عمران خان اہل یا نا اہل،سما عت کل ہائیکورٹ میں ہو گی              حمزہ شہباز کو 10 روز کےلئے بیرونِ ملک سفر کرنےکی اجازت دیدی گئی              حکومت کا بنیادی عوامی مسائل کے حل کیلئے نیشنل ایکشن پلان بنانے کا فیصلہ              کھیل کے میدان سے افسوسناک خبر اہم ترین عہدیدار نے تنگ آکر استعفیٰ دیدیا              قطر جانے کے خواہشمند افراد کیلئے بڑی خوشخبری آگئی پاکستانی پروفیشنلز اور ہنرمند افراد متوجہ ہوں، پھر نہ کہنا خبر نہ ہوئی              یو اے ای میں رہائش پذیر پاکستانیوں کیلئے دھماکے دار خبر آگئی ، عام تعطیل کا اعلان کردیاگیا              سیاحوں کی بس میں دھماکہ ، ہلاکتیں ، متعدد زخمی ، افسوسناک واقعہ کہاں پیش آیا ؟ جانئے              پارسل بھیجنا ہو تو دورنہ جائیں، اب ڈاکخانے کا عملہ ہی گھر بلا لیں ایسی سہولت متعارف جان کرآپ بھی دانتوں تلے انگلیاں دبا لینگے              باکمال لوگ ، لاجواب سروس کے شاندار اقدام نے شہریوں کے دل جیت لیئے ،جان کر آپ بھی داد دیئے بغیر نہ رہ سکیں گے              اہم ترین ساہم ترین سیاسی رہنما رشتہ ازدوج میں منسلک ہوگئے، لڑکی کون؟ کس بڑی شخصیت کی بیٹی ہیں ؟ جانئےیاسی رہنما رشتہ ازدوج میں منسلک ہوگئے، لڑکی کون؟ کس بڑی شخصیت کی بیٹی ہیں ؟ جانئے              خوفناک حادثے نے سب کو رُلادیا ، ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق ،ہر طرف چیخ وپکار       
تازہ تر ین

صدام دور کے دو افسر عراقی حکومت کے وزیربن گئے،برطرفی کا سامنا

بغداد (ویب ڈیسک) عراق میں حال ہی میں بننے والی حکومت میں دو ایسی شخصیات کے شامل ہونے کی خبریں ہیں جو ماضی میں مصلوب صدر صدام حسین کے ساتھ اہم عہدوں پر کام کرچکی ہیں۔

عراقی خبر رساں اداروں کے مطابق اگرچہ ان دونوں وزراء کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی مگر انہیں صدام حسین کے دور کے افسر ہونے کی بناء پر وزارتوں سے محروم کیا جا سکتا ہے۔عراق میں صدام دور کے لوگوں کو اقتدار تک پہنچنے سے روکنے کے لیے قائم کردہ مسئلہ و انصاف بورڈ نے سابق دور کے دو اہم افسروں کو موجودہ حکومت میں وزیر بنائے جانے کے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

یہ بورڈ صدام حسین کے حامیوں اور ان کی باقیات کو اعلیٰ عہدوں پر فائز ہونے سے روکنے کے لیے قائم کیا گیا ہے۔انصاف بورڈ کے ترجمان فارس عبدالستار نے پارلیممنٹ کو لکھے گئے ایک مکتوب میں کہا کہ حکومت کی جانب سے کابینہ میں شمولیت کے لیے جن 22 افراد کے نام بھیجے گئے تھے ان میں دو نام ایسے بھی ہیں جو ماضی میں صدام حسین کے ساتھ کام کر چکے ہیں۔

انصاف بورڈ کی طرف سے ان دونوں وزراء کے نام ظاہر نہیں کیے گئے۔ وہ 25 اکتوبر کو پارلیمنٹ سے اعتماد کا ووٹ بھی حاصل کر چکے ہیں۔ عراق کے ایک سیکیورٹی ذریعے نے شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ موجودہ حکومت میں صدام حسین کے ساتھ کام کرنے والے جن افراد کی طرف اشارہ کیا گیا ہے ان میں بعث پارٹی کے رکن اور صدام حسین کے انٹیلی جنس ادارے کے افسر نعیم الربیعی اور احمد العبیدی ہیں۔

احمد العبیدی کو کھیل اور امور نوجوانان جب کہ نعیم الربیعی کو ٹیلی کام کی وزارت سونپی گئی ہے۔عراقی پارلیمنٹ کے ایک ذمہ دار نے بتایا کہ صدام حسین دور کی دونوں شخصیات کو ان کے عہدوں سے ہٹا کر پارلیمنٹ سے دوبارہ اعتماد کا ووٹ لیا جائے گا۔

مزید خبر یں

طرابلس (نیوزڈیسک)لیبیا کی فوج نے خبردار کیا ہے کہ ملک میں ترکی اور قطر کی جانب سے جاری مداخلت کے سنگین نتائج سامنے آئیں گے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق فوجی ترجمان بریگیڈیئر احمد المسماری کا کہنا تھا کہ جنوبی لیبیا میں جاری الکرامہ فوجی آپریشن کے ... تفصیل

دبئی (نیوزڈیسک)متحدہ عرب امارات کی ایک فضائی کمپنی فلائی دبئی نے کہا ہے کہ کمپنی شام کے لیے کمرشل پروازوں کی بحالی کے حوالے سے جنرل سول ایوی ایشن اتھارٹی کے احکامات کی منتظر ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق کمپنی کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ... تفصیل

دمشق(نیوزڈیسک) شمالی شام کے منبج شہر میں خود کش حملے میںپانچ امریکی فوجیوں سمیت20افراد ہلاک ہوگئے ، شدت پسند تنظیم داعش نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کرلی،ادھرامریکی نائب صدر کی خاتون ترجمان الیسا فرح نے کہا ہے کہ شام میں دو امریکی فوجیوں کی ... تفصیل