کھیل کے میدان سے افسوسناک خبر اہم ترین عہدیدار نے تنگ آکر استعفیٰ دیدیا              قطر جانے کے خواہشمند افراد کیلئے بڑی خوشخبری آگئی پاکستانی پروفیشنلز اور ہنرمند افراد متوجہ ہوں، پھر نہ کہنا خبر نہ ہوئی              یو اے ای میں رہائش پذیر پاکستانیوں کیلئے دھماکے دار خبر آگئی ، عام تعطیل کا اعلان کردیاگیا              سیاحوں کی بس میں دھماکہ ، ہلاکتیں ، متعدد زخمی ، افسوسناک واقعہ کہاں پیش آیا ؟ جانئے              پارسل بھیجنا ہو تو دورنہ جائیں، اب ڈاکخانے کا عملہ ہی گھر بلا لیں ایسی سہولت متعارف جان کرآپ بھی دانتوں تلے انگلیاں دبا لینگے              باکمال لوگ ، لاجواب سروس کے شاندار اقدام نے شہریوں کے دل جیت لیئے ،جان کر آپ بھی داد دیئے بغیر نہ رہ سکیں گے              اہم ترین ساہم ترین سیاسی رہنما رشتہ ازدوج میں منسلک ہوگئے، لڑکی کون؟ کس بڑی شخصیت کی بیٹی ہیں ؟ جانئےیاسی رہنما رشتہ ازدوج میں منسلک ہوگئے، لڑکی کون؟ کس بڑی شخصیت کی بیٹی ہیں ؟ جانئے              خوفناک حادثے نے سب کو رُلادیا ، ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق ،ہر طرف چیخ وپکار       
تازہ تر ین

سعودی صحافی کے قتل کے معاملے پر ترکی سے تعاون بڑھا ہے،ٹرمپ

Donald Trump

واشنگٹن(انٹرنیشنل ڈیسک )ترک صدر رجب طیب اردوان اپنے امریکی ہم منصب ڈونالڈ ٹرمپ سے ملاقات کریں گے۔ یہ ملاقات فرانس میں پہلی جنگ عظیم کی یادگار تقاریب کے اجلاس کی عمارت کے احاطے سے باہر ہوگی۔یہ ملاقات ایسے میں ہو رہی ہے جب تعلقات کشیدہ رہنے کے بعد نیٹو کے دونوں اتحادی ملاقات کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق پالیسی نوعیت کی کئی ایک نااتفاقیوں کے باعث اْن کے باہمی تعلقات میں کافی سرد مہری آچکی ہے۔ تاہم، ترک عدالت کی جانب سے گذشتہ ماہ امریکی پادری، اینڈریو برنسن کی رہائی اور اْن کی وطن واپسی، تعلقات کا پانسہ پلٹنے میں معاون ثابت ہوئی ہے۔ایران پر تعزیرات کے معاملے پر امریکہ نے ترکی کو چھ ماہ کا استثنیٰ دیا ہے، جو قربت پیدا کرنے کا سبب بن سکتا ہے۔ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ استنبول کے سعودی قونصل خانے میں سعودی صحافی جمال خشوگی کے قتل کے معاملے پر بھی ترکی سے قریبی تعاون بڑھا ہے۔

ٹرمپ نے کہا کہ ہم کانگریس کے ساتھ کام کر رہے ہیں، ترکی سے رابطے میں ہیں اور سعودی عرب سے بات کر رہے ہیں۔اس کے علاوہ، متوقع طور پر ترکی کے ہمسائے شام کا معاملہ دونوں سربراہان کی بات چیت میں اولیت کا حامل ہوگا۔داعش کے خلاف لڑائی میں، شامی کرد ملیشیا کو امریکی فوج کی اعانت حاصل ہے؛ جو معاملہ باہمی تعلقات میں دوری کا باعث ہے۔

مزید خبر یں

ریاض(نیوزڈیسک)سعودی عرب کی قیادت میں یمن میں آئینی حکومت کی بحالی کے لیے سرگرم عرب فوجی اتحاد کے جنگی طیاروں نے دارالحکومت صنعاء کے شمال مغرب میں حوثیوں کے ٹھکانوں پر شدید بمباری کی جس کے نتیجے میں32باغی ہلاک ہوگئے ،عرب فوج کی جانب سے بمباری ... تفصیل

میکسیکو سٹی(نیوزڈیسک)میکسیکو میں پٹرول پائپ لائن میں زوردار دھماکے کے نتیجے میں 21 افراد ہلاک اور 71 زخمی ہوگئے۔عالمی میڈیا کے مطابق میکسیکو سٹی کے شمالی علاقے سے گزرنے والی پٹرول پائپ لائن زوردار دھماکے سے پھٹ گئی،آگ کے شعلوں نے قریبی گاڑیوں کو اپنی لپیٹ ... تفصیل

واشنگٹن(نیوزڈیسک)وائٹ ہاوس نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ فروری کے مہینے میں، شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان سے دوسری ملاقات کریں گے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق صدر ٹرمپ کی پریس سیکرٹری سارہ سینڈرز نے کہا کہ وائٹ ہاﺅس کے اس اعلان سے ... تفصیل