نقیب اﷲقتل کیس میں راﺅ انوار سمیت دیگر ملزمان پر فرد جر م عائد              نوازشریف کی میڈیکل رپورٹ نارمل، پنجاب حکومت کو بھجوادی              کرائسٹ چرچ واقعہ: جیسنڈا آرڈرن کا حملے کی تحقیقات کے لیے رائل کمیشن بنانے کا اعلان       
تازہ تر ین

ایمنسٹی انٹر نیشنل کا حوثی ملیشیا پر اسپتال کو فوجی اڈا بنانے کا الزام

دبئی(انٹرنیشنل ڈیسک)انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹر نیشنل نے یمن کی حوثی ملیشیا پر الحدیدہ شہر میں اسپتالوں کو جان بوجھ کر فوجی اڈوں میں تبدیل کرنے کا الزام عاید کیا ہے اور شہریوں کے تحفظ کا مطالبہ کیا ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایمنسٹی نے ایک بیان میں کہا کہ حوثی ملیشیا نے حال ہی میں الحدیدہ کے علاقے مئی 22 میں ایک اسپتال کی چھت پر اپنے جنگجوؤں کو تعینات کیا تھا ۔تنظیم نے اس کو ایک خطرناک پیش رفت قرار دیا اور کہا کہ اس کے اسپتال کے عملہ اور مریضوں کے لیے خطرناک مضمرات ہو سکتے تھے۔

مشرقِ اوسط میں ایمنسٹی کے ڈائریکٹر سماح حدید نے کہا کہ اسپتال کی چھت پر حوثی جنگجوؤں کی موجودگی بین الاقوامی انسانی قانون کی صریح خلاف ورزی تھی۔ایسی صورت حال میں اگر کوئی بھی حملہ کرتا ہے تو وہ جنگی جرم کا مرتکب ہوگا۔ایک طبی ذریعے نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کو بتایا کہ حوثی ملیشیا کے جنگجوؤں نے مئی 22 اسپتال کے طبی عملہ کو باہر نکل جانے پر مجبور کیا تھا اور اپنے نشانہ بازوں کو اس کی چھت پر متعیّن کردیا تھا۔یمن کی سرکاری فوج الحدیدہ میں حوثی ملیشیا کے خلاف کارروائی کررہی ہے اور وہ اس شہر کے مرکز کے نزدیک پہنچ چکی ہے۔

اس نے حوثی ملیشیا کے خلاف شدید جھڑپوں کے بعد اس اسپتال اور اس کے نواحی علاقوں پر کنٹرول حاصل کر لیا ہے اور حوثیوں کو وہاں سے پسپا ہونے پر مجبور کردیا ہے۔اس سے ایک روز پہلے ہی یمن کی مسلح افواج نے الحدیدہ کے مشرق میں واقع الصالح شہر پر بھی شدید لڑائی کے بعد کنٹرول حاصل کر لیا تھا اور کیلو 19 کے علاقے سے آگے لڑائی جاری تھی۔

مزید خبر یں

قندوز(نیوز ڈیسک)افغانستان کے صوبے قندوز میں طالبان کے حملے میں دو امریکی ہلاک جبکہ امریکی فضائی حملوں میں 4 افغان اہلکار کے علاوہ بچوں اور خواتین سمیت14 شہری جاں بحق ہوگئے۔قندوز میں دو امریکیوں کی ہلاکت کے بعد امریکی جنگی طیاروں نے ضلع گل ٹیپا کے ... تفصیل

تل ابیب (نیوز ڈیسک )اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ غزہ سے اسرائیلی علاقے میں راکٹ حملے کا انتہائی سخت جواب دیا جائے گا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اس راکٹ حملے کے بعد امریکا کے دورے پر گئے ہوئے اسرائیل کے وزیراعظم بینجمن ... تفصیل

مقبوضہ بیت المقدس( نیوز ڈیسک) اتوار اور پیر کی درمیانی شب صحرائے نقب کی جیل میں حماس تنظیم کے ایک قیدی نے چاقو سے حملہ کر کے دو اسرائیلی جیلروں کو زخمی کر دیا۔ زخمی جیلروں میں سے ایک کی حالت تشویش ناک ہے۔بعد ازاں اسرائیلی ... تفصیل