برطانیہ ، پاکستانی ہائی کمیشن نے برطانوی شہریوں کیلئے ای ویزا کا اجراءشروع کر دیا              حکومت سندھ نے ایک بارپھرسرکاری ملازمتوں پرپابندی عائد کردی              مفتی تقی عثمانی حملہ: 6 افراد کے خلاف دہشت گردی کا مقدمہ درج              پشاور بس منصوبے کا افتتاح غیر معینہ مدت تک ملتوی              سابق وزیر اعظم شوکت عزیز کے وارنٹ گرفتار ی جاری              صدر ٹرمپ اور اتحادی افواج کا شام سے داعش کے مکمل خاتمے کا اعلان              ڈیم فنڈ: کینیڈا میں عمران خان کے دستخط شدہ 2 بلے 65 ہزار ڈالرز میں نیلام              یوم پاکستان ،مسلح افواج کی شاندار پریڈ ،ٹینکوں اور میزائلوں کی نمائش ،جے ایف 17 تھنڈر طیاروں کا شاندار کرتب دکھا کر پیشہ وارانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ              بھارت نے یسین ملک کی جماعت جموں کشمیر لبریشن فرنٹ پر پابندی لگادی       
تازہ تر ین

پہلی عالمی جنگ کے خاتمے کی 100 سالہ برسی اتوار کو منائی جائیگی

واشنگٹن(انٹرنیشنل ڈیسک)پہلی عالمی جنگ میں جنگ بندی کے معاہدے پر دستخط کئے جانے کے دن کی سالگرہ اتوار 11 نومبر کو منائی جا ئیگی ۔

اْس روز مغربی محاذ پر توپیں خاموش ہو گئیں جس سے اس عالمی جنگ کا مکمل طور پر خاتمہ ہو گیا۔ اس جنگ عظیم میں 4 کروڑ کے لگ بھگ افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔میڈیارپورٹس کے مطابق پہلی عالمی جنگ میں امریکہ 1917 میں شامل ہوا جب اْس نے جرمنی کے خلاف اعلان جنگ کر دیا۔ اس کے اگلے روز جنگ کا پانسا اتحادی قوتوں کے حق میں کرنے کے سلسلے میں امریکہ کا کردار بہت اہمیت اختیار کر گیا۔ امریکی شمولیت سے یورپ کی سیکیورٹی کیلئے امریکہ کے اہم کردار کی ابتدا ہو گئی۔700 کلومیٹر طویل مغربی محاذ پر پہلی عالمی جنگ کے اختتام کی یاد میں تقریبات کا انعقاد ہو رہا ہے جس نے دنیا بھر کو خوف میں مبتلا کر دیا تھا۔اگرچہ اس عالمی جنگ میں امریکہ کی شمولیت قدرے تاخیر سے ہوئی۔ تاہم، یہ شمولیت اتحادی قوتوں کی افرادی قوت اور مورال کیلئے انتہائی اہمیت اختیار کر گئی۔ 26 ستمبر، 1918 کو امریکہ نے ’آرگون‘ نامی حملے کا آغاز کر دیا۔ امریکی جنرل جان پرشنگ کی کمان میں ہونے والا یہ حملہ امریکی فوج کی تاریخ کا سب سے زیادہ ہلاکت خیز حملہ تھا۔ محاذ جنگ کے گائیڈ اور تاریخ دان رینڈی گولکے نے وائس آف امریکہ سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ پہلے چند دنوں کے دوران اس جنگ سے حاصل ہونے والے نتائج نسبتاً اچھے تھے۔ تاہم، یہ اتنے اچھے نہیں تھے جتنے جنرل پرشنگ چاہتے تھے۔

مزید خبر یں

بیجنگ (نیوز ڈیسک)چین کے شہر چینگ ڈے میں ہائی وے پر ٹور بس میں آگ لگنے سے 26 افراد ہلاک اور 30 زخمی ہو گئے۔پولیس نے حادثے کی تفتیش کے لیے دونوں بس ڈرائیورز کو حراست میں لے لیا ہے، آگ لگنے کی وجہ ابھی سامنے ... تفصیل

بیجنگ(نیوزڈیسک) چینی صدر شی جن پنگ نے کہا ہے کہ میں چین پاک تعلقات کو بے حد اہمیت دیتا ہوں، پاکستان استحکام کے قیام، معیشت کی ترقی اور عوام کے معیار زندگی کو بلند کرنے لیے کوشاں ہے ، اسکی شاندار کامیابیوں پر ہمیں بے حد ... تفصیل

برسلز (نیوز ڈیسک)فرانسیسی صدر ایمانویل ماکروں نے کہا ہے کہ یورپ کو موجودہ بریگزٹ عمل کا یرغمال ہی نہیں بنے رہنا چاہیے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق صدر ماکروں نے برسلز میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یورپی منصوبے کو بریگزٹ کا قیدی بن ... تفصیل