پاکستان نے غیرملکی سیاحوں کے ویزے کیلئے این اوسی کی شرط ختم کردی              منی لانڈرنگ کیس منتقلی کیخلاف اپیل، آصف زرداری کو جواب الجواب جمع کرانے کا حکم              لاہور ہائیکورٹ کا شہباز شریف کا نام ای سی ایل سے خارج کر نے کا حکم              سپریم کورٹ نے نواز شریف کی درخواست ضمانت منظور کر لی       
تازہ تر ین

امریکا اصلاحات کی صورت میں سوڈان کا نام بلیک لسٹ سے ختم کرنے کو تیار

واشنگٹن(انٹرنیشنل ڈیسک )امریکا نے سوڈان کا نام مزید اصلاحات کی صورت میں اپنی سیاہ فہرست ( بلیک لسٹ )سے خارج کرنے پر آمادگی ظاہر کردی ہے۔امریکا نے کوئی ڈھائی عشرے قبل سوڈان کو دہشت گردی کو اسپانسر کرنے والا ملک قرار دیا تھا اور اس کے خلاف اقتصادی پابندیاں عاید کردی تھیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق واشنگٹن میں دونوں ملکوں کے حکام کے درمیان مذاکرات کے بعد امریکی محکمہ خارجہ نے ایک بیان میں سوڈان سے مطالبہ کیا کہ وہ دہشت گردی کے استیصال کے لیے تعاون میں مزید اضافہ کرے اور اپنا انسانی حقوق کا ریکارڈ بہتر بنائے۔

بیان میں سوڈان کے علاقے دارفور میں غیر عربوں سے منظم امتیازی اور جابرانہ سلوک کا حوالہ دیا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ دارفور کے قبائل نے 2003ء میں جب بغاوت برپا کی تھی تو سوڈانی حکومت نے ان کے خلاف طاقت کا سفاکانہ استعمال کیا تھا اور تین لاکھ سے زیادہ افراد کو ہلاک کردیا تھا۔محکمہ خارجہ کے بیان کے مطابق سوڈان کے بارے میں امریکا کی پالیسی یہ ہے کہ وہ بین الاقوامی دہشت گردوں کو کسی طرح کی امداد مہیا کرے اور نہ ان کے لیے محفوظ پناہ گاہ بنے۔

انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو بنیادی سطح پر ختم کرے ،دارفور کے دونوں علاقوں میں جامع امن عمل کو بروئے کار لائے اور کھلے اور مشمولہ سیاسی ڈائیلاگ کی حمایت کرے۔دریں اثناء سوڈانی وزارتِ خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ خرطوم اور واشنگٹن نے تزویراتی بات چیت کا دوسرا مرحلہ شروع کرنے سے اتفاق کیا ہے۔ان مذاکرات کا مقصد سوڈان کا نام امریکا کی دہشت گردی کو اسپانسر کرنے والی ریاستوں کی فہرست سے حذف کرنا ہے۔

مزید خبر یں

انقرہ(نیوز ڈیسک)ترک صدر رجب طیب ایردوآن نے گولان کی چوٹیوں کا معاملہ اقوام متحدہ میں اٹھا نے کا اعلان کردیا،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک انٹرویومیں ترک صدررجب طیب ایردوآن نے کہاکہ امریکی صدر ٹرمپ کے گولان کی چوٹیوں سے متعلق بیانات (اور اب حکم نامے ... تفصیل

تہران(نیوز ڈیسک)ایران کے جنوبی علاقوں میں طوفانی بارشوں کے بعد سیلاب کے نتیجے میں 22 افراد ہلاک اور 74 زخمی ہوگئے ۔میڈیارپورٹس کے مطابق ایران کی ہنگامی طبی خدمات کے سربراہ پیر حسین قلی وند نے بتایا کہ شیراز شہر کے باہر طوفانی بارش کے بعد ... تفصیل

واشنگٹن(نیوز ڈیسک)امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے روس پر وینزویلا میں اپنی فوجی موجودگی کے ذریعے کشیدگی کو بڑھاوا دینے کا الزام عاید کیا ہے اور خبردار کیا ہے کہ امریکااس صورت حال میں خاموش تماشائی بنا کھڑا نہیں رہے گا۔میڈیارپورٹس کے مطابق انھوں نے روسی ... تفصیل