سرکاری درس گاہوں میں 12ویں تک نیا نصاب پڑھانے کا فیصلہ       
تازہ تر ین

زبان سے لوگوں کے دل جیتیں، جھگڑے اور جنگیں نہ کرائیں، امام حرم

مکہ مکرمہ(انٹرنیشنل ڈیسک) مسجد الحرام کے امام و خطیب شیخ ڈاکٹر سعود الشریم نے کہا ہے کہ زبان سے لوگوں کے دل جیتے جائیں ، زبان درازی کر کے جھگڑے اور جنگیں نہ کرائی جائیں۔ زبان اللہ تعالیٰ کی عطا کردہ عظیم نعمتوں میں سے ایک نعمت ہے۔ اس کا شکر اسے اچھے کاموں میں استعمال کر کے کیا جائے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق ایک خطاب میں امام حرم نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے انسان کو قرآن کا علم دیا۔ اسے بولنا سکھایا ، اگر انسان کے پاس زبان نہ ہوتی تووہ اشرف المخلوقات کی حیثیت سے اپنا کردار ادا نہ کر پاتا

۔ زبان دل کا آئینہ اور اس کے اندرون کی ترجمان ہوتی ہے۔ انسان زبان کے ذریعے اپنی ہلاکت اور اپنی نجات کا سامان کرتا ہے۔ رسول اللہ کے اس ارشاد گرامی کو ہمیشہ مدنظر رکھا جائے جس میں انہوں نے خبردار کیا تھا کہ دوزخ میں منہ یا ناک کے بل زبان کی وجہ سے ہی لوگ ڈالے جائیں گے۔

مزید خبر یں

ریاض(نیوز ڈیسک)سعودی عرب کے وزیر مملکت برائے خارجہ امور عادل احمد الجبیر نے نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں گذشتہ جمعہ کو دو مساجد میں نمازیوں پر ہونے والے وحشیانہ حملے کی شدید مذمت کی ہے اورکہاہے کہ نیوزی لینڈ میں دہشت گردی کے واقعے ... تفصیل

واشنگٹن(نیوز ڈیسک)امریکی وزیر دفاع پیٹرک شاناھن نے کہا ہے کہ شام سے امریکی فوج کی تعداد میں کمی کے منصوبے پرکام جاری ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق امریکی وزیر دفاع نے ان خیالات کا اظہار اپنی فرانسیسی ہم منصب سے ملاقات کے بعد کیا۔ایک بیان میں ... تفصیل

جکارتہ (نیوز ڈیسک)انڈونیشیا کے جزیرے پاپوا پر سیلابی ریلوں کی تباہ کاریوں سے ہلاکتوں کی تعداد 77 ہو گئی۔تین درجن سے زائد افراد تاحال لاپتہ ہیں، سینکڑوں زخمی افراد کو طبی امداد دی جارہی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق انڈونیشن ڈیزاسٹر ایجنسی نے ایک بیان میں کہاکہ جزیرے ... تفصیل