مقبوضہ کشمیر‘ بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں دو اور کشمیری نوجوان شہید              کھیل کے میدان سے افسوسناک خبر اہم ترین عہدیدار نے تنگ آکر استعفیٰ دیدیا              قطر جانے کے خواہشمند افراد کیلئے بڑی خوشخبری آگئی پاکستانی پروفیشنلز اور ہنرمند افراد متوجہ ہوں، پھر نہ کہنا خبر نہ ہوئی              یو اے ای میں رہائش پذیر پاکستانیوں کیلئے دھماکے دار خبر آگئی ، عام تعطیل کا اعلان کردیاگیا              سیاحوں کی بس میں دھماکہ ، ہلاکتیں ، متعدد زخمی ، افسوسناک واقعہ کہاں پیش آیا ؟ جانئے              پارسل بھیجنا ہو تو دورنہ جائیں، اب ڈاکخانے کا عملہ ہی گھر بلا لیں ایسی سہولت متعارف جان کرآپ بھی دانتوں تلے انگلیاں دبا لینگے              باکمال لوگ ، لاجواب سروس کے شاندار اقدام نے شہریوں کے دل جیت لیئے ،جان کر آپ بھی داد دیئے بغیر نہ رہ سکیں گے              اہم ترین ساہم ترین سیاسی رہنما رشتہ ازدوج میں منسلک ہوگئے، لڑکی کون؟ کس بڑی شخصیت کی بیٹی ہیں ؟ جانئےیاسی رہنما رشتہ ازدوج میں منسلک ہوگئے، لڑکی کون؟ کس بڑی شخصیت کی بیٹی ہیں ؟ جانئے              خوفناک حادثے نے سب کو رُلادیا ، ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق ،ہر طرف چیخ وپکار       
تازہ تر ین

عراقی وزیراعظم کا بے مثال اقدام، آن لائن درخواستوں سے پانچ وزرا کا انتخاب

Adil Abdul-Mahdi

بغداد (انٹرنیشنل ڈیسک)عراق کے وزیر اعظم عادل عبدالمہدی نے کابینہ کے 5 اراکین کے لیے موصول ہونے والی ہزاروں آن لائن درخواستوں سے وزرا کا انتخاب کرلیا۔برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق عراقی وزیر اعظم نے گزشتہ ماہ بے مثال اقدام اٹھاتے ہوئے عوام کو 5 وزارتوں کے لیے آن لائن درخواستیں جمع کرانے کی دعوت دی تھی۔

کابینہ کے لیے درخواست بھیجنے والے امیدواروں سے اپنی سی وی کے ساتھ حکومتی عہدوں کے لیے مطلوبہ شرائط پر پورا اترنے کے لیے ثبوت فراہم کرنے کا بھی کہا گیا تھا۔بے حاصل انتخابات کے کئی ماہ بعد ڈیڈلاک کے اختتام پر عادل عبدالمہدی کو اکتوبر میں حکومت قائم کرنے کی دعوت دی گئی تھی۔عراقی وزیراعظم کی 14 رکنی کابینہ کی 5 نشستوں پر منتخب ہونے والوں کے نام اور عہدوں کا اعلان تاحال نہیں کیا گیا۔

اس حوالے سے عراق کے وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنے ذاتی فیس بک اکاؤنٹ سے کابینہ کی 5 نشستوں کے لیے ملازمت کا اعلان کیا تھا، جس کے لیے انہیں 15 ہزار درخواستیں موصول ہوئیں۔انہوں نے بتایا کہ درخواست گزاروں سے پوچھا گیا تھا کہ وہ کون سی وزارت سنبھالنا چاہتے ہیں اور ان کا تعلق کسی سیاسی جماعت سے ہے یا نہیں۔

اس کے علاوہ ان سے مختلف منصوبوں سے متعلق تفصیلات، ایک کامیاب رہنما کی خصوصیات اور اپنی وزارت کو درپیش مشکلات کا حل نکالنے سے متعلق خیالات کا اظہار کرنے کا کہا گیا تھا۔خیال رہے کہ عراق کو متعدد مسائل کا سامنا ہے جن میں بڑھتی ہوئی بیروزگاری، کرپشن، دہشت گرد تنظیم داعش سے خالی کروائے گئے تباہ شدہ علاقوں کی ازسرِنو تعمیر اور انہیں شکست دینے کے لیے ایک طویل جنگ شامل ہیں۔

مزید خبر یں

برلن(نیوزڈیسک)جرمنی میں پناہ کے مسترد درخواست گزاروں کی سب سے زیادہ تعداد اٹلی بھیجی گئی، یورپی یونین کے ڈبلن ضوابط کے تحت پناہ کے متلاشی افراد انہیں ممالک میں درخواستیں جمع کرا سکتے ہیں، جہاں سے وہ یونین کی حدود میں داخل ہوئے تھے۔جرمن اخبار سے ... تفصیل

تہران (نیوزڈیسک) ایرانی فضائیہ کے کمانڈر بریگیڈئیر عزیز نصیر زادے نے کہاہے کہ اسرائیل کا روئے زمین سے وجود مٹا دیا جائے گا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق نصیر زادے نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ نوجوانوں کے صبر کا پیمانہ لبریز ہورہا ہے اور وہ ... تفصیل

ریاض(نیوزڈیسک)یمن میں بارودی سرنگیں ناکارہ بنانے کے پانچ ماہرین ایک دھماکے میں ہلاک ہوگئے ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سعودی عرب کے شاہ سلمان انسانی امداد اور ریلیف مرکز نے بتایا ہے کہ ان کا تعلق جنوبی افریقا اور بعض یورپی ممالک سے تھا اور وہ ... تفصیل