وفاقی حکومت کا طیاروں کے حادثات کی تفتیش کیلئے نیا بورڈ بنا نے کا فیصلہ              بلوچستان ،سنجاوی میں لیویز چوکی پر حملہ،6اہلکار شہید       
تازہ تر ین

اسرائیلی حکام نے شہید فلسطینی نو جوان کا جسد خاکی شہادت کے 50 روز بعد ورثاء کے حوالے کردیا

رام اللہ (ویب ڈیسک) اسرائیلی حکام نے شہید فلسطینی نو جوان کا جسد خاکی شہادت کے 50 دن کے بعد اس کے ورثاء کے حوالے کردیا۔

اطلاعات کے مطابق مقبوضہ بیت المقدس کے شمالی علاقے قلندیا سے تعلق رکھنے والے محمد علیان کو اسرائیلی فوج نے پچاس روز قبل شہید کرنے کے بعد اس کا جسد خاکی قبضے میں لے لیا تھا۔

گزشتہ روز مقامی وقت کے مطابق شام ساڑھے چار بجے بیتونیا چوکی پر شہید کے ورثاء کو جسد خاکی حوالے کیا گیا۔

علیان کو اسرائیلی فوج نے قریبا دو ماہ قبل القدس میں باب العامود کے قریب ’المصرارہ‘ کے مقام پر یہودی آباد کاروں پر چاقو سے حملے کے الزام میں گولیاں مار کر شہید کردیا تھا۔

مزید خبر یں

لندن (نیوز ڈیسک)برطانوی وزیر ماحولیات مائیکل گَوو نے کہا ہے کہ وزیر اعظم ٹریزا مے کی بریگزٹ ڈیل پر لندن کی پارلیمان میں رائے شماری جنتی جلد ہو گی، اتنا ہی بہتر ہو گا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق انہوں نے کہا کہ اس سے قطع نظر ... تفصیل

تہران(نیوز ڈیسک)ایران کی نجی فضائی کمپنی آسمان کا مسافر بردار طیارہ گر کر تباہ ہوگیا جس میں عملے کے چھ افراد سمیت تمام سوار66افرادہلاک ہوگئے ،مسافر طیارہ تہران سے جنوب مغربی شہر یسوج جا رہا تھاکہ موسم کی خرابی کی وجہ سے حادثے کے مقام ہیلی ... تفصیل

تہران (نیوز ڈیسک)ایرانی صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ ایران کی اقتصادی پریشانیوں کا سبب امریکا، اسرائیل اور سعودی عرب ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایرانی صدر نے قدرتی گیس کے ایک بڑے فیلڈ کے افتتاح کی تقریب میں کہا کہ حکومت اور نجی شعبہ ... تفصیل