وزیراعظم کا 27 مارچ سے غربت کے خاتمے سے متعلق جامع پروگرام شروع کرنے کا اعلان              سونے کی قیمت ملکی بلند ترین سطح پر ،مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ 70ہزار 500روپے              آصف زرداری کی بریت کے خلاف نیب کی درخواست سماعت کے لئے مقرر              ڈاکٹر سعید کے بیرون ملک جانے پر پابندی ختم              اسد منیر مبینہ خودکشی ،چیئر مین نیب کا انکوائر ی خود کر نے کا فیصلہ              چین سے 2ارب ڈالر پاکستان کو موصول ہو گئے              نقیب اﷲقتل کیس میں راﺅ انوار سمیت دیگر ملزمان پر فرد جر م عائد              نوازشریف کی میڈیکل رپورٹ نارمل، پنجاب حکومت کو بھجوادی              کرائسٹ چرچ واقعہ: جیسنڈا آرڈرن کا حملے کی تحقیقات کے لیے رائل کمیشن بنانے کا اعلان       
تازہ تر ین

فرانس میں طارق رمضان کی رہائی کی ایک اور درخواست مسترد

پیرس (انٹرنیشنل ڈیسک)فرانس میں مصری نڑاد سوئس پروفیسر اور معروف اسکالر طارق رمضان کی رہائی کی درخواست چوتھی بار مسترد کر دی گئی ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اس بات کا انکشاف مقدمے کے ایک قریبی ذریعے کی جانب سے کیا گیا۔طارق کے وکیل کا کہنا تھاکہ انہوں نے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کی ہے۔سوئٹزرلینڈ کی شہریت رکھنے والے طارق رمضان آبرو رویزی کے الزام میں رواں سال 2 فروری سے زیر حراست ہیں۔ سال 2017ء میں دو خواتین نے ان کے خلاف مقدمے کی درخواست دائر کی تھی۔جج کا کہنا تھا کہ حراست میں رکھا جانا ابھی تک ضروری ہے۔ایک برس تک انکار کے بعد طارق رمضان نے 22 اکتوبر کو اعتراف کیا تھا کہ ان کے دو خواتین کے ساتھ تعلقات تھے۔ تاہم طارق کے مطابق یہ تعلقات دونوں خواتین کی مرضی سے قائم ہوئے۔

اس سے قبل رواں برس جون میں 56 سالہ طارق نے صرف اتنا تسلیم کیا تھا کہ ان کے سابقہ خواتین دوستوں اور ایک تیسری درخواست گزار خاتون کے ساتھ عام تعلقات تھے۔ستمبر 2018ء میں ایک درخواست گزار خاتون کے پرانے موبائل فون سے سیکڑوں ایس ایم ایس کا انکشاف ہوا جس کے بعد اکتوبر میں طارق رمضان جنسی تعلقات قائم کرنے کا اعتراف کرنے پر مجبور ہو گئے۔ میڈیا نے مذکورہ خاتون کو کرسٹل کا نام دیا ہے۔طارق کو سوئٹزرلینڈ میں بھی آبرو ریزی کے الزام کا سامنا ہے۔طارق رمضان اسلام پسند تحریک الاخوان المسلمون کے بانی حسن البنا کے نواسے ہیں۔

مزید خبر یں

قندوز(نیوز ڈیسک)افغانستان کے صوبے قندوز میں طالبان کے حملے میں دو امریکی ہلاک جبکہ امریکی فضائی حملوں میں 4 افغان اہلکار کے علاوہ بچوں اور خواتین سمیت14 شہری جاں بحق ہوگئے۔قندوز میں دو امریکیوں کی ہلاکت کے بعد امریکی جنگی طیاروں نے ضلع گل ٹیپا کے ... تفصیل

تل ابیب (نیوز ڈیسک )اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ غزہ سے اسرائیلی علاقے میں راکٹ حملے کا انتہائی سخت جواب دیا جائے گا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اس راکٹ حملے کے بعد امریکا کے دورے پر گئے ہوئے اسرائیل کے وزیراعظم بینجمن ... تفصیل

مقبوضہ بیت المقدس( نیوز ڈیسک) اتوار اور پیر کی درمیانی شب صحرائے نقب کی جیل میں حماس تنظیم کے ایک قیدی نے چاقو سے حملہ کر کے دو اسرائیلی جیلروں کو زخمی کر دیا۔ زخمی جیلروں میں سے ایک کی حالت تشویش ناک ہے۔بعد ازاں اسرائیلی ... تفصیل