وزیراعظم عمران خان نے سندھ سے 2 ہندو لڑکیوں کے اغوا کا نوٹس لے لیا              برطانیہ ، پاکستانی ہائی کمیشن نے برطانوی شہریوں کیلئے ای ویزا کا اجراءشروع کر دیا              حکومت سندھ نے ایک بارپھرسرکاری ملازمتوں پرپابندی عائد کردی              مفتی تقی عثمانی حملہ: 6 افراد کے خلاف دہشت گردی کا مقدمہ درج              پشاور بس منصوبے کا افتتاح غیر معینہ مدت تک ملتوی              سابق وزیر اعظم شوکت عزیز کے وارنٹ گرفتار ی جاری              صدر ٹرمپ اور اتحادی افواج کا شام سے داعش کے مکمل خاتمے کا اعلان              ڈیم فنڈ: کینیڈا میں عمران خان کے دستخط شدہ 2 بلے 65 ہزار ڈالرز میں نیلام              یوم پاکستان ،مسلح افواج کی شاندار پریڈ ،ٹینکوں اور میزائلوں کی نمائش ،جے ایف 17 تھنڈر طیاروں کا شاندار کرتب دکھا کر پیشہ وارانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ              بھارت نے یسین ملک کی جماعت جموں کشمیر لبریشن فرنٹ پر پابندی لگادی       
تازہ تر ین

بھارت چھوڑ کر پاکستان،چین جانے والے شہریوں کی جائیدادیں فروخت کرنے کا اعلان

نئی دہلی (ویب ڈیسک) نئی دہلی حکومت نے بھارت چھوڑ کر پاکستان یا چین چلے جانے والے شہریوں کی املاک فروخت کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہاہے کہ بھارت چھوڑ جانے والے ان افراد کی جائیدادوں کی مالیت چار سو ملین ڈالر کے برابر ہے۔

بھارتی ٹی وی نے بتایا کہ بھارتی حکومت کے منصوبے کے مطابق چین اور پاکستان کے ساتھ جنگوں کے بعد ملک چھوڑ کر ان ممالک کا رخ کرنے والے افراد کی املاک فروخت کر دی جائیں گی۔ حکومت کا کہنا تھا کہ دشمن کی جائیدادیں 996 کمپنیوں کی شکل میں ہیں جن کے مالک بیس ہزار افراد یا ادارے تھے۔

یہ املاک پاکستان کے ساتھ 1947، 1965 اور 1971 کے تنازعات جب کہ سن 1962 میں چین کے ساتھ سرحدی جنگ کے بعد سرکاری قبضے میں لے لی گئی تھیں۔ان املاک کی فروخت کی نگرانی بھارتی وزیرخزانہ کر رہے ہیں۔

انہیں توقع ہے کہ اس سے حکومت کو 413 ملین ڈالر کی آمدن ہو گی۔ حکومتی بیان میں کہا گیا ہے کہ اس طرح سے حاصل ہونے والی آمدن کو ملک میں ترقی اور بہبود کے مختلف پروگرامز میں استعمال کیا جائے گا۔

حکومتی بیان میں کہا گیا ہے کہ اینیمی شیئرز نامی اس منصوبے کو بھارت میں 1968 کی اس تعریف کے تحت استوار کیا گیا ہے، جس میں دشمن کے اثاثوں کا تعین کیا گیا تھا۔ اس بھارتی قانون کے تحت ایسے افراد جو بھارت یا چین کے ساتھ تنازعات کے بعد ملک چھوڑ کر ان ممالک کو ہجرت کر گئے، ان کی املاک اور اثاثے دشمن کی املاک قرار دیئے گئے تھے۔

مزید خبر یں

بماکو (نیوز ڈیسک)مالی میں شکاری قبیلے کے مقامی گاﺅں پر حملے اوراندھا دھند فائرنگ کے نتیجے میں 115افراد ہلاک ہو گئے،حملہ آوروں نے تمام گھروں کوتیل چھڑک کر آگ لگادی،سیکڑوں افرادنے بھاگ کر جان بچائی تاہم ضعیف عمر لوگ،خواتین اورکئی بچے جھلس کر ہلاک ہوگئے۔ہلاکتوں میں ... تفصیل

پیرس(نیوز ڈیسک )فرانسیسی صدر عمانو ایل ماکروں نے کہا ہے کہ شام میں انتہا پسند گروپ داعش کی نام نہاد ” خلافت“ کے سقوط سے فرانس میں دہشت گردی کے ممکنہ حملوں کا نمایاں خطرہ بھی ختم ہو گیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق انھوں نے ٹویٹر پر ... تفصیل

نئی دہلی (نیوز ڈیسک)کانگریس رہنما راہول گاندھی گڑگاﺅں میں مسلمان خاندان پر قیامت ڈھانے والے انتہا پسندوں پر برس پڑے۔بھارتی ٹی وی کے مطابق بھارتی سیاسی جماعت کانگریس کے رہنما راہول گاندھی گڑ نامی گاﺅں میں مسلمان خاندان پر قیامت ڈھانے والے انتہا پسندوں پر برس ... تفصیل