نقیب اﷲقتل کیس میں راﺅ انوار سمیت دیگر ملزمان پر فرد جر م عائد              نوازشریف کی میڈیکل رپورٹ نارمل، پنجاب حکومت کو بھجوادی              کرائسٹ چرچ واقعہ: جیسنڈا آرڈرن کا حملے کی تحقیقات کے لیے رائل کمیشن بنانے کا اعلان       
تازہ تر ین

جوہری ہتھیاروں کے خاتمے تک شمالی کوریا پر پابندیاں نافذ رہیں گی، امریکہ

نیویارک (ویب ڈیسک) اقوام متحدہ کے لئے امریکی سفیر نکی ہیلی نے بتایا ہے کہ امریکہ شمالی کوریا کے خلاف اس وقت پابندیوں کے نفاذ سے مسلسل وابستہ ہے جب تک وہ ملک خود کو جوہری طور پر عدم مسلح نہیں کر لیتا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں شمالی کوریا کے خلاف پابندیوں سے متعلق روس کے بلائے گئے بند دروازے کے پیچھے ہونے والے ایک اجلاس میں شرکت سے قبل اقوام متحدہ کے لیے امریکی سفیر نکی ہیلی نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ اگرچہ پیانگ یانگ نے لگ بھگ ایک سال میں کوئی جوہری یا بالسٹک میزائل کا تجربہ نہیں کیا ہے تاہم یہ اس ملک کے خلاف پابندیاں اٹھانے کے لیے کافی نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم نے بہت کچھ کیا ہے، صدر اور کم نے ایک سربراہی اجلاس کیا ہے اور وہ ایک اور سربراہی اجلاس کے انعقاد کے بارے میں بات کر رہے ہیں۔ وزیر خارجہ پومپیو متعدد اجلاس کرتے رہے ہیں۔

ہم نے فوجی مشقیں ختم کر دی تھیں اور ہم اب تک انہیں بہت سی مراعات دے چکے ہیں اور کیوں کہ انہوں نے ابھی تک پابندیوں سے چھٹکارا پانے کے لیے کوئی ضمانت نہیں دی ہے اس لیے ہمیں اپنی بات منوانے کے لیے سختی کرنا ہو گی۔

ہیلی نے کہا کہ امریکی وزیر خارجہ مائک پومپیو اور شمالی کوریا کے ایک سینیر عہدے دار کے درمیان منسوخ شدہ مذاکرات امکانی طور از سر نو طے ہو ں گے اور انہیں ابھی تک توقع ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اگلے سال کے شروع میں شمالی کوریا کے لیڈر کم یانگ ان کے ساتھ ملاقات کریں گے۔

نکی ہیلی نے مزید کہا کہ اگر آپ قرار دادوں کو اور انہیں وضع کرنے کے انداز کو دیکھیں، تو ان کا مقصد خصوصی طو ر پر وسیع تباہی کے ہتھیاروں اور بالسٹک میزائلوں سے امن اور سلامتی کو لاحق خطرے سے نمٹنا تھا۔

وہ خطرہ ابھی تک وہاں موجود ہے، ان کے پاس وہاں ابھی تک اپنی تنصیبات موجود ہیں، انہوں نے ابھی تک انسپکٹروں کو جوہری تناصب یا بالسٹک میزائلوں کی تناصب میں جانے اور ان کے معائنے کی اجازت نہیں دی ہے۔

ہیلی نے مزید کہا کہ واشنگٹن ماسکو کو شمالی کوریا پر عائد پابندیاں توڑنے ہوئے دیکھ چکا ہے اور انہوں نے اس اجلاس کو روس کی جانب سے پیانگ یانگ کے ساتھ تعلقات مضبوط کرنے کی ایک کوشش قرار دیا۔

٭٭٭٭٭

مزید خبر یں

قندوز(نیوز ڈیسک)افغانستان کے صوبے قندوز میں طالبان کے حملے میں دو امریکی ہلاک جبکہ امریکی فضائی حملوں میں 4 افغان اہلکار کے علاوہ بچوں اور خواتین سمیت14 شہری جاں بحق ہوگئے۔قندوز میں دو امریکیوں کی ہلاکت کے بعد امریکی جنگی طیاروں نے ضلع گل ٹیپا کے ... تفصیل

تل ابیب (نیوز ڈیسک )اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ غزہ سے اسرائیلی علاقے میں راکٹ حملے کا انتہائی سخت جواب دیا جائے گا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اس راکٹ حملے کے بعد امریکا کے دورے پر گئے ہوئے اسرائیل کے وزیراعظم بینجمن ... تفصیل

مقبوضہ بیت المقدس( نیوز ڈیسک) اتوار اور پیر کی درمیانی شب صحرائے نقب کی جیل میں حماس تنظیم کے ایک قیدی نے چاقو سے حملہ کر کے دو اسرائیلی جیلروں کو زخمی کر دیا۔ زخمی جیلروں میں سے ایک کی حالت تشویش ناک ہے۔بعد ازاں اسرائیلی ... تفصیل