محکمہ داخلہ نے مریم نواز ،ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان کو نواز شریف سے ملاقات کی اجازت دیدی              یوم پاکستان پریڈ ،چار گھنٹے کیلئے اسلام آباد کی فضائی حدود بند کرنے کا فیصلہ              ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کو قدرتی آفات سے بچاوکیلئے 15 کروڑ روپے کی گرانٹ فراہم کردی              بلاول بھٹو کوغداروطن قراردینے کے مطالبے کی قرارداد جمع              مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے بچے سمیت 7 کشمیری شہید              مريم نواز کی کل جيل کے باہر دھرنا دينے کی دھمکی              کر اچی:مفتی تقی عثمانی کے قافلے پر فائرنگ ،2افراد جاں بحق              پاکستان پیپلز پارٹی کا نیشنل ایکشن پلان پر حکومتی بریفنگ کے بائیکاٹ کا فیصلہ              اٹک میں گھر کی چھت گرنے سے 6افراد جا ں بحق       
تازہ تر ین

افغانستان میں لڑائی کے خاتمے کے لیے سیاسی تصفیئے کے عزم پر قائم ہیں،امریکہ

america

واشنگٹن(انٹرنیشنل ڈیسک )نمائندہ خصوصی برائے افغان مفاہمت، زلمے خلیل زاد افغانستان، پاکستان، متحدہ عرب امارات اور قطر کا دورہ کریں گے۔وہ ایک وفد کی قیادت کر رہے ہیں،

جو امریکہ کے مختلف اداروں کے نمائندوں پر مشتمل ہے۔امریکی ٹی وی کے مطابق واشنگٹن میں امریکی محکمہ خارجہ کے ایک اخباری بیان میں کہا گیا کہ وہ افغان حکومت کے اہلکاروں اور دلچسپی رکھنے والے دیگر فریق سے ملاقات کریں گے، جس کا مقصد داخلی افغان مکالمے اور ایسے مذاکرات کو بڑھاوا دینا ہے جس میں طالبان شامل ہوں،

جس سے پائیدار امن کا حصول ممکن ہوتا ہو۔بیان میں کہا گیا کہ پائیدار امن کے حصول کے لیے لازم ہے کہ تمام افغان اپنے ملک کے مستقبل کا فیصلہ خود کریں۔اکتوبر میں اپنے گذشتہ دورے کے دوران، خلیل زاد نے افغان حکومت اور طالبان پر زور دیا تھا کہ وہ مذاکرات کے لیے بااختیار ٹیمیں تشکیل دیں، اور اس بات پر اْن کا حوصلہ بڑھا ہے کہ دونوں فریق اس سمت کی جانب قدم بڑھا رہے ہیں۔امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ امریکہ سیاسی تصفیئے کے عزم پر قائم ہے، جس سے لڑائی کو ختم کرنے میں مدد مل سکے اور امریکہ اور دنیا کو لاحق دہشت گردی کے خدشات سے نمٹا جا سکے۔بیان میں کہا گیا کہ پْرامن افغانستان علاقائی تجارت اور ترقی میں نتیجہ خیز کردار ادا کر سکتا ہے۔

مزید خبر یں

واشنگٹن(نیوز ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دونوں ممالک کے تعلقات بہتر قرار دیتے ہوئے پاکستانی قیادت سے جلد ملاقات ہونے کی امید ظاہر کی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی صدر نے یہ غیر متوقع اعلان وائٹ ہاوس میں ایک پریس کانفرنس کے اختتام پر صحافی کی ... تفصیل

کرائسٹ چرچ (نیوز ڈیسک )کرائسٹ چرچ کی مساجد میں دہشت گرد حملوں کے بعد نیوزی لینڈ میں پہلا نماز جمعہ ادا کیا گیا، وزیر اعظم جسینڈا آرڈرن خطبہ جمعہ کے دوران اشکبار ہوگئیں۔نیوزی لینڈ میں نماز جمعہ دہشت گردی کا نشانہ بننے والی مسجد النور کے ... تفصیل

بیجنگ (نیوز ڈیسک)مشرقی چین میں کیمیکل پلانٹ میں بڑے دھماکے کے نتیجے میں کم از کم 47افراد ہلاک اور 600 سے زائد زخمی ہو گئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق حکومت نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ین چینگ کے صنعتی علاقے میں ہونے والے ... تفصیل