہرہ کیا اور پٹاخے چھوڑے۔ ان کے خلاف کارروائی شروع کردی گئی۔

مزید خبر یں

ماسکو(نیوزڈیسک )روس سے ملحقہ کرائمیا کے قریب بحر اسود میں گیس کے دو ٹینکرز میں آگ لگ گئی، اس حادثے میں 21 افراد ہلاک جبکہ 5 لاپتہ ہو گئے،دونوں جہازوں میں سوار 12 افراد کو بچالیا گیا ہے، جہازوں کے عملے کا تعلق ترکی اور بھارت ... تفصیل

برلن(نیوزڈیسک)جرمنی میں پناہ کے مسترد درخواست گزاروں کی سب سے زیادہ تعداد اٹلی بھیجی گئی، یورپی یونین کے ڈبلن ضوابط کے تحت پناہ کے متلاشی افراد انہیں ممالک میں درخواستیں جمع کرا سکتے ہیں، جہاں سے وہ یونین کی حدود میں داخل ہوئے تھے۔جرمن اخبار سے ... تفصیل

تہران (نیوزڈیسک) ایرانی فضائیہ کے کمانڈر بریگیڈئیر عزیز نصیر زادے نے کہاہے کہ اسرائیل کا روئے زمین سے وجود مٹا دیا جائے گا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق نصیر زادے نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ نوجوانوں کے صبر کا پیمانہ لبریز ہورہا ہے اور وہ ... تفصیل