برطانیہ ، پاکستانی ہائی کمیشن نے برطانوی شہریوں کیلئے ای ویزا کا اجراءشروع کر دیا              حکومت سندھ نے ایک بارپھرسرکاری ملازمتوں پرپابندی عائد کردی              مفتی تقی عثمانی حملہ: 6 افراد کے خلاف دہشت گردی کا مقدمہ درج              پشاور بس منصوبے کا افتتاح غیر معینہ مدت تک ملتوی              سابق وزیر اعظم شوکت عزیز کے وارنٹ گرفتار ی جاری              صدر ٹرمپ اور اتحادی افواج کا شام سے داعش کے مکمل خاتمے کا اعلان              ڈیم فنڈ: کینیڈا میں عمران خان کے دستخط شدہ 2 بلے 65 ہزار ڈالرز میں نیلام              یوم پاکستان ،مسلح افواج کی شاندار پریڈ ،ٹینکوں اور میزائلوں کی نمائش ،جے ایف 17 تھنڈر طیاروں کا شاندار کرتب دکھا کر پیشہ وارانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ              بھارت نے یسین ملک کی جماعت جموں کشمیر لبریشن فرنٹ پر پابندی لگادی       
تازہ تر ین

عالمی ترسیلات زرکے نیٹ ورک سویفٹ کا ایرانی بینکوں کو الگ کرنے کا اعلان

نیویارک (ویب ڈیسک) عالمی سطح پر رقوم کی ترسیلات کے سب سے بڑے نیٹ ورک سویفٹ سسٹم نے امریکا کی جانب سے ایران پر اقتصادی پابندیوں کے اعلان کے بعد ایرانی بنکوں کو مرحلہ وار سسٹم سے الگ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

عرب ٹی وی کے مطابق بیلجیم میں قائم سویفٹ کے صدر دفتر میں ادارے کے چیف ایگزیکٹو گاٹفرائیڈ لیبرانٹ نے کہا کہ وہ آئندہ ہفتے ایران کے بعض بنکوں کے ساتھ تعلقات اور لین دین ختم کر دیں گے۔

تاہم انہوں نے یہ واضح نہیں کیا کہ آیا سویفٹ سسٹم ایران کے کن بنکوں کے ساتھ رقوم کی ترسیلات کا عمل معطل کرنے کی تیاری کر رہا ہے تاہم ان کا کہنا تھا کہ سویفٹ سسٹم کے مفاد، اس کی سلامتی اور تحفظ کے لیے ایرانی بنکوں کے ساتھ تعلق مرحلہ وار ختم کیا جا رہا ہے۔گذشتہ ہفتے جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران پر اقتصادی پابندیوں کے دوسرے مرحلے کا اعلان کیا تو سویفٹ سسٹم نے بھی امریکی پابندیوں پرعمل درآمد کا اعلان کیا تھا۔

سویفٹ سسٹم کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا تھا کہ امریکی پابندیاں افسوسناک ہیں مگر ادارہ ان کی پابندی پر مجبور ہے۔

مزید خبر یں

بیجنگ (نیوز ڈیسک)چین کے شہر چینگ ڈے میں ہائی وے پر ٹور بس میں آگ لگنے سے 26 افراد ہلاک اور 30 زخمی ہو گئے۔پولیس نے حادثے کی تفتیش کے لیے دونوں بس ڈرائیورز کو حراست میں لے لیا ہے، آگ لگنے کی وجہ ابھی سامنے ... تفصیل

بیجنگ(نیوزڈیسک) چینی صدر شی جن پنگ نے کہا ہے کہ میں چین پاک تعلقات کو بے حد اہمیت دیتا ہوں، پاکستان استحکام کے قیام، معیشت کی ترقی اور عوام کے معیار زندگی کو بلند کرنے لیے کوشاں ہے ، اسکی شاندار کامیابیوں پر ہمیں بے حد ... تفصیل

برسلز (نیوز ڈیسک)فرانسیسی صدر ایمانویل ماکروں نے کہا ہے کہ یورپ کو موجودہ بریگزٹ عمل کا یرغمال ہی نہیں بنے رہنا چاہیے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق صدر ماکروں نے برسلز میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یورپی منصوبے کو بریگزٹ کا قیدی بن ... تفصیل