مقبوضہ کشمیر‘ بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں دو اور کشمیری نوجوان شہید              کھیل کے میدان سے افسوسناک خبر اہم ترین عہدیدار نے تنگ آکر استعفیٰ دیدیا              قطر جانے کے خواہشمند افراد کیلئے بڑی خوشخبری آگئی پاکستانی پروفیشنلز اور ہنرمند افراد متوجہ ہوں، پھر نہ کہنا خبر نہ ہوئی              یو اے ای میں رہائش پذیر پاکستانیوں کیلئے دھماکے دار خبر آگئی ، عام تعطیل کا اعلان کردیاگیا              سیاحوں کی بس میں دھماکہ ، ہلاکتیں ، متعدد زخمی ، افسوسناک واقعہ کہاں پیش آیا ؟ جانئے              پارسل بھیجنا ہو تو دورنہ جائیں، اب ڈاکخانے کا عملہ ہی گھر بلا لیں ایسی سہولت متعارف جان کرآپ بھی دانتوں تلے انگلیاں دبا لینگے              باکمال لوگ ، لاجواب سروس کے شاندار اقدام نے شہریوں کے دل جیت لیئے ،جان کر آپ بھی داد دیئے بغیر نہ رہ سکیں گے              اہم ترین ساہم ترین سیاسی رہنما رشتہ ازدوج میں منسلک ہوگئے، لڑکی کون؟ کس بڑی شخصیت کی بیٹی ہیں ؟ جانئےیاسی رہنما رشتہ ازدوج میں منسلک ہوگئے، لڑکی کون؟ کس بڑی شخصیت کی بیٹی ہیں ؟ جانئے              خوفناک حادثے نے سب کو رُلادیا ، ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق ،ہر طرف چیخ وپکار       
تازہ تر ین

بیلجیم میں منجمد قذافی کے مالی اثاثے، لیبیا انویسٹمنٹ اتھارٹی کا مشکوک اعتراف

طرابلس (انٹرنیشنل ڈیسک)لیبیا میں سرمایہ کاری سے متعلق سرکاری ادارے نے اقرار کیا ہے کہ اس نے بیلجیم کے بینکوں میں منجمد رقوم کا منافع اکتوبر 2017 کے اختتام تک وصول کیا تھا تاہم اتھارٹی نے اعتراف کیا ہے کہ اسے ان رقوم کے انجام اور ان سے مستفید ہونے والے فریقوں کے بارے میں علم نہیں۔ اس طرح لیبیا میں ان رقوم کے غلط استعمال یا غبن کے حوالے سے شکوک و شبہات اپنی جگہ باقی ہیں۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق مذکورہ موقف جاری ایک بیان میں سامنے آیا ، اس سے قبل بیلجیم نے سرکاری طور پر اس بات کا اعتراف کیا تھا کہ برسلز میں یورو کلیر بینک نے بیلجیم کے 4 بینکوں میں منجمد لیبیائی رقوم کے منافع کو لیکسمبرگ، بحرین اور برطانیہ کے بینکوں میں مختلف کھاتوں میں منتقل کیا تھا۔لیبین انویسٹمنٹ اتھارٹی کے مطابق جن کھاتوں میں مذکورہ منافع منتقل کیا گیا وہ بیرون ملک اتھارٹی کے خصوصی کھاتے ہیں۔ اتھارٹی کا یہ بھی کہناتھا کہ منجمد رقوم کے منافع کی وصولی اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی جانب سے 2011ء کے اوائل میں عائد کی جانے والی پابندیوں کے نظام کے مطابق عمل میں آئی۔ بیلجیم سمیت بعض ممالک نے اعلان کیا تھا کہ منجمد اثاثوں کے منافع اور سود کی رقم پر سے انجماد کو ختم کر دیا گیا۔لیبیا کی وفاقی حکومت کے زیر انتظام سرمایہ کاری کے اس ادارے نے باور کرایا کہ وہ یورو کلیر بینک کے کھاتوں میں منتقل ہونے والی مالی رقوم کے انجام کے حوالے سے تحقیقات کا آغاز کرے گا کیوں کہ یہ کارروائی سابقہ انتظامیہ کے دور میں ہوئی۔ تحقیقاتی رپورٹ کو اقوام متحدہ اور متعلقہ حکام کے سامنے بھی پیش کیا جائے گا۔

مزید خبر یں

برلن(نیوزڈیسک)جرمنی میں پناہ کے مسترد درخواست گزاروں کی سب سے زیادہ تعداد اٹلی بھیجی گئی، یورپی یونین کے ڈبلن ضوابط کے تحت پناہ کے متلاشی افراد انہیں ممالک میں درخواستیں جمع کرا سکتے ہیں، جہاں سے وہ یونین کی حدود میں داخل ہوئے تھے۔جرمن اخبار سے ... تفصیل

تہران (نیوزڈیسک) ایرانی فضائیہ کے کمانڈر بریگیڈئیر عزیز نصیر زادے نے کہاہے کہ اسرائیل کا روئے زمین سے وجود مٹا دیا جائے گا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق نصیر زادے نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ نوجوانوں کے صبر کا پیمانہ لبریز ہورہا ہے اور وہ ... تفصیل

ریاض(نیوزڈیسک)یمن میں بارودی سرنگیں ناکارہ بنانے کے پانچ ماہرین ایک دھماکے میں ہلاک ہوگئے ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سعودی عرب کے شاہ سلمان انسانی امداد اور ریلیف مرکز نے بتایا ہے کہ ان کا تعلق جنوبی افریقا اور بعض یورپی ممالک سے تھا اور وہ ... تفصیل