سپریم کورٹ نے بحریہ ٹاﺅن کر اچی کی 460ارب روپے کی پیشکش قبول کر لی              وزیر اعظم نیوز ی لینڈ کا خود کار و نیم خودکارہتھیاروں پر پابندی کا اعلان              جماعت اسلامی کا متحدہ مجلس عمل سے علیحدگی کا باضابطہ اعلان              مشال قتل کیس میں مزیددو ملزمان کو عمر قید       
تازہ تر ین

فتح اللہ گولن کی تنظیم سے تعلق، 103 ترک فوجیوں کو گرفتار کرنے کا حکم

استنبول (ویب ڈیسک) ترکی میں 2016ء کے دوران حکومت کے خلاف ناکام بغاوت میں ملوث ہونے اور امریکا میں جلا وطن رہ نما فتح اللہ گولن کے ساتھ تعلق کے الزام میں 103 فوجیوں کو گرفتار کرنے کا حکم دیا ہے۔

ترک خبر رساں ادارے کے مطابق جن فوجیوں کی گرفتاری کا حکم دیا گیا ہیان پر شبہ ہے کہ وہ امریکا میں خود ساختہ زندگی گذارنے والے مذہبی رہ نما فتح اللہ گولن کے ساتھ تعلقات کا الزام عاید کیا جاتا ہے۔

جولائی 2016ء سے ترک حکومت کے خلاف فوج کے ایک گروپ نے بغاوت کردی تھی۔ اس بغاوت کے دوران 250 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

ترکی کی حکومت اس بغاوت کا الزام فتح اللہ گولن پرعاید کرتے ہیں مگر وہ اس کی سختی سے تردید کرتے ہیں۔ پولیس نے ملک کے صوبوں میں تلاشی کے دوران 74 فوجی افسروں اور سپاہیوں کو گرفتار کیا ہے۔

گرفتار فوجیوں میں سے بعض کرنل اور لیفٹیننٹ کرنل کے عہدے پر فائزہیں اور حاضر سروس ہیں۔ ذرائع کے مطابق گرفتار فوجیوں نے بغاوت کے دوران ٹیلیفون کے ذریعے ایک دوسرے سے رابطے کیے تھے۔

مزید خبر یں

صنعاء(نیوز ڈیسک)یمن کے نائب صدر علی محسن الاحمر نے کہا ہے کہ آئینی حکومت نے سویڈن میں طے پائے جنگ بندی معاہدے کے نفاذ کے لیے غیرمعمولی لچک کا مظاہرہ کرتے ہوئے پسپائی اختیار کی مگر حوثی ملیشیا اپنی ہٹ دھرمی پر بدستور قائم ہے۔میڈیارپورٹس کے ... تفصیل

کابل(نیوز ڈیسک) اقوام متحدہ کے ہنگامی امداد کے ادارے نے کہاہے کہ افغانستان میں شدید بارشوں کے نتیجے والے آنے والے سیلاب کے باعث تقریباً ایک لاکھ بائیس ہزار شہری متاثر ہوئے ۔ سیلاب کی وجہ سے کم از کم تریسٹھ افراد ہلاک اور بتیس زخمی ... تفصیل

واشنگٹن(نیوز ڈیسک)امریکی صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ چین کے ساتھ تجارتی تنازعے میں ایک ممکنہ سمجھوتہ آہستہ آہستہ قریب آتا جا رہا ہے۔ امریکا میں چینی درآمدات پر اضافی محصولات عائد کیے جانے کے خطرے کی وجہ سے چین،امریکاکے ساتھ جلد ہی کسی نہ کسی ... تفصیل