لورالائی میں سیکورٹی فورسز کا آپریشن ،کالعدم تحریک طالبان پاکستان کا اہم کمانڈر 4ساتھیوں سمیت ہلاک              حکومت کا شہبازشریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کےفیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ              وزیر پٹرولیم نے گیس کی قیمتوں میں مزید اضافے کا عندیہ دے دیا              پاکستان نے غیرملکی سیاحوں کے ویزے کیلئے این اوسی کی شرط ختم کردی              منی لانڈرنگ کیس منتقلی کیخلاف اپیل، آصف زرداری کو جواب الجواب جمع کرانے کا حکم              لاہور ہائیکورٹ کا شہباز شریف کا نام ای سی ایل سے خارج کر نے کا حکم              سپریم کورٹ نے نواز شریف کی درخواست ضمانت منظور کر لی       
تازہ تر ین

قطر کے سفیر کی حماس رہ نما کے کان میں سرگوشی، فلسطینی حلقے چراغ پا

مقبوضہ بیت المقدس(انٹرنیشنل ڈیسک)فلسطینیوں کی جانب سے سوشل میڈیا پر قطر کے سفیر محمد العمّادی کی ایک نئی وڈیو گردش میں آئی ہے جس میں العمادی غزہ پٹی کی مشرقی سرحد پر نظر آ رہے ہیں۔

حالیہ نئے وڈیو کلپ میں قطری سفیر حماس تنظیم کے سیاسی بیورو کے رکن خلیل الحیہ کے ہمراہ نظر آ رہے ہیں۔

اس دوران العمادی نے خلیل کے کان میں سرگوشی کرتے ہوئے کہا کہ ہم خاموشی اور سکون چاہتے ہیں! جواب میں حماس کے رہ نما نے کہا ” ٹھیک ہے۔سوشل میڈیا پر فلسطینی حلقوں میں اس وڈیو کلپ نے غم و غصّے کی لہر دوڑا دی ہے۔ فلسطینیوں نے اس سرگوشی کو قطر کے خفیہ پیغام کے مترادف قرار دیا ہے جس کا مقصد مال کے مقابل اسرائیل کے ساتھ فائر بندی ہے۔ بعض حلقوں نے تو اسے مسئلہ فلسطین کی فروخت قرار دیا۔

مزید خبر یں

استنبول(نیوز ڈیسک)ترک صدر رجب طیب ایردوآن نے ایک مرتبہ پھر واضح کیا ہے کہ امریکا جو کچھ بھی کہتا رہے، ترکی روس سے ایس 400 میزائل دفاعی نظام کی خریداری کے سودے سے پیچھے نہیں ہٹے گا۔انھوں نے یہ بات ترک نشریاتی ادارے سے ایک انٹرویو ... تفصیل

لندن (نیوز ڈیسک)برطانوی وزیر اعظم ٹریزا مے نے تسلیم کیا ہے کہ ان کے پاس ترمیم شدہ بریگزٹ معاہدے کو پارلیمان سے منظور کرانے کے لیے درکار حمایت موجود نہیں ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق اگر برطانیہ بریگزٹ کی تاریخ میں 22 مئی تک کی توسیع چاہتا ہے ... تفصیل

ریاض(نیوز ڈیسک)سعودی عرب نے مقبوضہ گولان کے شامی علاقے پر اسرائیل کی خود مختاری کو تسلیم کرنے سے متعلق امریکی اعلان کو مکمل طور پر مسترد کرتے ہوئے اس کی شدید مذمت کی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق سعودی وزارت خارجہ نے جاری ایک بیان میں گولان کے ... تفصیل