وزیراعظم عمران خان نے سندھ سے 2 ہندو لڑکیوں کے اغوا کا نوٹس لے لیا              برطانیہ ، پاکستانی ہائی کمیشن نے برطانوی شہریوں کیلئے ای ویزا کا اجراءشروع کر دیا              حکومت سندھ نے ایک بارپھرسرکاری ملازمتوں پرپابندی عائد کردی              مفتی تقی عثمانی حملہ: 6 افراد کے خلاف دہشت گردی کا مقدمہ درج              پشاور بس منصوبے کا افتتاح غیر معینہ مدت تک ملتوی              سابق وزیر اعظم شوکت عزیز کے وارنٹ گرفتار ی جاری              صدر ٹرمپ اور اتحادی افواج کا شام سے داعش کے مکمل خاتمے کا اعلان              ڈیم فنڈ: کینیڈا میں عمران خان کے دستخط شدہ 2 بلے 65 ہزار ڈالرز میں نیلام              یوم پاکستان ،مسلح افواج کی شاندار پریڈ ،ٹینکوں اور میزائلوں کی نمائش ،جے ایف 17 تھنڈر طیاروں کا شاندار کرتب دکھا کر پیشہ وارانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ              بھارت نے یسین ملک کی جماعت جموں کشمیر لبریشن فرنٹ پر پابندی لگادی       
تازہ تر ین

الحدیدہ پرقبضے کے لیے حکومتی فورسز حوثی باغیوں کے درمیان شدید لڑائی،149افرادہلاک

yemen

صنعاء(انٹرنیشنل ڈیسک)یمنی بندرگاہی شہر حدیدہ میں حکومتی فورسز اور ایران نواز حوثی باغیوں کے درمیان شدید لڑائی جاری ہے۔

اس شہر پر قبضے کی لڑائی میں اب تک کم از کم 149 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جب کہ درجنوں افرادکو زخمی حالت میں ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے۔اس وقت الحدیدہ میں گلی کوچوں میں یمنی فوج اور باغیوں کے درمیان لڑائی جاری ہے۔ عرب اتحادی فوج کے اپاچی ہیلی کاپٹروں کی مدد سے حوثیوں کے زیرتسلط علاقوں میں ان کے ٹھکانوں پر گولہ باری کی جا رہی ہے۔ شہر کے جنوبی حصے میں الحدیدہ یونیورسٹی کے اطراف میں گھمسان کی لڑائی کی اطلاعات ہیں جب کہ الثورہ اسپتال اور مشرق میں 22 مئی کے مقامات پر خون ریز تصادم کی خبریں آ رہی ہیں۔درایں اثناء الحدیدہ میں حوثی لیڈر شپ خوف کا شکار ہے اور باغیوں کی صفوں میں تیزی کے ساتھ پھوٹ پڑ رہی ہے۔

اس بار نچلی صفوں کے بجائے حوثیوں کی اعلیٰ قیادت منحرف ہونے کی تیاریاں کررہی ہے۔ حوثیوں کو یہ مشکل ایک ایسے وقت میں درپیش ہے جب دوسری جانب محاذ جنگ پر انہیں بھاری جانی اور مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق بحیرہ احمر کے کنارے پر واقع اس شہر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کم از کم 43 حوثی باغیوں کی ہلاکت جبکہ اب تک کل 149افرادلقہ اجل بن چکے ہیں، جب کہ صدر منصور ہادی کے حامی نو جنگجو بھی ہلاک شدگان میں شامل ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ شیعہ باغی زخمی ہونے والے جنگجوؤں کو صنعا اور اِب شہروں میں منتقل کر رہے ہیں۔اس وقت الحدیدہ میں گلی کوچوں میں یمنی فوج اور باغیوں کے درمیان لڑائی جاری ہے۔ عرب اتحادی فوج کے اپاچی ہیلی کاپٹروں کی مدد سے حوثیوں کے زیرتسلط علاقوں میں ان کے ٹھکانوں پر گولہ باری کی جا رہی ہے۔ شہر کے جنوبی حصے میں الحدیدہ یونیورسٹی کے اطراف میں گھمسان کی لڑائی کی اطلاعات ہیں جب کہ الثورہ اسپتال اور مشرق میں 22 مئی کے مقامات پر خون ریز تصادم کی خبریں آ رہی ہیں۔

درایں اثناء الحدیدہ میں حوثی لیڈر شپ خوف کا شکار ہے اور باغیوں کی صفوں میں تیزی کے ساتھ پھوٹ پڑ رہی ہے۔ اس بار نچلی صفوں کے بجائے حوثیوں کی اعلیٰ قیادت منحرف ہونے کی تیاریاں کررہی ہے۔ حوثیوں کو یہ مشکل ایک ایسے وقت میں درپیش ہے جب دوسری جانب محاذ جنگ پر انہیں بھاری جانی اور مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ذرائع کے مطابق حوثی لیڈر شپ اس وقت سخت خوف اور دباؤ میں ہے۔ یہی وجہ ہے کہ بہت سے اہم حوثی عناصر حکومت کے ساتھ ملنے لگے ہیں۔ حوثیوں کی صفوں میں پھوٹ اوربغاوت روکنے کے لیے اہم شخصیات پر کڑی نظر رکھی جا رہی ہے۔ خیال رہے کہ حوثی حکومت کا وزیر مواصلات عبدالسلام الجابر، نائب وزیر تعلیم عبداللہ الحامدی اور وزیر خارجہ ھشام شرف حوثیوں سے منحرف ہونے کے بعد سعودی عرب پہنچ چکے ہیں۔

مزید خبر یں

واشنگٹن(نیوز ڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شدت پسند تنظیم داعش کی مزعومہ خلافت کے خاتمے کا خیرمقدم کیا ہے مگر ساتھ ہی کہا ہے کہ ہمیں داعش کے حوالے سے بیدار اور چوکنا رہنا ہوگا تاکہ یہ خطرناک گروپ دوبارہ سر نہ اٹھا سکے۔غیرملکی خبررساں ادارے ... تفصیل

بیجنگ (نیوز ڈیسک)چین کے شہر چینگ ڈے میں ہائی وے پر ٹور بس میں آگ لگنے سے 26 افراد ہلاک اور 30 زخمی ہو گئے۔پولیس نے حادثے کی تفتیش کے لیے دونوں بس ڈرائیورز کو حراست میں لے لیا ہے، آگ لگنے کی وجہ ابھی سامنے ... تفصیل

بیجنگ(نیوزڈیسک) چینی صدر شی جن پنگ نے کہا ہے کہ میں چین پاک تعلقات کو بے حد اہمیت دیتا ہوں، پاکستان استحکام کے قیام، معیشت کی ترقی اور عوام کے معیار زندگی کو بلند کرنے لیے کوشاں ہے ، اسکی شاندار کامیابیوں پر ہمیں بے حد ... تفصیل