وزیراعظم کا 27 مارچ سے غربت کے خاتمے سے متعلق جامع پروگرام شروع کرنے کا اعلان              سونے کی قیمت ملکی بلند ترین سطح پر ،مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ 70ہزار 500روپے              آصف زرداری کی بریت کے خلاف نیب کی درخواست سماعت کے لئے مقرر              ڈاکٹر سعید کے بیرون ملک جانے پر پابندی ختم              اسد منیر مبینہ خودکشی ،چیئر مین نیب کا انکوائر ی خود کر نے کا فیصلہ              چین سے 2ارب ڈالر پاکستان کو موصول ہو گئے              نقیب اﷲقتل کیس میں راﺅ انوار سمیت دیگر ملزمان پر فرد جر م عائد              نوازشریف کی میڈیکل رپورٹ نارمل، پنجاب حکومت کو بھجوادی              کرائسٹ چرچ واقعہ: جیسنڈا آرڈرن کا حملے کی تحقیقات کے لیے رائل کمیشن بنانے کا اعلان       
تازہ تر ین

ایران پراقتصادی پابندیوں میں ترکی کو تجارت کے لیے 25 فی صد چھوٹ

انقرہ (ویب ڈیسک) ترکی کے وزیر برائے توانائی نے کہا ہے کہ ایران پر امریکا کی طرف سے عاید کردہ اقتصادی پابندیوں میں ترکی کو 25 فی صد چھوٹ دی گئی ہے۔

امریکی ٹی وی کو ایک انٹرویو میں وزری توانائی فاتح دونمیز کا کہنا تھا کہ ان کے ملک نے ایران پر امریکی پابندیوں سے استنثیٰ کے لیے تہران کے ساتھ تجارت کے لیے 25 فی صد چھوٹ حاصل کرلی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ترکی ایران سے سالانہ 30 لاکھ ٹن تیل خرید سکے گا۔ایک سوال کے جواب میں دونمیز کا کہنا تھا کہ توبراش ریفانری کو بند کرنے کے بعد اس کے متبادل کی تلاش جاری ہے تاکہ تیل کی منڈی میں کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

ان کاکہنا تھا کہ ایران کے ساتھ تیل کی تجارت کے حوالے سے قریبا انہیں 25 فی صد تک امریکا نے چھوٹی دی ہے تاہم انقرہ کی طرف سے اصل چھوٹ کی وضاحت نہیں کی گئی۔ایک دوسرے سوال کے جواب میں ترک وزیر نے کہا کہ ان کا ملک ایران سے اگلے پانچ سے چھ سال تک قدرتی گیس خرید سکے گا۔خیال رہے کہ حال ہی میں امریکا نے ایران پر پابندیوں کی دوسری قسط عاید کی ہے جس میں ایرانی تیل اور توانائی کے شعبوں کو خاص طورپر نشانہ بنایا گیا ہے، تاہم ان پابندیوں میں امریکا کے اتحادی آٹھ ممالک کو تہران کے ساتھ محدود پیمانے پر کاروبارجاری رکھنے کی اجازت بھی دی گئی ہے۔

مزید خبر یں

قندوز(نیوز ڈیسک)افغانستان کے صوبے قندوز میں طالبان کے حملے میں دو امریکی ہلاک جبکہ امریکی فضائی حملوں میں 4 افغان اہلکار کے علاوہ بچوں اور خواتین سمیت14 شہری جاں بحق ہوگئے۔قندوز میں دو امریکیوں کی ہلاکت کے بعد امریکی جنگی طیاروں نے ضلع گل ٹیپا کے ... تفصیل

تل ابیب (نیوز ڈیسک )اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ غزہ سے اسرائیلی علاقے میں راکٹ حملے کا انتہائی سخت جواب دیا جائے گا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اس راکٹ حملے کے بعد امریکا کے دورے پر گئے ہوئے اسرائیل کے وزیراعظم بینجمن ... تفصیل

مقبوضہ بیت المقدس( نیوز ڈیسک) اتوار اور پیر کی درمیانی شب صحرائے نقب کی جیل میں حماس تنظیم کے ایک قیدی نے چاقو سے حملہ کر کے دو اسرائیلی جیلروں کو زخمی کر دیا۔ زخمی جیلروں میں سے ایک کی حالت تشویش ناک ہے۔بعد ازاں اسرائیلی ... تفصیل