کھیل کے میدان سے افسوسناک خبر اہم ترین عہدیدار نے تنگ آکر استعفیٰ دیدیا              قطر جانے کے خواہشمند افراد کیلئے بڑی خوشخبری آگئی پاکستانی پروفیشنلز اور ہنرمند افراد متوجہ ہوں، پھر نہ کہنا خبر نہ ہوئی              یو اے ای میں رہائش پذیر پاکستانیوں کیلئے دھماکے دار خبر آگئی ، عام تعطیل کا اعلان کردیاگیا              سیاحوں کی بس میں دھماکہ ، ہلاکتیں ، متعدد زخمی ، افسوسناک واقعہ کہاں پیش آیا ؟ جانئے              پارسل بھیجنا ہو تو دورنہ جائیں، اب ڈاکخانے کا عملہ ہی گھر بلا لیں ایسی سہولت متعارف جان کرآپ بھی دانتوں تلے انگلیاں دبا لینگے              باکمال لوگ ، لاجواب سروس کے شاندار اقدام نے شہریوں کے دل جیت لیئے ،جان کر آپ بھی داد دیئے بغیر نہ رہ سکیں گے              اہم ترین ساہم ترین سیاسی رہنما رشتہ ازدوج میں منسلک ہوگئے، لڑکی کون؟ کس بڑی شخصیت کی بیٹی ہیں ؟ جانئےیاسی رہنما رشتہ ازدوج میں منسلک ہوگئے، لڑکی کون؟ کس بڑی شخصیت کی بیٹی ہیں ؟ جانئے              خوفناک حادثے نے سب کو رُلادیا ، ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق ،ہر طرف چیخ وپکار       
تازہ تر ین

بھارتی لڑکے نے اپنی دوست کو مبینہ طور پر حاملہ ہونے پر قتل کردیا،ملزم گرفتار

نئی دہلی(انٹرنیشنل ڈیسک)بھارت کے ضلع ویسکھاپاٹنام میں پولیس نے اپنی دوست کو مبینہ طور پرحاملہ ہونے پر قتل کرنے والے ایک 17 سالہ لڑکے کو گرفتار کرلیا۔بھارتی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پولیس نے قتل میں مدد کرنے پر دیگر 2 کم عمر لڑکوں کو بھی گرفتار کرلیا ہے۔

پولیس کے مطابق مقتولہ کی عمر 16 سال تھی اور وہ انٹر میڈیٹ کی طالبہ تھیں، جن کے لاپتا ہونے کی رپورٹ ان کے والدین نے 7 نومبر کو کی تھی، والدین نے پولیس کو بتایا تھا کہ ان کی بیٹی گھر سے باہر گئی تھی لیکن واپس نہیں لوٹیں۔

پولیس حکام کے مطابق تینوں لڑکے مقتولہ کے گھر کے قریب ہی ایک سڑک پر زندگی بسر کررہے تھے، جن میں ایک لڑکے کے ساتھ لڑکی کے تعلقات قائم ہوگئے جو گزشتہ ایک سال سے قائم تھے۔انہوں نے بتایا کہ ملزم کا کہنا تھا کہ کچھ روز قبل لڑکی نے انہیں بتایا کہ شاید وہ حاملہ ہوگئی ہے، جس پر ملزم نے لڑکی کو مانع حمل کے لیے کچھ ادویات لا کر دیں تاہم لڑکی نے انہیں استعمال کرنے سے انکار کردیا۔پولیس حکام نے بتایا کہ ملزم نے حاملہ ہونے کی خبر لڑکے کے والدین تک پہنچ جانے کو خطرہ محسوس کرتے ہوئے اسے قتل کرنے کا منصوبہ بنایا۔انہوں نے بتایا کہ 7 نومبر کی شب ملزم نے لڑکی کو کھیل کے ایک میدان میں بلایا اور جیسے ہی لڑکی میدان میں اس سے ملنے پہنچی تو اس کے سر پر لوہے کی راڈ سے وار کیے جس سے وہ ہلاک ہوگئی۔بعد ازاں ملزمان نے لڑکی کی لاش اور قتل کے شواہد مٹانے کے لیے اس پر پیٹرول ڈال کر آگ لگا دی تاہم لاش مکمل طور پر نہ جل سکی۔

پولیس حکام کے مطابق ملزم نے اعتراف جرم کرلیا ہے لیکن یہ واضح نہیں ہوسکا کہ دیگر 2 ملزمان لڑکی کو قتل کرنے کے لیے کیوں راضی ہوئے۔پولیس ملزم کے دعوؤں کی تصدیق کے لیے لاش کے پوسٹ مارٹم کا انتظار کررہی ہے کہ آیا لڑکی حاملہ تھی یا نہیں۔

مزید خبر یں

کابل(نیوزڈیسک)افغانستان کیلئے امریکی خصوصی ایلچی نے کہا ہے کہ امریکا عن قریب طالبان کے ساتھ مذاکرات کی ایک اور کوشش کرے گا،اگر طالبان جنگ سے باز نہ آئے تو امریکا افغان فوج کی طالبان کے خلاف کارروائیوں میں معاونت جاری رکھے گا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ... تفصیل

طرابلس (نیوزڈیسک)لیبیا کی فوج نے خبردار کیا ہے کہ ملک میں ترکی اور قطر کی جانب سے جاری مداخلت کے سنگین نتائج سامنے آئیں گے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق فوجی ترجمان بریگیڈیئر احمد المسماری کا کہنا تھا کہ جنوبی لیبیا میں جاری الکرامہ فوجی آپریشن کے ... تفصیل

دبئی (نیوزڈیسک)متحدہ عرب امارات کی ایک فضائی کمپنی فلائی دبئی نے کہا ہے کہ کمپنی شام کے لیے کمرشل پروازوں کی بحالی کے حوالے سے جنرل سول ایوی ایشن اتھارٹی کے احکامات کی منتظر ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق کمپنی کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ... تفصیل