لورالائی میں سیکورٹی فورسز کا آپریشن ،کالعدم تحریک طالبان پاکستان کا اہم کمانڈر 4ساتھیوں سمیت ہلاک              حکومت کا شہبازشریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کےفیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ              وزیر پٹرولیم نے گیس کی قیمتوں میں مزید اضافے کا عندیہ دے دیا              پاکستان نے غیرملکی سیاحوں کے ویزے کیلئے این اوسی کی شرط ختم کردی              منی لانڈرنگ کیس منتقلی کیخلاف اپیل، آصف زرداری کو جواب الجواب جمع کرانے کا حکم              لاہور ہائیکورٹ کا شہباز شریف کا نام ای سی ایل سے خارج کر نے کا حکم              سپریم کورٹ نے نواز شریف کی درخواست ضمانت منظور کر لی       
تازہ تر ین

سیلفی کی شوقین چار روسی لڑکیوں کے ہاتھوں آرٹ گیلری کا لاکھوں ڈالرز کا نقصان

ماسکو(انٹرنیشنل ڈیسک)روس میں چار لڑکیوں نے سیلفی کے شوق میں آرٹ گیلری کا لاکھوں ڈالرز کا نقصان کردیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق یہ واقعہ روس کے شہر یکاترن برگ کے انٹرنیشنل آرٹس سینٹر مین ایونیو میں 27 اکتوبر کو پیش آیا، جہاں نمائش کے دوران دیوار گرنے سے قیمتی فن پارے ٹوٹ گئے۔

واضح رہے کہ لڑکیوں کے سیلفی لینے کے دوران جو دیوار گری، اس پر مشہور مصوروں سیلوا ڈور ڈالی اور فرانسسکو گویا کے فن پارے آویزاں کیے گئے تھے۔ترجمان روسی وزارت داخلہ کے مطابق چاروں لڑکیاں سیلفی لینے میں اس قدر مگن تھیں کہ وہ میوزیم میں رکھے قیمتی فن پارے سے جا ٹکرائیں۔دوسری جانب میوزیم کے ایک ترجمان کا کہنا تھا کہ اس لاپروائی پر لڑکیوں کے خلاف قانونی چارہ جوئی کی جانی چاہیے۔

مزید خبر یں

استنبول(نیوز ڈیسک)ترک صدر رجب طیب ایردوآن نے ایک مرتبہ پھر واضح کیا ہے کہ امریکا جو کچھ بھی کہتا رہے، ترکی روس سے ایس 400 میزائل دفاعی نظام کی خریداری کے سودے سے پیچھے نہیں ہٹے گا۔انھوں نے یہ بات ترک نشریاتی ادارے سے ایک انٹرویو ... تفصیل

لندن (نیوز ڈیسک)برطانوی وزیر اعظم ٹریزا مے نے تسلیم کیا ہے کہ ان کے پاس ترمیم شدہ بریگزٹ معاہدے کو پارلیمان سے منظور کرانے کے لیے درکار حمایت موجود نہیں ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق اگر برطانیہ بریگزٹ کی تاریخ میں 22 مئی تک کی توسیع چاہتا ہے ... تفصیل

ریاض(نیوز ڈیسک)سعودی عرب نے مقبوضہ گولان کے شامی علاقے پر اسرائیل کی خود مختاری کو تسلیم کرنے سے متعلق امریکی اعلان کو مکمل طور پر مسترد کرتے ہوئے اس کی شدید مذمت کی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق سعودی وزارت خارجہ نے جاری ایک بیان میں گولان کے ... تفصیل