برطانیہ ، پاکستانی ہائی کمیشن نے برطانوی شہریوں کیلئے ای ویزا کا اجراءشروع کر دیا              حکومت سندھ نے ایک بارپھرسرکاری ملازمتوں پرپابندی عائد کردی              مفتی تقی عثمانی حملہ: 6 افراد کے خلاف دہشت گردی کا مقدمہ درج              پشاور بس منصوبے کا افتتاح غیر معینہ مدت تک ملتوی              سابق وزیر اعظم شوکت عزیز کے وارنٹ گرفتار ی جاری              صدر ٹرمپ اور اتحادی افواج کا شام سے داعش کے مکمل خاتمے کا اعلان              ڈیم فنڈ: کینیڈا میں عمران خان کے دستخط شدہ 2 بلے 65 ہزار ڈالرز میں نیلام              یوم پاکستان ،مسلح افواج کی شاندار پریڈ ،ٹینکوں اور میزائلوں کی نمائش ،جے ایف 17 تھنڈر طیاروں کا شاندار کرتب دکھا کر پیشہ وارانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ              بھارت نے یسین ملک کی جماعت جموں کشمیر لبریشن فرنٹ پر پابندی لگادی       
تازہ تر ین

ایرانی تیل کی برآمدات صفر پر لانا ہماری مہم کا حصہ ہے، امریکا

واشنگٹن (ویب ڈیسک) امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو نے کہا ہے انہیں توقع ہے کہ ایران پر عاید کردہ اقتصادی پابندیوں میں چین امریکا کے ساتھ تعاون کرے گا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اپنے چینی ہم منصب یانگ جیشی کے ہمراہ واشنگٹن میں ایک مشترکہ پریس سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ امریکا ایران کے جوہری پروگرام کی بندش، میزائلوں کی تیاری اور دیگر سرگرمیوں کی روک تھام میں چین نے تعاون کا اشارہ دیا ہے۔

مائیک پومپیو کا کہنا تھا کہ ہمیں امید ہے کی چینی کمپنیاں ایران پر امریکی پابندیوں پرعمل درآمد میں ہمارا ساتھ دیں گی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم ایران کی تیل کی برآمدات کو صفر تک لے جانا چاہتے ہیں۔ ایران کے خلاف ہماری مہم کا یہ اہم حصہ ہے۔ایک دوسرے سیاق میں امریکی اور چینی حکام کے درمیان واشنگٹن میں ہونے والی ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر ایرانی حکام نے جنوبی چین کے سمندری علاقے میں چینی فوج میں اضافے اور یغور نسل کے مسلمانوں کے معاملے میں چینی بدسلوکی پر تشویش کا اظہار کیا۔مائیک پومپیو نے کہا کہ امریکا چین کے ساتھ سرد جنگ نہیں بلکہ تعاون کو فروغ دینا چاہتا ہے۔

انہوں نے تسلیم کیا کہ چین اور امریکا کے درمیان پائے جانے والے اختلافات دونوں ملکوں کو ایک دوسرے سے دور کر رہے ہیں۔اس موقع پر چینی خارجہ پالیسی کے انجینیر سمجھے جانے والے یانگ جیشی نے کہا کہ انہوں نے امریکا پر واضح کردیا ہے کہ چینی جزائرمیں ہم اپنے بحری اور ہوائی جنگی جہازوں کا مشن جاری رکھیں گے۔

ہم نے امریکا پر زور دیا ہے کہ وہ علاقائی سلامتی، چین کے مفادات اور اس کی خودمختاری کے خلاف اقدامات سے گریز کرے۔ادھر امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس نے کہا ہے کہ انہوں نے چین کو بتایا ہے کہ امریکی فوج ہر اس جگہ پہنچے گے جہاں عالمی قانون اسے اجازت دیتا ہے۔

مزید خبر یں

بیجنگ (نیوز ڈیسک)چین کے شہر چینگ ڈے میں ہائی وے پر ٹور بس میں آگ لگنے سے 26 افراد ہلاک اور 30 زخمی ہو گئے۔پولیس نے حادثے کی تفتیش کے لیے دونوں بس ڈرائیورز کو حراست میں لے لیا ہے، آگ لگنے کی وجہ ابھی سامنے ... تفصیل

بیجنگ(نیوزڈیسک) چینی صدر شی جن پنگ نے کہا ہے کہ میں چین پاک تعلقات کو بے حد اہمیت دیتا ہوں، پاکستان استحکام کے قیام، معیشت کی ترقی اور عوام کے معیار زندگی کو بلند کرنے لیے کوشاں ہے ، اسکی شاندار کامیابیوں پر ہمیں بے حد ... تفصیل

برسلز (نیوز ڈیسک)فرانسیسی صدر ایمانویل ماکروں نے کہا ہے کہ یورپ کو موجودہ بریگزٹ عمل کا یرغمال ہی نہیں بنے رہنا چاہیے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق صدر ماکروں نے برسلز میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یورپی منصوبے کو بریگزٹ کا قیدی بن ... تفصیل