خلیل اور اس کا خاندان بے گناہ ہے، جے آئی ٹی کی ابتدائی رپورٹ میں سی ٹی ڈی افسران قتل کے ذمہ دار قرار              نیواسلام آباد ائیر پورٹ سی اے اے سے لیکر پی آئی اے کو دینے کا فیصلہ              پاکستان اور یو اے ای کے درمیان 3 ارب ڈالر قرض کیلئے معاہدہ طے پاگیا              مقبوضہ کشمیر‘ بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں دو اور کشمیری نوجوان شہید              کھیل کے میدان سے افسوسناک خبر اہم ترین عہدیدار نے تنگ آکر استعفیٰ دیدیا              قطر جانے کے خواہشمند افراد کیلئے بڑی خوشخبری آگئی پاکستانی پروفیشنلز اور ہنرمند افراد متوجہ ہوں، پھر نہ کہنا خبر نہ ہوئی              یو اے ای میں رہائش پذیر پاکستانیوں کیلئے دھماکے دار خبر آگئی ، عام تعطیل کا اعلان کردیاگیا              سیاحوں کی بس میں دھماکہ ، ہلاکتیں ، متعدد زخمی ، افسوسناک واقعہ کہاں پیش آیا ؟ جانئے              پارسل بھیجنا ہو تو دورنہ جائیں، اب ڈاکخانے کا عملہ ہی گھر بلا لیں ایسی سہولت متعارف جان کرآپ بھی دانتوں تلے انگلیاں دبا لینگے              باکمال لوگ ، لاجواب سروس کے شاندار اقدام نے شہریوں کے دل جیت لیئے ،جان کر آپ بھی داد دیئے بغیر نہ رہ سکیں گے              اہم ترین ساہم ترین سیاسی رہنما رشتہ ازدوج میں منسلک ہوگئے، لڑکی کون؟ کس بڑی شخصیت کی بیٹی ہیں ؟ جانئےیاسی رہنما رشتہ ازدوج میں منسلک ہوگئے، لڑکی کون؟ کس بڑی شخصیت کی بیٹی ہیں ؟ جانئے              خوفناک حادثے نے سب کو رُلادیا ، ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق ،ہر طرف چیخ وپکار       
تازہ تر ین

مہاجرین کے امریکی سرحد عبورکرنے پرپابندی،ٹرمپ کے خصوصی حکمنامے پر دستخط

واشنگٹن (ویب ڈیسک) ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے متعارف کرائے گئے نئے قوانین کے مطابق غیر قانونی طور پر میکسیکو سے امریکی سرحد عبور کرنے والے افراد کو سیاسی پناہ کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

اس وقت سات ہزار مہاجرین امریکا کی جانب مارچ کر رہے ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایک سرکاری بیان جاری کیاگیا جس میں اعلان کیا گیا کہ امریکا میں ایسے افراد کو سیاسی پناہ کی اجازت نہیں دی جائے گی جو  غیر قانونی طور پر سرحد عبور کر کے ملک میں داخل ہوں گے۔

امریکا میں داخلی سلامتی سے متعلق محکمے ڈپارٹمنٹ آف ہوم لینڈ سیکورٹی اور ڈپارٹمنٹ آف جسٹس کی جانب سے جاری کردہ احکامات کا مقصد دو ہزار میل طویل امریکی میکسیکو سرحد عبور کرنے والے تارکین وطن کو روکنا ہے۔

امریکی جسٹس ڈپارٹمنٹ کے مطابق ملک میں غیر قانونی طریقے سے داخل ہونے والے افراد جان بوجھ کر اور رضاکارانہ طور پر قوانین کی خلاف ورزی کر رہے ہیں۔

موجودہ امریکی قوانین کے مطابق تارکین وطن ملک میں داخلے ہونے کے ایک سال کے عرصے کے دوران سیاسی پناہ کی درخواست جمع کرا سکتے ہیں۔ اس بات سے قطع نظرکہ یہ تارکین وطن ملک میں کس طرح داخل ہوئے ہیں۔

تاہم نئے قواعد و ضوابط پر عمل درآمد سے غیر قانونی تارکین وطن افراد کو پناہ حاصل کرنے کے لیے  پابندی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

مزید خبر یں

ماسکو(نیوزڈیسک )روس سے ملحقہ کرائمیا کے قریب بحر اسود میں گیس کے دو ٹینکرز میں آگ لگ گئی، اس حادثے میں 21 افراد ہلاک جبکہ 5 لاپتہ ہو گئے،دونوں جہازوں میں سوار 12 افراد کو بچالیا گیا ہے، جہازوں کے عملے کا تعلق ترکی اور بھارت ... تفصیل

برلن(نیوزڈیسک)جرمنی میں پناہ کے مسترد درخواست گزاروں کی سب سے زیادہ تعداد اٹلی بھیجی گئی، یورپی یونین کے ڈبلن ضوابط کے تحت پناہ کے متلاشی افراد انہیں ممالک میں درخواستیں جمع کرا سکتے ہیں، جہاں سے وہ یونین کی حدود میں داخل ہوئے تھے۔جرمن اخبار سے ... تفصیل

تہران (نیوزڈیسک) ایرانی فضائیہ کے کمانڈر بریگیڈئیر عزیز نصیر زادے نے کہاہے کہ اسرائیل کا روئے زمین سے وجود مٹا دیا جائے گا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق نصیر زادے نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ نوجوانوں کے صبر کا پیمانہ لبریز ہورہا ہے اور وہ ... تفصیل