وزیر اعظم عمران خان کا قوم کو بہت جلد بڑی خوشخبری دینے کا اعلان              وزیراعظم عمران خان نے نیشنل ٹورازم کوآرڈینیشن بورڈ تشکیل دینے کی منظوری دے دی              سراج الحق جماعت اسلامی کے دوبارہ امیر منتخب              حکومت کی جانب سے دو ارب روپے کا رمضان پیکج منظور ،یوٹیلی اسٹورز کارپوریشن نے کئی اشیاءمہنگی کردیں              چیف جسٹس آصف سعید نے بریگیڈیئر (ر) اسد منیر کی مبینہ خودکشی کا نوٹس لے لیا، چیئر مین نیب سے رپورٹ طلب              سپریم کورٹ نے بحریہ ٹاﺅن کر اچی کی 460ارب روپے کی پیشکش قبول کر لی              وزیر اعظم نیوز ی لینڈ کا خود کار و نیم خودکارہتھیاروں پر پابندی کا اعلان              جماعت اسلامی کا متحدہ مجلس عمل سے علیحدگی کا باضابطہ اعلان              مشال قتل کیس میں مزیددو ملزمان کو عمر قید       
تازہ تر ین

صہیونی فوج نے اشتہاری قرار دیئے گئے فلسطینی مجاہد کی ہمشیرہ کو رہا کردیا

طولکرم (ویب ڈیسک) قابض صہیونی فوج کی جانب سے اشتہاری قرار دیئے گئے فلسطینی مجاہد اشرف نعالوہ کی ہمشیرہ ڈاکٹر فیروزہ نعالوہ کو صہیونی جیل سے رہا کر دیا گیا ہے، فیروزہ کو اسرائیلی فوج نے چند ہفتے قبل حراست میں لیا تھا اور ان سے ان کے مفرور بھائی اشرف نعالوہ کے بارے میں تفتیش کی جاتی رہی ہے۔

اطلاعات کے مطابق 22 سالہ اشرف نعالوہ نے 7 اکتوبر کو غرب اردن کے شمالی شہر سلفیت میں قائم “برکان” یہودی کالونی کے قریب فائرنگ کرکے دو یہودی آباد کاروں کو ہلاک اور ایک کو زخمی کر دیا تھا اور خود موقع سے فرار ہوگئے تھے۔

اسرائیلی فوج نے اشرف نعالوہ کو گرفتار کرنے کیلئے غرب اردن میں گھر گھر تلاشی لی مگر اسے گرفتار نہیں کیا جاسکا ہے تاہم اس کے اہل خانہ کے متعدد افراد زیر حراست ہیں۔ ڈاکٹر فیروزہ نعالوہ پیشے کے اعتبار سے نابلس کی النجاح یونیورسٹی کے میڈیکل کالج کی پروفسیر ہیں، انہیں اشرف نعالوہ کی مزاحمتی کارروائی کے بعد تین بار حراست میں لینے کے بعد تفتیش کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

مزید خبر یں

ویلنگٹن (نیوز ڈیسک)نیوزی لینڈ کی وزیرا عظم جیسنڈا آرڈرن نے ملک میں تمام خودکار ہتھیاروں پر پابندی کا اعلان کیا ہے اورکہاہے کہ فوجی طرز کے نیم خودکار(سیمی آٹومیٹک) بندوقوں اور رائفلز پر اسلحے کے نئے اور سخت قانون کے تحت پابندی عائد ہوجائے گی ، ... تفصیل

کابل(نیوز ڈیسک)افغانستان میں نئے ایرانی سال نوروز کی تقریبات کے دوران ہونے والے بم دھماکوں کے نتیجے میں چھ افراد ہلاک اور23زخمی ہو گئے ۔ ادھر طالبان کے ایک ترجمان نے حملوں سے انکار کرتے ہوئے بتایاکہ اس واقعے کے پیچھے ان کے عسکریت پسندوں کا ... تفصیل

واشنگٹن(نیوز ڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ داعش کا آج خاتمہ ہوجائے گا۔میڈیارپورٹس کے مطابق انھوں نے امریکی ریاست اوہائیو کے دورے سے قبل وائٹ ہاوس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے یہ اعلان کیا ۔صدر ٹرمپ نے ہاتھ میں دو نقشے پکڑ ... تفصیل