کھیل کے میدان سے افسوسناک خبر اہم ترین عہدیدار نے تنگ آکر استعفیٰ دیدیا              قطر جانے کے خواہشمند افراد کیلئے بڑی خوشخبری آگئی پاکستانی پروفیشنلز اور ہنرمند افراد متوجہ ہوں، پھر نہ کہنا خبر نہ ہوئی              یو اے ای میں رہائش پذیر پاکستانیوں کیلئے دھماکے دار خبر آگئی ، عام تعطیل کا اعلان کردیاگیا              سیاحوں کی بس میں دھماکہ ، ہلاکتیں ، متعدد زخمی ، افسوسناک واقعہ کہاں پیش آیا ؟ جانئے              پارسل بھیجنا ہو تو دورنہ جائیں، اب ڈاکخانے کا عملہ ہی گھر بلا لیں ایسی سہولت متعارف جان کرآپ بھی دانتوں تلے انگلیاں دبا لینگے              باکمال لوگ ، لاجواب سروس کے شاندار اقدام نے شہریوں کے دل جیت لیئے ،جان کر آپ بھی داد دیئے بغیر نہ رہ سکیں گے              اہم ترین ساہم ترین سیاسی رہنما رشتہ ازدوج میں منسلک ہوگئے، لڑکی کون؟ کس بڑی شخصیت کی بیٹی ہیں ؟ جانئےیاسی رہنما رشتہ ازدوج میں منسلک ہوگئے، لڑکی کون؟ کس بڑی شخصیت کی بیٹی ہیں ؟ جانئے              خوفناک حادثے نے سب کو رُلادیا ، ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق ،ہر طرف چیخ وپکار       
تازہ تر ین

کیلیفورنیا کے جنگلات میں لگی آگ سے نو افراد ہلاک، چھ ہزار سے زائد گھر تباہ

fire in californea

کیلی فورنیا (انٹرنیشنل ڈیسک)امریکی ریاست کیلیفورنیا کے جنگلات میں لگنے والی خوفناک آگ کے نتیجے میں 9 افراد ہلاک جبکہ 6 ہزار سے زائد گھر تباہ ہوگئے۔دوسری جانب حکام نے ہالی وڈ کی کئی اہم شخصیات سمیت ڈیڑھ لاکھ افراد سے گھر خالی کرالیے ۔امریکی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق کیلیفورنیا میں 3 مختلف مقامات پر دو روز سے لگی آگ پر اب تک قابو نہیں پایا جاسکا، پولیس حکام کے مطابق جنگل میں لگی آگ آبادی کی جانب تیزی سے بڑھ رہی ہے۔

بیوٹے کاؤنٹی شیرف، کوری ہونیا کے مطابق شمالی کیلیفورنیا میں لگنے والی آگ نے علاقے کے 80 سے 90 فیصد گھروں کو اپنی لپیٹ میں لیا، جس کے نتیجے میں 9 افراد ہلاک ہوئے جبکہ 35 افراد لاپتہ ہیں۔دوسری جانب قصبے پیراڈائز سے 26 ہزار افراد کو ہنگامی بنیادوں پرنقل مکانی کرنا پڑی جبکہ یہ قصبہ جل کر خاکستر ہوگیا ہے۔آگ نے اب تک کئی ہزار سے زائد مکانات، اسکولوں اور اسپتالوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔ دوسری جانب لوگ سوشل میڈیا پر آگ سے ہونے والی تباہی کی ویڈیوز بھی پوسٹ کر رہے ہیں۔دوسری جانب ہالی ووڈ شخصیات کے محل نما گھر بھی آگ کی لپیٹ میں آرہے ہیں۔کیٹ لین جینر کا گھر آگ کی نذر ہوگیا۔ کم کارڈیشن اور کینائی ویسٹ کا گھر بھی شعلوں کی زد میں ہے۔مشہور گلوکارہ لیڈی گاگا کا گھر بھی دھوئیں کے کالے بادلوں میں گھرا ہوا ہے۔

انہوں نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں فائر فائٹرز، پولیس اور ایمرجنسی سروسز کا بھی شکریہ ادا کیا۔ہالی ووڈ اسٹار ول اسمتھ نے ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے، جس میں انہوں نے بتایا کہ ان کا گھر بھی تباہ ہونیکا خدشہ ہے۔ فلمساز اسکاٹ ڈیرکسن نے ٹوئٹر پر بتایا کہ ان کا گھر تباہ ہوچکا ہے، لیکن وہ اور ان کے اہلخانہ محفوظ ہیں۔

مزید خبر یں

ریاض(نیوزڈیسک)سعودی عرب کی قیادت میں یمن میں آئینی حکومت کی بحالی کے لیے سرگرم عرب فوجی اتحاد کے جنگی طیاروں نے دارالحکومت صنعاء کے شمال مغرب میں حوثیوں کے ٹھکانوں پر شدید بمباری کی جس کے نتیجے میں32باغی ہلاک ہوگئے ،عرب فوج کی جانب سے بمباری ... تفصیل

میکسیکو سٹی(نیوزڈیسک)میکسیکو میں پٹرول پائپ لائن میں زوردار دھماکے کے نتیجے میں 21 افراد ہلاک اور 71 زخمی ہوگئے۔عالمی میڈیا کے مطابق میکسیکو سٹی کے شمالی علاقے سے گزرنے والی پٹرول پائپ لائن زوردار دھماکے سے پھٹ گئی،آگ کے شعلوں نے قریبی گاڑیوں کو اپنی لپیٹ ... تفصیل

واشنگٹن(نیوزڈیسک)وائٹ ہاوس نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ فروری کے مہینے میں، شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان سے دوسری ملاقات کریں گے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق صدر ٹرمپ کی پریس سیکرٹری سارہ سینڈرز نے کہا کہ وائٹ ہاﺅس کے اس اعلان سے ... تفصیل