مقبوضہ کشمیر‘ بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں دو اور کشمیری نوجوان شہید              کھیل کے میدان سے افسوسناک خبر اہم ترین عہدیدار نے تنگ آکر استعفیٰ دیدیا              قطر جانے کے خواہشمند افراد کیلئے بڑی خوشخبری آگئی پاکستانی پروفیشنلز اور ہنرمند افراد متوجہ ہوں، پھر نہ کہنا خبر نہ ہوئی              یو اے ای میں رہائش پذیر پاکستانیوں کیلئے دھماکے دار خبر آگئی ، عام تعطیل کا اعلان کردیاگیا              سیاحوں کی بس میں دھماکہ ، ہلاکتیں ، متعدد زخمی ، افسوسناک واقعہ کہاں پیش آیا ؟ جانئے              پارسل بھیجنا ہو تو دورنہ جائیں، اب ڈاکخانے کا عملہ ہی گھر بلا لیں ایسی سہولت متعارف جان کرآپ بھی دانتوں تلے انگلیاں دبا لینگے              باکمال لوگ ، لاجواب سروس کے شاندار اقدام نے شہریوں کے دل جیت لیئے ،جان کر آپ بھی داد دیئے بغیر نہ رہ سکیں گے              اہم ترین ساہم ترین سیاسی رہنما رشتہ ازدوج میں منسلک ہوگئے، لڑکی کون؟ کس بڑی شخصیت کی بیٹی ہیں ؟ جانئےیاسی رہنما رشتہ ازدوج میں منسلک ہوگئے، لڑکی کون؟ کس بڑی شخصیت کی بیٹی ہیں ؟ جانئے              خوفناک حادثے نے سب کو رُلادیا ، ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق ،ہر طرف چیخ وپکار       
تازہ تر ین

مصر اور بحرین کا قطر بحران کے حل کے لیے 13 مطالبات کو پورا کرنے پر زور

منامہ (انٹرنیشنل ڈیسک)مصر اور بحرین کے وزرائے خارجہ نے قطر سے جاری بحران کے خاتمے کے لیے تیرہ مطالبا ت پر مشتمل فہرست پر عمل درآمد کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

دہشت گردی مخالف چار ممالک سعودی عرب ، مصر ، متحدہ عرب امارات اور بحرین نے گذشتہ سال بحران کے حل کے لیے قطر کو چھے اصولوں پر مبنی تیرہ مطالبات پیش کیے تھے لیکن اس نے ان پر عمل درآمد سے انکار کردیا تھا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق مصر اور بحرین کی مشترکہ وزارتی کمیٹی کے منامہ میں اجلاس کے بعد ایک مشترکہ بیان جاری کیا گیا ،

اس میں انھوں نے کہا کہ قطر کی جانب سے مطالبات کو پس پشت ڈالنے کی کوششوں سے بحران طول ہی پکڑے گا ۔ انھوں نے بحران کے حل کے لیے کویت کی ثالثی کی کوششوں کو سراہا ہے۔دونوں ملکوں نے علاقائی اور عالمی سطح پر باہمی مشاورت سے کام کرنے بالخصوص عرب لیگ ، اسلامی تعاون تنظیم اور اقوام متحدہ کے نظام کے تحت مشترکہ کوششوں سے اتفاق کیا تاکہ سعودی عرب اور بحرین کے مفادات حاصل کیے جاسکیں اور دونوں ممالک کے عوام کی امنگوں کو پورا کیا جاسکے۔مصر اور بحرین نے خطے کے ممالک کی سلامتی ، خود مختاری اور ا ستحکام برقرار رکھنے کی ضرورت پر زور دیا ۔ انھوں نے یمن کی حدود سے ایران کے حمایت یافتہ حوثی شیعہ باغیوں کے سعودی عرب کے علاقوں کی جانب بیلسٹک میزائلوں سے حملوں کی مذمت کی ہے۔انھوں نے دہشت گردی کی تمام شکلوں کی بھی مذمت کی ہے اور دوطرفہ ، علاقائی اور بین الاقوامی سطح پر دہشت گردی کی تمام شکلوں سے نمٹنے کے لیے باہمی روابط کی ضرورت پر زور دیا ہے۔انھوں نے فلسطینی نصب العین کی حمایت کی ضرورت پر بھی زور دیا ہے۔

مزید خبر یں

برلن(نیوزڈیسک)جرمنی میں پناہ کے مسترد درخواست گزاروں کی سب سے زیادہ تعداد اٹلی بھیجی گئی، یورپی یونین کے ڈبلن ضوابط کے تحت پناہ کے متلاشی افراد انہیں ممالک میں درخواستیں جمع کرا سکتے ہیں، جہاں سے وہ یونین کی حدود میں داخل ہوئے تھے۔جرمن اخبار سے ... تفصیل

تہران (نیوزڈیسک) ایرانی فضائیہ کے کمانڈر بریگیڈئیر عزیز نصیر زادے نے کہاہے کہ اسرائیل کا روئے زمین سے وجود مٹا دیا جائے گا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق نصیر زادے نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ نوجوانوں کے صبر کا پیمانہ لبریز ہورہا ہے اور وہ ... تفصیل

ریاض(نیوزڈیسک)یمن میں بارودی سرنگیں ناکارہ بنانے کے پانچ ماہرین ایک دھماکے میں ہلاک ہوگئے ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سعودی عرب کے شاہ سلمان انسانی امداد اور ریلیف مرکز نے بتایا ہے کہ ان کا تعلق جنوبی افریقا اور بعض یورپی ممالک سے تھا اور وہ ... تفصیل