برطانیہ ، پاکستانی ہائی کمیشن نے برطانوی شہریوں کیلئے ای ویزا کا اجراءشروع کر دیا              حکومت سندھ نے ایک بارپھرسرکاری ملازمتوں پرپابندی عائد کردی              مفتی تقی عثمانی حملہ: 6 افراد کے خلاف دہشت گردی کا مقدمہ درج              پشاور بس منصوبے کا افتتاح غیر معینہ مدت تک ملتوی              سابق وزیر اعظم شوکت عزیز کے وارنٹ گرفتار ی جاری              صدر ٹرمپ اور اتحادی افواج کا شام سے داعش کے مکمل خاتمے کا اعلان              ڈیم فنڈ: کینیڈا میں عمران خان کے دستخط شدہ 2 بلے 65 ہزار ڈالرز میں نیلام              یوم پاکستان ،مسلح افواج کی شاندار پریڈ ،ٹینکوں اور میزائلوں کی نمائش ،جے ایف 17 تھنڈر طیاروں کا شاندار کرتب دکھا کر پیشہ وارانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ              بھارت نے یسین ملک کی جماعت جموں کشمیر لبریشن فرنٹ پر پابندی لگادی       
تازہ تر ین

افریقی ملک بوٹسوانامیں شیروں سے جان بچاتے 400 بھینسیں ڈوب کر ہلاک

گیبرونی(انٹرنیشنل ڈیسک)افریقی ملک بوٹسوانا اور نیمبیا کے درمیان واقع دریا میں ڈوب کر سینکڑوں بھینسیں ہلاک ہوگئیں۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق بوٹسوانا کے حکام نے جمعہ کو بتایاکہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق بظاہر شیر بھینسوں کے اس ریوڑھ کا پیچھا کر رہے تھے جس کی وجہ سے یہ بھاگتی ہوئی دریا میں جا اتریں۔۔بوٹسوانا کے حکام کے مطابق اندازاً 400 بھینسیں ڈوب کر ہلاک ہو گئی ہیں،ایک مقامی شخص کا کہنا تھا کہ ایسا معلوم ہوتا تھا کہ یہ بھینسیں وہاں پھنس گئی تھیں کیونکہ دریا کا دوسرا کنارہ اونچا تھا اور وہ اس پر چڑھ نہیں سکیں اور بھگدڑ کا شکار ہو گئیں۔ان کا کہنا تھا کہ انھوں نے کبھی اتنی بڑی تعداد میں بھینسوں کو ڈوبتے نہیں دیکھا۔ مقامی افراد ان بھیسنوں کو اپنے گھروں میں لے گئے ہیں تاکہ ان کا گوشت کھا سکیں۔

ایک اور مقامی سائمن میچیلٹی شخص کے مطابق یہ ریوڑھ غیر معمولی طور پر کافی بڑا تھا جس میں کم از کم 1000 بھینسیں تھیں۔سائمن نے بتایا کہ انھوں نے منگل کی رات شیروں کے دھاڑنے کی آوازیں سنی تھیں اور جب بدھ کی صبح وہ دریا پر گئے تو انھوں نے سینکڑوں بھینسوں کو مرے ہوئے پایا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ منگل کی رات مطلع ابر آلود تھا اس لیے چاندنی کی عدم موجودگی میں بھینسوں کو کچھ نظر بھی نہیں آیا۔سائمن کا کہنا تھا کے مقامی لوگوں نے ان بھینسوں کو کھانے کی غرض سے دریا سے نکال لیا ہے تاہم حکام نے انہیں اس بات کی اجازت نہیں دی تھی۔

مزید خبر یں

بیجنگ (نیوز ڈیسک)چین کے شہر چینگ ڈے میں ہائی وے پر ٹور بس میں آگ لگنے سے 26 افراد ہلاک اور 30 زخمی ہو گئے۔پولیس نے حادثے کی تفتیش کے لیے دونوں بس ڈرائیورز کو حراست میں لے لیا ہے، آگ لگنے کی وجہ ابھی سامنے ... تفصیل

بیجنگ(نیوزڈیسک) چینی صدر شی جن پنگ نے کہا ہے کہ میں چین پاک تعلقات کو بے حد اہمیت دیتا ہوں، پاکستان استحکام کے قیام، معیشت کی ترقی اور عوام کے معیار زندگی کو بلند کرنے لیے کوشاں ہے ، اسکی شاندار کامیابیوں پر ہمیں بے حد ... تفصیل

برسلز (نیوز ڈیسک)فرانسیسی صدر ایمانویل ماکروں نے کہا ہے کہ یورپ کو موجودہ بریگزٹ عمل کا یرغمال ہی نہیں بنے رہنا چاہیے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق صدر ماکروں نے برسلز میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یورپی منصوبے کو بریگزٹ کا قیدی بن ... تفصیل