کھیل کے میدان سے افسوسناک خبر اہم ترین عہدیدار نے تنگ آکر استعفیٰ دیدیا              قطر جانے کے خواہشمند افراد کیلئے بڑی خوشخبری آگئی پاکستانی پروفیشنلز اور ہنرمند افراد متوجہ ہوں، پھر نہ کہنا خبر نہ ہوئی              یو اے ای میں رہائش پذیر پاکستانیوں کیلئے دھماکے دار خبر آگئی ، عام تعطیل کا اعلان کردیاگیا              سیاحوں کی بس میں دھماکہ ، ہلاکتیں ، متعدد زخمی ، افسوسناک واقعہ کہاں پیش آیا ؟ جانئے              پارسل بھیجنا ہو تو دورنہ جائیں، اب ڈاکخانے کا عملہ ہی گھر بلا لیں ایسی سہولت متعارف جان کرآپ بھی دانتوں تلے انگلیاں دبا لینگے              باکمال لوگ ، لاجواب سروس کے شاندار اقدام نے شہریوں کے دل جیت لیئے ،جان کر آپ بھی داد دیئے بغیر نہ رہ سکیں گے              اہم ترین ساہم ترین سیاسی رہنما رشتہ ازدوج میں منسلک ہوگئے، لڑکی کون؟ کس بڑی شخصیت کی بیٹی ہیں ؟ جانئےیاسی رہنما رشتہ ازدوج میں منسلک ہوگئے، لڑکی کون؟ کس بڑی شخصیت کی بیٹی ہیں ؟ جانئے              خوفناک حادثے نے سب کو رُلادیا ، ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق ،ہر طرف چیخ وپکار       
تازہ تر ین

پولینڈ کے یوم آزادی پردارلحکومت وارسا میں قوم پرستوں کے مارچ پر پابندی

وارسا(انٹرنیشنل ڈیسک)پولستانی دارالحکومت وارسا کی انتظامیہ نے ملک کے یوم آزادی کے موقع پر شہر میں قوم پرستوں کے مارچ پر پابندی عائد کر دی ۔ میڈیارپورٹس کے مطابق شہر کے میئر نے بتایاکہ اس پابندی کا مقصد نسل پرستی کے واقعات کا انسداد کرنا ہے۔

وارسا کی میئرنے بتایاکہ گزشتہ برس کے یوم آزادی کے موقع پر ایسی ایک پریڈ کی وجہ سے ہونے والے نسل پرستانہ واقعات دوبارہ رونما نہ ہوں۔ پولینڈ میں یوم آزادی کی تقریبات منائی جانا ہیں تاہم اب وارسا میں قوم پرست افراد کے مارچ پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ۔میئر ہانا گرونکیویچز والٹز نے کہاکہ اپنی آزادی واپس حاصل کرنے کی سوویں سال گرہ کی تقریبات منانے کا یہ کوئی طریقہ نہیں ہے۔ وارسا پہلے ہی جارحانہ قوم پرستی سے متاثر ہو چکا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس مارچ کے حوالے سے سلامتی کے خدشات نے بھی انہیں اس فیصلے پر مجبور کیا۔

اس سے قبل پولستانی قوم پرستوں اور انتہائی دائیں بازو کی تنظیموں نے کہا تھا کہ وہ رواں برس یوم آزادی کے موقع پر ایک بڑا مارچ کریں گے، جس میں ایک لاکھ تا ڈھائی لاکھ افراد شریک ہوں گے۔قوم پرستوں نے گزشتہ برس یوم آزادی کی تقریبات کے موقع پر بھی وارسا کی سڑکوں پر مارچ کیا تھا، جس میں قریب ساٹھ ہزار افراد شریک ہوئے تھے۔ اس مارچ میں نسل پرستانہ نعروں کے علاوہ مسلم مخالف بینرز بھی شامل کیے گئے تھے، جس پر بین الاقوامی برداری کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آیا تھا۔اتوار کے روز پولینڈ اپنی آزادی کے سوویں سال گرہ منا رہا ہے۔ پولینڈ کی سرزمین 1918 تک مختلف سلطنتوں میں تقسیم رہی تھی۔

مزید خبر یں

بگوٹا(نیوزڈیسک )جنوبی امریکی ملک کولمبیا کے دارالحکومت بوگوٹا میں ایک کار بم حملے میں 21 ہلاک جب کہ  درجنو ں زخمی ہو گئے۔ یہ حملہ ملکی پولیس کے ایک ٹریننگ سینٹر پر کیا گیا۔بم دھماکے کے باعث پولیس اکیڈمی اور اس کے ارد گرد کی عمارات ... تفصیل

برلن(نیوزڈیسک)جرمن پارلیمان نے بریگزٹ بل منظور کر لیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ بل یورپی یونین سے برطانیہ کے اخراج کے بعد دونوں ممالک کے باہمی تعلقات سے متعلق ہے۔ بنڈس ٹاگ میں منظور کیے گئے اس بل میں مجوزہ اقدامات پر عمل درآمد اسی ... تفصیل

بیروت (نیوزڈیسک)لبنانی انٹیلی جنس حکام نے ایک مشتبہ اسرائیلی فو جی کو حراست میں لے لیا جو دو روزقبل سرحد پار کرکے لبنان کی حدود میں داخل ہو گیا تھا۔عرب ٹی وی کے مطابق اسرائیلی شہری کو جنوبی لبنان کے صور شہر سے حراست میں لیا ... تفصیل