دفترخارجہ کانیوزی لینڈ سانحے میں شہید ہونے والے 4 افراد کے ورثا کے لئے ویزہ کی سہولت کا اعلان              پیپلزپارٹی نے رابطہ عوام مہم شروع کرنے کا اعلان کردیا              سابق وفاقی وزیر کامران مائیکل پر سفری پابندی عائد              سینیٹ کمیٹی: سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان میں آنے والے اخراجات کی تفصیلات طلب              سانحہ نیوزی لینڈ : شہید پاکستانیوں کی تعداد 6 ہوگئی              پاک فوج نے بھارت کاجاسوس ڈرون مار گرایا              شیخ رشید کا وزیر اعظم کی جانب سے مزدوروں کےلئے تین ، تین ہزار روپے انعام کا اعلان              کرائسٹ چرچ مساجد پر حملہ کرنے والا انتہا پسند عدالت میں پیش،قتل کا الزام عائد              آصف زرداری نے میگا منی لانڈرنگ کیس کی اسلام آباد منتقلی کا فیصلہ چیلنج کردیا       
تازہ تر ین

یمنی فوج کا دمت شہر میں نئے ٹھکانوں پر کنٹرول ،تمام بارودی سرنگیں بھی ناکارہ بنادیں

صنعاء (انٹرنیشنل ڈیسک)یمن کے صوبے الضالع میں سرکاری فوج نے دمت شہر کے جنوبی اور مغربی حصوں میں دو نئے ٹھکانوں کو کنٹرول میں لے لیا، یہ پیش رفت صوبے کو آزاد کرانے کے لیے جاری فوجی آپریشن کے چوتھے روز سامنے آئی،ادھر حوثی ملیشیا نے الحقب گاؤں میں شہریوں کے گھروں پر اندھادھند مارٹر گولوں برسائے جس کے نتیجے میں 3 خواتین جاں بحق اور دو بچے زخمی ہو گئے۔

عرب ٹی وی کے مطابق یمنی فوج کے فورتھ بریگیڈ کے عسکری اہل کار نصر الرازقی کے مطابق دمت شہر کے مغرب میں واقع علاقے خاب البوابہ کو بھی واپس لینے کی تصدیق کی ہے۔ یمنی فوج کے میڈیا سینٹر نے دمت ضلع میں آزاد کرائے گئے مقامات کی ایک وڈیو جاری کی ہے۔ یہ الضالع صوبے میں حوثی ملیشیا کے آخری گڑھ ہیں۔

یمنی فوج نے عرب اتحاد کی معاونت سے دمت شہر کے اطراف اپنی پوزیشن کو مضبوط بنا لیا ہے۔ اس دوران شہر پر بھرپور حملے اور اسے حوثی ملیشیا سے پاک کرنے کی تیاریاں جاری ہیں۔ زمینی ذرائع کے مطابق جانی نقصان میں اضافے کے باعث حوثی باغیوں کی صفوں میں کھلبلی مچی ہوئی ہے۔حوثی ملیشیا نے الحقب گاؤں میں شہریوں کے گھروں پر اندھادھند مارٹر گولوں برسائے جس کے نتیجے میں 3 خواتین جاں بحق اور دو بچے زخمی ہو گئے۔یمنی فوج میں اِب ریجن کے کمانڈر احمد البحش نے بتایا کہ یمنی فوج نے علاقے میں حوثی ملیشیا کی جانب سے بچھائی گئی تمام بارودی سرنگوں کو ناکارہ بنا دیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سب سے پہلے قلعہ ناصہ کا علاقہ آزاد کرایا گیا۔

اس کے بعد التہامی، عرفاف، السطاح، خارم، بیت الیزیدی، الحقب اور اب یمنی فوج دمت شہر کے مغرب میں پہاڑی سلسلے میں مصروف عمل ہے۔البحش کے مطابق حوثی ملیشیا کو بھاری جانی نقصان اٹھانا پڑا ہے اور جبلِ ناصہ میں باغیوں کی 25 سے زیادہ کٹی پھٹی لاشیں ابھی تک پڑی ہوئی ہیں۔ انہوں نے ریڈ کراس انٹرنیشنل سے مطالبہ کیا کہ حوثیوں کی لاشوں کو اٹھانے میں مدد فراہم کریں۔یمنی فوج نے تزویراتی اہمیت کے حامل جبل ناصہ سے حوثی ملیشیا کو مار بھگایا۔ اس کے سبب جبل التہامی اور دمت شہر کے اطراف متعدد دیہات کو آزاد کرانے میں آسانی ہو گئی۔

مزید خبر یں

جکارتہ (نیوز ڈیسک)انڈونیشیا کے جزیرے پاپوا پر سیلابی ریلوں کی تباہ کاریوں سے ہلاکتوں کی تعداد 77 ہو گئی۔تین درجن سے زائد افراد تاحال لاپتہ ہیں، سینکڑوں زخمی افراد کو طبی امداد دی جارہی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق انڈونیشن ڈیزاسٹر ایجنسی نے ایک بیان میں کہاکہ جزیرے ... تفصیل

جکارتہ (نیوز ڈیسک)انڈونیشیا کے صوبے پاپوا میں شدید بارشوں اور سیلاب کے نتیجے میں50افراد ہلاک جبکہ 59 ز خمی ہو گئے۔سیلاب سے متاثرہ 120 سے زائد افراد سرکاری دفتر میں عارضی پناہ لئے ہوئے ہیں جبکہ حکام نے ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ... تفصیل

کینبرا(نیوز ڈیسک)آسٹریلوی وزیر اعظم نے مسلمان مخالف سینیٹر کو انڈا مارنے والے لڑکے کی حمایت کرتے ہوئے تجویز دی ہے کہ انڈا مارنے والے لڑکے پر تشدد کرنے پر سینیٹر کے خلاف مقدمہ درج کیا جانا چاہیے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق وزیر ... تفصیل