وزیراعظم کا 27 مارچ سے غربت کے خاتمے سے متعلق جامع پروگرام شروع کرنے کا اعلان              سونے کی قیمت ملکی بلند ترین سطح پر ،مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ 70ہزار 500روپے              آصف زرداری کی بریت کے خلاف نیب کی درخواست سماعت کے لئے مقرر              ڈاکٹر سعید کے بیرون ملک جانے پر پابندی ختم              اسد منیر مبینہ خودکشی ،چیئر مین نیب کا انکوائر ی خود کر نے کا فیصلہ              چین سے 2ارب ڈالر پاکستان کو موصول ہو گئے              نقیب اﷲقتل کیس میں راﺅ انوار سمیت دیگر ملزمان پر فرد جر م عائد              نوازشریف کی میڈیکل رپورٹ نارمل، پنجاب حکومت کو بھجوادی              کرائسٹ چرچ واقعہ: جیسنڈا آرڈرن کا حملے کی تحقیقات کے لیے رائل کمیشن بنانے کا اعلان       
تازہ تر ین

مصر کی ایران سے تیل درآمد کرنے کی خبروں کی سختی سے تردید

قاہرہ (ویب ڈیسک) مصری حکومت نے ذرائع ابلاغ میں شائع ہونے والی ان خبروں کی سختی سے تردید کی ہے جن میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ قاہرہ ایران سے تیل کی خریداری کی کوشش کررہا ہے۔

عرب ٹی وی کے مطابق مصری حکومت کا کہنا تھا کہ تہران کے ساتھ اس کا پٹرولیم مصنوعات کی خریداری کا کوئی معاہدہ نہیں۔مصری کابینہ کے شعبہ اطلاعات کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ایران کے ساتھ خام تیل یا پٹرولیم مصنوعات کی خریداری کی کوئی کوشش نہیں کی گئی اور نہ قاہرہ ایسا کرنا چاہتا ہے۔

ادھرمصری وزارت پٹرولیم نے بھی ذرائع ابلاغ میں ایران سے تیل کی خریداری کی کوششوں سے متعلق خبروں کو بے بنیاد قرار دیا ہے۔

بیان میں کہا گیاہے کہ ایران کے ساتھ خام تیل کی خریداری کا کوئی سمجھوتہ نہیں تاہم مصر عرب ممالک کویت، عراق، سعودی اور دوسرے ملکوں سے حاصل کردہ تیل سے توانائی اور تیل کی ضروریات پوری کررہا ہے۔

خیال رہے کہ مصر کی جانب سے ایران سے تیل کی خریداری کی کوششوں کی خبریں ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہیں جب دوسری جانب حال ہی میں امریکا نے ایران پر مزید اقتصادی پابندیاں عاید کی ہیں۔

ان پابندیوں میں ایران کے تیل کے شعبے کو خاص طورپر نشانہ بنایا گیا ہے۔

مزید خبر یں

قندوز(نیوز ڈیسک)افغانستان کے صوبے قندوز میں طالبان کے حملے میں دو امریکی ہلاک جبکہ امریکی فضائی حملوں میں 4 افغان اہلکار کے علاوہ بچوں اور خواتین سمیت14 شہری جاں بحق ہوگئے۔قندوز میں دو امریکیوں کی ہلاکت کے بعد امریکی جنگی طیاروں نے ضلع گل ٹیپا کے ... تفصیل

تل ابیب (نیوز ڈیسک )اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ غزہ سے اسرائیلی علاقے میں راکٹ حملے کا انتہائی سخت جواب دیا جائے گا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اس راکٹ حملے کے بعد امریکا کے دورے پر گئے ہوئے اسرائیل کے وزیراعظم بینجمن ... تفصیل

مقبوضہ بیت المقدس( نیوز ڈیسک) اتوار اور پیر کی درمیانی شب صحرائے نقب کی جیل میں حماس تنظیم کے ایک قیدی نے چاقو سے حملہ کر کے دو اسرائیلی جیلروں کو زخمی کر دیا۔ زخمی جیلروں میں سے ایک کی حالت تشویش ناک ہے۔بعد ازاں اسرائیلی ... تفصیل