ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کو قدرتی آفات سے بچاوکیلئے 15 کروڑ روپے کی گرانٹ فراہم کردی              بلاول بھٹو کوغداروطن قراردینے کے مطالبے کی قرارداد جمع              مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے بچے سمیت 7 کشمیری شہید              مريم نواز کی کل جيل کے باہر دھرنا دينے کی دھمکی              کر اچی:مفتی تقی عثمانی کے قافلے پر فائرنگ ،2افراد جاں بحق              پاکستان پیپلز پارٹی کا نیشنل ایکشن پلان پر حکومتی بریفنگ کے بائیکاٹ کا فیصلہ              اٹک میں گھر کی چھت گرنے سے 6افراد جا ں بحق       
تازہ تر ین

چین، آبادی کے لحاظ سے سب سے بڑے ملک میں سب سے زیادہ گھر ویران

بیجنگ(انٹرنیشنل ڈیسک)چین بھر میں کروڑوں گھر ویران ہیں جو دنیا کے کسی بھی ملک سے زیادہ ہیں۔امریکی اخبار کی رپورٹ مطابق پروفیسر گین لی کی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ چین کے شہری علاقوں میں ایک اندازے کے مطابق 22 فیصد گھر مکینوں کے بغیر موجود ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک میں ویران گھروں کی تعداد 5 کروڑ سے بھی زیادہ ہے۔پالیسی سازوں کے لیے یہ صورت حال اس لیے مشکل صورت اختیار کر گئی ہے کہ اگر پراپرٹی مارکیٹ میں دراڈ پڑنے لگی تو مالکان ان گھروں کو فروخت کرنے کی کوشش کریں گے جس سے قیمتوں میں اضافہ ہوگا۔گزشتہ برس (2017) میں کی گئی ایک سروے سے حاصل ہونے والی تازہ دستاویزات کے پیش نظر چین کی جانب سے پراپرٹی مارکیٹ کے حوالے سے اس تضاد کو ختم کرنے کی کوشش کی جارہی ہیں جہاں ملکی قیادت اس کو ممکنہ طور پر مالی اور معاشرتی استحکام کے لیے بڑا خطرہ تصور کر رہی ہے۔

چین کی چینگڈو سدرن یونیورسٹی آف فنانس اینڈ اکنامکس کے پروفیسر گین لی کا کہنا تھا کہ دنیا میں اس قدر ویران گھر کسی اور ملک میں نہیں ہیں اور اگر پراپرٹی مارکیٹ میں کوئی دراڑ پڑی تو یہ ویران گھر چین کے لیے سیلاب کی مانند ہوں گے۔حکومت کے پاس اس سے نمٹنے کے لیے ٹیکس عائد کرنا ہی واحد حل نظر آرہا ہے لیکن گین سمیت کوئی محقق اس حوالے سے حتمی طور پر کچھ کہنے کی پوزیشن میں نہیں ہے۔چائنا ہاوس ہولڈ فنانس سروے کے تحت ملک کے 363 کاونٹیز کے محقیقین کو گزشتہ برس اس وقت حیران کن صورت حال کا سامنا کرنا پڑا تھا جب انہیں پتہ چلا کہ ڈیولپرز کی جانب سے فروخت کے لیے پیش کیے جانے والے گھروں کے علاوہ ویران گھروں کی مجموعی تعداد میں 2013 کے مقابلے میں 22 اعشاریہ 4 فیصد اضافہ ہوا ہے۔پروفیسر گین لی کی تحقیق بہت جلد منظر عام پر آئے گی۔

مزید خبر یں

واشنگٹن(نیوز ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دونوں ممالک کے تعلقات بہتر قرار دیتے ہوئے پاکستانی قیادت سے جلد ملاقات ہونے کی امید ظاہر کی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی صدر نے یہ غیر متوقع اعلان وائٹ ہاوس میں ایک پریس کانفرنس کے اختتام پر صحافی کی ... تفصیل

کرائسٹ چرچ (نیوز ڈیسک )کرائسٹ چرچ کی مساجد میں دہشت گرد حملوں کے بعد نیوزی لینڈ میں پہلا نماز جمعہ ادا کیا گیا، وزیر اعظم جسینڈا آرڈرن خطبہ جمعہ کے دوران اشکبار ہوگئیں۔نیوزی لینڈ میں نماز جمعہ دہشت گردی کا نشانہ بننے والی مسجد النور کے ... تفصیل

بیجنگ (نیوز ڈیسک)مشرقی چین میں کیمیکل پلانٹ میں بڑے دھماکے کے نتیجے میں کم از کم 47افراد ہلاک اور 600 سے زائد زخمی ہو گئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق حکومت نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ین چینگ کے صنعتی علاقے میں ہونے والے ... تفصیل