سرکاری درس گاہوں میں 12ویں تک نیا نصاب پڑھانے کا فیصلہ       
تازہ تر ین

مصر میں مشترکہ فوجی مشقوں عربوں کی ڈھال1 کی سرگرمیاں جاری

exercise

قاہرہ(انٹرنیشنل ڈیسک)مصر میں عرب ممالک کی مشترکہ فوجی مشقوں (عربوں کی ڈھال 1) کا سلسلہ جاری ہے۔ مشقوں میں میزبان مصر کے علاوہ سعودی عرب، امارات، کویت، بحرین اور اردن کی فوجیں حصّہ لے رہی ہیں۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اس تربیتی ایونٹ کا مقصد لڑائی کے لیے ہمہ وقت تیار رہنے کی استعداد کو بڑھانا ، حقیقی لڑائی کے ماحول میں عسکری مہارت کو چمکانا اور باہمی تجربے کے تبادلے سے مستفید ہونا ہے۔یہ مشقیں دو مرحلوں پر مشتمل ہیں۔ ان میں پہلا مرحلہ پیشگی تربیت کا تھا جو اختتام پذیر ہو چکا ہے۔

دوسرا مرحلہ حقیقی عمل درآمد کا ہے جس کے دوران فضائی اور بحری کارروائیوں کے علاوہ اسپیشل فورسز کی کارروائیاں انجام دی جائیں گی۔ ساتھ ہی دشمن فورسز کو بھگانے کے لیے گولہ بارود کے تدبیری استعمال کا مظاہرہ بھی عمل میں لایا جائے گا۔

مزید خبر یں

جکارتہ (نیوز ڈیسک)انڈونیشیا کے جزیرے پاپوا پر سیلابی ریلوں کی تباہ کاریوں سے ہلاکتوں کی تعداد 77 ہو گئی۔تین درجن سے زائد افراد تاحال لاپتہ ہیں، سینکڑوں زخمی افراد کو طبی امداد دی جارہی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق انڈونیشن ڈیزاسٹر ایجنسی نے ایک بیان میں کہاکہ جزیرے ... تفصیل

جکارتہ (نیوز ڈیسک)انڈونیشیا کے صوبے پاپوا میں شدید بارشوں اور سیلاب کے نتیجے میں50افراد ہلاک جبکہ 59 ز خمی ہو گئے۔سیلاب سے متاثرہ 120 سے زائد افراد سرکاری دفتر میں عارضی پناہ لئے ہوئے ہیں جبکہ حکام نے ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ... تفصیل

کینبرا(نیوز ڈیسک)آسٹریلوی وزیر اعظم نے مسلمان مخالف سینیٹر کو انڈا مارنے والے لڑکے کی حمایت کرتے ہوئے تجویز دی ہے کہ انڈا مارنے والے لڑکے پر تشدد کرنے پر سینیٹر کے خلاف مقدمہ درج کیا جانا چاہیے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق وزیر ... تفصیل