نقیب اﷲقتل کیس میں راﺅ انوار سمیت دیگر ملزمان پر فرد جر م عائد              نوازشریف کی میڈیکل رپورٹ نارمل، پنجاب حکومت کو بھجوادی              کرائسٹ چرچ واقعہ: جیسنڈا آرڈرن کا حملے کی تحقیقات کے لیے رائل کمیشن بنانے کا اعلان       
تازہ تر ین

قطرنے غزہ کی پٹی کے سرکاری ملازمین کیلئے تنخواہوں کی مد میں 15 ملین ڈالرکی امداد جاری کردی

غزہ (ویب ڈیسک) خلیجی ریاست قطرکی جانب سے غزہ کی پٹی کے سرکاری ملازمین کیلئے تنخواہوں کی مد میں 15 ملین ڈالرکی امداد جاری کردی گئی ہے، اس امدادی رقم سے غزہ میں سرکاری ملازمین کی روکی گئی پچھلے پانچ ماہ کی 50 فی صد اور جولائی کی 40 فیصد تنخواہ ادا کی جائیگی۔

فلسطینی وزارت داخلہ کے حکام کا کہنا ہے کہ غزہ کی پٹی کے سرکاری ملازمین کیلئے دی گئی قطری رقم سے آئندہ چھ ماہ کیلئے تنخواہوں کا 60 فیصد بھی شامل ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ تنخواہیں وصول کرنے والے فلسطینی ویب سائیٹ کے ذریعے اپنے کوائف کی تفصیلات جمع کراسکتے ہیں۔

تنخواہوں کی اداگئی جمعہ سے شروع کردی گئی ہے ۔ امدادی رقم فلسطینی تنظیموں اور حماس کی جانب سے غزہ میں حالات کو پرامن بنانے کی عالمی اور علاقائی مساعی کے بعد جاری کی گئی ہے۔

حماس رہنما عصام الدعالیس نے کہا ہے کہ غزہ میں سرکاری ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی کا اصل مقصد غزہ کے عوام کے عزم کو مزید مضبوط بنانا تھا، غزہ میں جاری تحریک حق واپسی اور ناکہ بندی ختم کرنے کی کوششوں کو کامیاب کرنا ہے۔

مزید خبر یں

قندوز(نیوز ڈیسک)افغانستان کے صوبے قندوز میں طالبان کے حملے میں دو امریکی ہلاک جبکہ امریکی فضائی حملوں میں 4 افغان اہلکار کے علاوہ بچوں اور خواتین سمیت14 شہری جاں بحق ہوگئے۔قندوز میں دو امریکیوں کی ہلاکت کے بعد امریکی جنگی طیاروں نے ضلع گل ٹیپا کے ... تفصیل

تل ابیب (نیوز ڈیسک )اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ غزہ سے اسرائیلی علاقے میں راکٹ حملے کا انتہائی سخت جواب دیا جائے گا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اس راکٹ حملے کے بعد امریکا کے دورے پر گئے ہوئے اسرائیل کے وزیراعظم بینجمن ... تفصیل

مقبوضہ بیت المقدس( نیوز ڈیسک) اتوار اور پیر کی درمیانی شب صحرائے نقب کی جیل میں حماس تنظیم کے ایک قیدی نے چاقو سے حملہ کر کے دو اسرائیلی جیلروں کو زخمی کر دیا۔ زخمی جیلروں میں سے ایک کی حالت تشویش ناک ہے۔بعد ازاں اسرائیلی ... تفصیل