کھیل کے میدان سے افسوسناک خبر اہم ترین عہدیدار نے تنگ آکر استعفیٰ دیدیا              قطر جانے کے خواہشمند افراد کیلئے بڑی خوشخبری آگئی پاکستانی پروفیشنلز اور ہنرمند افراد متوجہ ہوں، پھر نہ کہنا خبر نہ ہوئی              یو اے ای میں رہائش پذیر پاکستانیوں کیلئے دھماکے دار خبر آگئی ، عام تعطیل کا اعلان کردیاگیا              سیاحوں کی بس میں دھماکہ ، ہلاکتیں ، متعدد زخمی ، افسوسناک واقعہ کہاں پیش آیا ؟ جانئے              پارسل بھیجنا ہو تو دورنہ جائیں، اب ڈاکخانے کا عملہ ہی گھر بلا لیں ایسی سہولت متعارف جان کرآپ بھی دانتوں تلے انگلیاں دبا لینگے              باکمال لوگ ، لاجواب سروس کے شاندار اقدام نے شہریوں کے دل جیت لیئے ،جان کر آپ بھی داد دیئے بغیر نہ رہ سکیں گے              اہم ترین ساہم ترین سیاسی رہنما رشتہ ازدوج میں منسلک ہوگئے، لڑکی کون؟ کس بڑی شخصیت کی بیٹی ہیں ؟ جانئےیاسی رہنما رشتہ ازدوج میں منسلک ہوگئے، لڑکی کون؟ کس بڑی شخصیت کی بیٹی ہیں ؟ جانئے              خوفناک حادثے نے سب کو رُلادیا ، ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق ،ہر طرف چیخ وپکار       
تازہ تر ین

پاکستان نے فلسطینی مہاجرین کیلئے امداد میں اضافہ کردیا

نیویارک(ویب ڈیسک) پاکستان نے فلسطینی مہاجرین کیلئے امداد میں اضافہ کردیا ہے۔اقوام متحدہ میں پاکستانی سفیر ملیحہ لودھی نے اضافی امداد اقوام متحدہ کے امدادی ادارے اونروا کے حوالے کر دی۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہا کہ پاکستانی عوام ہمیشہ فلسطینی بہن بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں، امریکا سمیت بڑے ڈونرز (عطیہ دہندہ) کے ہاتھ کھینچ لینے سے عالمی ادارے کو فلسطینیوں کی امداد میں مالیاتی بحران کا سامنا ہے، اس لیے اسلامی تنظیم او آئی سی میں شامل ممالک نے اپنا حصہ بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔پاکستانی تعاون پر اقوام متحدہ کے کے امدادی ادارے کے کمشنر جنرل کراہن بوہی نے کہا کہ پاکستان فلسطینی کاز کی مالی مدد کے ساتھ ساتھ سفارتی تعاون بھی کر رہا ہے۔

عالمی ادارہ اس مالی امداد سے رواں سال پانچ لاکھ تیس ہزار فلسطینی مہاجر بچوں کے اسکول چلا سکے گا، امداد سے بنیادی صحت مراکز اور کلینک کھلے رکھنے کے قابل ہو جائیں گے۔واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے رواں سال فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے خدمات انجام دینے والی اقوام متحدہ کی ایجنسی ’اونروا‘ کی 30 کروڑ ڈالر کی امداد روک دی تھی۔

مزید خبر یں

بگوٹا(نیوزڈیسک )جنوبی امریکی ملک کولمبیا کے دارالحکومت بوگوٹا میں ایک کار بم حملے میں 21 ہلاک جب کہ  درجنو ں زخمی ہو گئے۔ یہ حملہ ملکی پولیس کے ایک ٹریننگ سینٹر پر کیا گیا۔بم دھماکے کے باعث پولیس اکیڈمی اور اس کے ارد گرد کی عمارات ... تفصیل

برلن(نیوزڈیسک)جرمن پارلیمان نے بریگزٹ بل منظور کر لیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ بل یورپی یونین سے برطانیہ کے اخراج کے بعد دونوں ممالک کے باہمی تعلقات سے متعلق ہے۔ بنڈس ٹاگ میں منظور کیے گئے اس بل میں مجوزہ اقدامات پر عمل درآمد اسی ... تفصیل

بیروت (نیوزڈیسک)لبنانی انٹیلی جنس حکام نے ایک مشتبہ اسرائیلی فو جی کو حراست میں لے لیا جو دو روزقبل سرحد پار کرکے لبنان کی حدود میں داخل ہو گیا تھا۔عرب ٹی وی کے مطابق اسرائیلی شہری کو جنوبی لبنان کے صور شہر سے حراست میں لیا ... تفصیل