وزیراعظم کا 27 مارچ سے غربت کے خاتمے سے متعلق جامع پروگرام شروع کرنے کا اعلان              سونے کی قیمت ملکی بلند ترین سطح پر ،مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ 70ہزار 500روپے              آصف زرداری کی بریت کے خلاف نیب کی درخواست سماعت کے لئے مقرر              ڈاکٹر سعید کے بیرون ملک جانے پر پابندی ختم              اسد منیر مبینہ خودکشی ،چیئر مین نیب کا انکوائر ی خود کر نے کا فیصلہ              چین سے 2ارب ڈالر پاکستان کو موصول ہو گئے              نقیب اﷲقتل کیس میں راﺅ انوار سمیت دیگر ملزمان پر فرد جر م عائد              نوازشریف کی میڈیکل رپورٹ نارمل، پنجاب حکومت کو بھجوادی              کرائسٹ چرچ واقعہ: جیسنڈا آرڈرن کا حملے کی تحقیقات کے لیے رائل کمیشن بنانے کا اعلان       
تازہ تر ین

سیاہ فام خواتین امریکی ریاست ٹیکساس میں جج مقرر

واشنگٹن(انٹرنیشنل ڈیسک)امریکا کی ریاست ٹیکساس میں ایک ساتھ 19 سیاہ فام خاتون ججز کی تقرری کو تاریخ ساز دن تصور کیا جارہا ہے۔برطانوی اخبار کی رپورٹ کے مطابق امریکا میں وسط مدتی انتخابات میں ڈیموکریٹس کے تمام 59 جوڈیشل امیدوار ہیرس کاؤنٹی میں کامیاب ہوئے، جن میں 19 سیاہ فام خواتین بھی شامل ہیں۔

خیال رہے کہ سیاہ فام خواتین نے وسط مدتی انتخابات کے لیے اگست میں بلیک گرل میجک کے نام سے اپنی مہم کا آغاز کیا تھا اور کمرہ عدالت میں ایک یادگاری تصویر بھی بنوائی تھی۔ہوسٹن کی ہیرس کاؤنٹی میں سیاہ فام خواتین کی اتنی بڑی تعداد کو جج کا عہدہ ملنے پر سوشل میڈیا پر دھوم مچ گئی اور 19 سیاہ فام ججز کی تصویر ہوسٹن 19 کے نام سے سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔اس حوالے سے بتایا گیا کہ ہیرس کاؤنٹی امریکا کے دیگر 24 ریاستوں کے مقابلے میں سب سے بڑی ہے جہاں 45 لاکھ شہری آباد ہیں جس میں سے70 فیصد سیاہ فام ہیں۔نومنتخب سیاہ فام خاتون جج نے کہا کہ انصاف کے لیے یکساں مواقع نسل اور ذات سے بالاتر ہونا چاہیے، میرا خیال ہے کہ افریقین امریکی جج، خاتون جج اور عورت جج اب بینچ کا حصہ ہوں گی۔کرمنل کورٹ کے لیے نومنتخب سیاہ فام خاتون جج اریک ہیوگس نے فیس بک پر کہا کہ ہم یقیناً ہیرس کاؤنٹی کے کرمنل انصاف میں غیر معمولی اصلاحات لے کر آئیں گے۔

ایک ٹوئٹر صارف نے لکھا کہ مبارک ہو ہوسٹن 19، جب تم عدالت جاؤ گی تو آواز آئے گی کہ دیکھو امی فیصلہ سنانے سے پہلے کچھ اچھا پڑھ رہی ہیں، مجھے بہت پسند آیا۔ایک خاتون ٹوئٹر صارف نے سیاہ فام خواتین کی جیت پر تحریر کیا کہ 19 سیاہ فام خواتین نے تاریخ رقم کردی، ٹیکساس کاؤنٹی سے انتخابات جیت کر تمام جج بن گئیں۔

مزید خبر یں

قندوز(نیوز ڈیسک)افغانستان کے صوبے قندوز میں طالبان کے حملے میں دو امریکی ہلاک جبکہ امریکی فضائی حملوں میں 4 افغان اہلکار کے علاوہ بچوں اور خواتین سمیت14 شہری جاں بحق ہوگئے۔قندوز میں دو امریکیوں کی ہلاکت کے بعد امریکی جنگی طیاروں نے ضلع گل ٹیپا کے ... تفصیل

تل ابیب (نیوز ڈیسک )اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ غزہ سے اسرائیلی علاقے میں راکٹ حملے کا انتہائی سخت جواب دیا جائے گا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اس راکٹ حملے کے بعد امریکا کے دورے پر گئے ہوئے اسرائیل کے وزیراعظم بینجمن ... تفصیل

مقبوضہ بیت المقدس( نیوز ڈیسک) اتوار اور پیر کی درمیانی شب صحرائے نقب کی جیل میں حماس تنظیم کے ایک قیدی نے چاقو سے حملہ کر کے دو اسرائیلی جیلروں کو زخمی کر دیا۔ زخمی جیلروں میں سے ایک کی حالت تشویش ناک ہے۔بعد ازاں اسرائیلی ... تفصیل