دفترخارجہ کانیوزی لینڈ سانحے میں شہید ہونے والے 4 افراد کے ورثا کے لئے ویزہ کی سہولت کا اعلان              پیپلزپارٹی نے رابطہ عوام مہم شروع کرنے کا اعلان کردیا              سابق وفاقی وزیر کامران مائیکل پر سفری پابندی عائد              سینیٹ کمیٹی: سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان میں آنے والے اخراجات کی تفصیلات طلب              سانحہ نیوزی لینڈ : شہید پاکستانیوں کی تعداد 6 ہوگئی              پاک فوج نے بھارت کاجاسوس ڈرون مار گرایا              شیخ رشید کا وزیر اعظم کی جانب سے مزدوروں کےلئے تین ، تین ہزار روپے انعام کا اعلان              کرائسٹ چرچ مساجد پر حملہ کرنے والا انتہا پسند عدالت میں پیش،قتل کا الزام عائد              آصف زرداری نے میگا منی لانڈرنگ کیس کی اسلام آباد منتقلی کا فیصلہ چیلنج کردیا       
تازہ تر ین

شکر اور چاول کے تھیلوں میں حوثیوں کے دھماکا خیز مواد کی اسمگلنگ

صنعاء(انٹرنیشنل ڈیسک) سامنے آنے والی تصاویر اور وڈیو کلپوں میں باغی حوثی ملیشیا کی جانب سے ایجاد کردہ بارودی سرنگوں کی نئی اقسام کا انکشاف ہوا ہے۔ یہ حوثیوں کی اْن بے دھڑک کوششوں کا حصّہ ہے جن کا مقصد الحدیدہ شہر اور اس کی تزویراتی بندرگاہ کی آزادی کے عمل میں تاخیر پیدا کرنا ہے۔

عرب ٹی وی کے مطابق مذکورہ تصاویر اور ڈیوز میں حوثی ملیشیا کے ارکان 8 کلو گرام تک کے چھوٹے بیگز میں موجود شکر اور چاول کوٹی اینڈ ٹی دھماکا خیز مواد کی اتنی ہی مقدار سے تبدیل کرتے ہوئے نظر آ رہے ہیں تا کہ اسے الحدیدہ کی بندرگاہ کے ذریعے اسمگل کیا جا سکے۔ علاوہ ازیں گوداموں میں شکر اور چاول کے دیگر سائز کے تھیلوں میں دھماکا خیز مواد اور بارودی سرنگیں بھی رکھی جاتی ہیں۔یمنی فوج کے ذرائع کے مطابق سرکاری فورسز اس نوعیت کی سیکڑوں بارودی سرنگیں اور دھماکا خیز مواد ناکارہ بنانے میں کامیاب رہیں۔ ان کے ذریعے الحدیدہ بالخصوص ان علاقوں میں شہریوں کو نشانہ بنایا جاتا ہے جہاں سے حوثی باغیوں کو نکال دیا گیا ہے۔مقامی میڈیا نے سکیورٹی ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ حوثی ملیشیا الحدیدہ شہر میں مقامی آبادی میں تقسیم کی جانے والی غذائی امداد کے اندر ہتھیاروں کو اسمگل کر رہی ہے۔دوسری جانب یمن کی آئینی حکومت عرب اتحاد کے ممالک (جن میں سعودی عرب سرفہرست ہے) کی مدد سے بارودی سرنگوں کو صاف کرنے کی کوششوں میں جْتی ہوئی ہے۔

یمن میں بارودی سرنگوں کی صفائی سے متعلق سعودی عرب کے پروگرام مسام کے تحت نومبر کے پہلے ہفتے کے دوران 1500 کلو گرام کے قریب بارودی سرنگیں اور غیر استعمال شدہ دھماکا خیز مواد ناکارہ بنا دیا گیا۔مسام پروگرام کے میڈیا بیورو کے مطابق رواں برس جون میں مذکورہ منصوبے کے آغاز کے بعد سے اب تک صاف کی جانے والی بارودی سرنگوں اور دھماکا خیز آلات کی مجموعی تعداد 18 ہزار کے قریب ہے۔

مزید خبر یں

جکارتہ (نیوز ڈیسک)انڈونیشیا کے جزیرے پاپوا پر سیلابی ریلوں کی تباہ کاریوں سے ہلاکتوں کی تعداد 77 ہو گئی۔تین درجن سے زائد افراد تاحال لاپتہ ہیں، سینکڑوں زخمی افراد کو طبی امداد دی جارہی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق انڈونیشن ڈیزاسٹر ایجنسی نے ایک بیان میں کہاکہ جزیرے ... تفصیل

جکارتہ (نیوز ڈیسک)انڈونیشیا کے صوبے پاپوا میں شدید بارشوں اور سیلاب کے نتیجے میں50افراد ہلاک جبکہ 59 ز خمی ہو گئے۔سیلاب سے متاثرہ 120 سے زائد افراد سرکاری دفتر میں عارضی پناہ لئے ہوئے ہیں جبکہ حکام نے ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ... تفصیل

کینبرا(نیوز ڈیسک)آسٹریلوی وزیر اعظم نے مسلمان مخالف سینیٹر کو انڈا مارنے والے لڑکے کی حمایت کرتے ہوئے تجویز دی ہے کہ انڈا مارنے والے لڑکے پر تشدد کرنے پر سینیٹر کے خلاف مقدمہ درج کیا جانا چاہیے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق وزیر ... تفصیل