کھیل کے میدان سے افسوسناک خبر اہم ترین عہدیدار نے تنگ آکر استعفیٰ دیدیا              قطر جانے کے خواہشمند افراد کیلئے بڑی خوشخبری آگئی پاکستانی پروفیشنلز اور ہنرمند افراد متوجہ ہوں، پھر نہ کہنا خبر نہ ہوئی              یو اے ای میں رہائش پذیر پاکستانیوں کیلئے دھماکے دار خبر آگئی ، عام تعطیل کا اعلان کردیاگیا              سیاحوں کی بس میں دھماکہ ، ہلاکتیں ، متعدد زخمی ، افسوسناک واقعہ کہاں پیش آیا ؟ جانئے              پارسل بھیجنا ہو تو دورنہ جائیں، اب ڈاکخانے کا عملہ ہی گھر بلا لیں ایسی سہولت متعارف جان کرآپ بھی دانتوں تلے انگلیاں دبا لینگے              باکمال لوگ ، لاجواب سروس کے شاندار اقدام نے شہریوں کے دل جیت لیئے ،جان کر آپ بھی داد دیئے بغیر نہ رہ سکیں گے              اہم ترین ساہم ترین سیاسی رہنما رشتہ ازدوج میں منسلک ہوگئے، لڑکی کون؟ کس بڑی شخصیت کی بیٹی ہیں ؟ جانئےیاسی رہنما رشتہ ازدوج میں منسلک ہوگئے، لڑکی کون؟ کس بڑی شخصیت کی بیٹی ہیں ؟ جانئے              خوفناک حادثے نے سب کو رُلادیا ، ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق ،ہر طرف چیخ وپکار       
تازہ تر ین

شامی فوج کی کارروائی ، تدمر میں داعش کے چنگل سے 19خواتین اور بچے بازیاب

دمشق(انٹرنیشنل ڈیسک)شامی فوج نے وسطی شہر تدمر میں ایک چھاپا مار کارروائی کے بعد انیس دروز خواتین اور بچوں کو داعش کے چنگل سے بازیاب کرا لیا ہے۔داعش نے انھیں جولائی میں السویدہ شہر اور اس کے نواحی دیہات سے حملوں کے دوران میں اغوا کر لیا تھا۔عرب ٹی وی کے مطابق داعش کے جنگجوؤں نے 25 جولائی کو صوبہ السویدہ کے نزدیک واقع صحرائی علاقے سے السویدہ شہر اور اس کے نواحی دیہات پر دھاوا بولا تھا اور خودکش بم دھماکے کیے تھے جن میں کم سے کم ڈھائی سو افراد ہلاک ہوگئے تھے اور وہ قریباً تیس افراد کو اغوا کرکے اپنے ساتھ لے گئے تھے۔ یرغمالیوں کو تاریخی شہر تدمر ( پلمائرا) کے شمال مشرق میں واقع صحرائی علاقے سے بازیاب کرایا گیا ہے اور فوج نے وہاں داعش کے انتہا پسندوں کے خلاف اہدافی کارروائی کی ہے۔تاہم اس نے یہ نہیں بتایا کہ فوج نے یہ کارروائی کب کی تھی۔

اس گروپ میں شامل چھے یرغمالیوں کو اکتوبر میں بازیاب کرا لیا گیا تھا اور داعش نے اگست میں ایک یرغمالی کا سرقلم کردیا تھا۔ دروز حکام اور داعش کے درمیان ان یرغمالیوں کی رہائی کے لیے بات چیت بھی ہوئی تھی۔

روس نے الگ سے بھی اس معاملے پر داعش سے بات چیت کی تھی۔صوبہ السویدہ پر شامی صدر بشار الاسد کی حکومت کی عمل داری چلی آرہی ہے ۔ السویدہ شہر اور اس کے نواحی علاقوں میں زیادہ تر دروز اقلیت کے لوگ آباد ہیں۔وہ شام میں جاری خانہ جنگی کی مخالفت کرتے رہے ہیں اور اس مذہبی اقلیت سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں کی اکثریت شامی فوج میں ملازم ہے۔

مزید خبر یں

کابل(نیوزڈیسک)افغانستان کیلئے امریکی خصوصی ایلچی نے کہا ہے کہ امریکا عن قریب طالبان کے ساتھ مذاکرات کی ایک اور کوشش کرے گا،اگر طالبان جنگ سے باز نہ آئے تو امریکا افغان فوج کی طالبان کے خلاف کارروائیوں میں معاونت جاری رکھے گا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ... تفصیل

طرابلس (نیوزڈیسک)لیبیا کی فوج نے خبردار کیا ہے کہ ملک میں ترکی اور قطر کی جانب سے جاری مداخلت کے سنگین نتائج سامنے آئیں گے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق فوجی ترجمان بریگیڈیئر احمد المسماری کا کہنا تھا کہ جنوبی لیبیا میں جاری الکرامہ فوجی آپریشن کے ... تفصیل

دبئی (نیوزڈیسک)متحدہ عرب امارات کی ایک فضائی کمپنی فلائی دبئی نے کہا ہے کہ کمپنی شام کے لیے کمرشل پروازوں کی بحالی کے حوالے سے جنرل سول ایوی ایشن اتھارٹی کے احکامات کی منتظر ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق کمپنی کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ... تفصیل

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں