وزیراعظم کا 27 مارچ سے غربت کے خاتمے سے متعلق جامع پروگرام شروع کرنے کا اعلان              سونے کی قیمت ملکی بلند ترین سطح پر ،مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ 70ہزار 500روپے              آصف زرداری کی بریت کے خلاف نیب کی درخواست سماعت کے لئے مقرر              ڈاکٹر سعید کے بیرون ملک جانے پر پابندی ختم              اسد منیر مبینہ خودکشی ،چیئر مین نیب کا انکوائر ی خود کر نے کا فیصلہ              چین سے 2ارب ڈالر پاکستان کو موصول ہو گئے              نقیب اﷲقتل کیس میں راﺅ انوار سمیت دیگر ملزمان پر فرد جر م عائد              نوازشریف کی میڈیکل رپورٹ نارمل، پنجاب حکومت کو بھجوادی              کرائسٹ چرچ واقعہ: جیسنڈا آرڈرن کا حملے کی تحقیقات کے لیے رائل کمیشن بنانے کا اعلان       
تازہ تر ین

میلبورن میں چاقو حملہ ،ایک شخص ہلاک،پولیس فائرنگ سے حملہ آور بھی شدید زخمی

میلبورن(انٹرنیشنل ڈیسک)آسٹریلوی شہر میلبورن میں چاقو گھونپنے کے واقعے میں ایک شخص ہلاک جبکہ دیگر دو زخمی ہو گئے ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق آسٹریلوی پولیس نے بتایاکہ چاقو سے مسلح شخص کو فائرنگ کر کے زخمی کر دیا گیا اور حراست میں لے لیا گیا ۔وکٹوریا کے پولیس سپرنٹنڈنٹ ڈیوڈ کلیٹون نے بتایاکہ پولیس اہلکاروں کو چاقو سے ڈرانے والے ایک شخص کو گولی مار کر زخمی کر دیا گیا جس کے بعد اسے پولیس کی نگرانی میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں اس کی حالت اب تشویشناک ہے۔

ڈیوڈ کیلٹون کے مطابق تین لوگوں کو چاقو کے حملے میں زخمی کیا گیا۔ بدقسمتی سے ان میں سے ایک موقع پر ہی ہلاک ہو گیا۔ پولیس سپرنٹنڈنٹ کا مزید کہنا تھاکہ ابھی تک اس واقعے کا بظاہر دہشت گردی کوئی تعلق نظر نہیں آ رہا تاہم اس حوالے سے مزید تفتیش کی جائے گی۔

اس واقعے کے بعد پولیس نے متاثرہ علاقے کو لوگوں کی آمد و رفت کے لیے بند کر دیا۔قبل ازیں وکٹوریا پولیس کی طرف سے ایک بیان میں کہا گیاکہ پولیس کو ابتدائی طور پر ایک کار میں آگ لگنے کی رپورٹ ملی تھی۔ ایک شخص کو واقعے کے مقام سے گرفتار کر کے پولیس کی نگرانی میں ہسپتال پہنچایا گیا جس کی حالت تشویشناک ہے۔ اس بیان میں مزید کہا گیا تھا کہ کچھ لوگوں کو چاقو کے زخم لگنے کے بعد ابتدائی طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

مزید خبر یں

قندوز(نیوز ڈیسک)افغانستان کے صوبے قندوز میں طالبان کے حملے میں دو امریکی ہلاک جبکہ امریکی فضائی حملوں میں 4 افغان اہلکار کے علاوہ بچوں اور خواتین سمیت14 شہری جاں بحق ہوگئے۔قندوز میں دو امریکیوں کی ہلاکت کے بعد امریکی جنگی طیاروں نے ضلع گل ٹیپا کے ... تفصیل

تل ابیب (نیوز ڈیسک )اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ غزہ سے اسرائیلی علاقے میں راکٹ حملے کا انتہائی سخت جواب دیا جائے گا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اس راکٹ حملے کے بعد امریکا کے دورے پر گئے ہوئے اسرائیل کے وزیراعظم بینجمن ... تفصیل

مقبوضہ بیت المقدس( نیوز ڈیسک) اتوار اور پیر کی درمیانی شب صحرائے نقب کی جیل میں حماس تنظیم کے ایک قیدی نے چاقو سے حملہ کر کے دو اسرائیلی جیلروں کو زخمی کر دیا۔ زخمی جیلروں میں سے ایک کی حالت تشویش ناک ہے۔بعد ازاں اسرائیلی ... تفصیل