خلیل اور اس کا خاندان بے گناہ ہے، جے آئی ٹی کی ابتدائی رپورٹ میں سی ٹی ڈی افسران قتل کے ذمہ دار قرار              نیواسلام آباد ائیر پورٹ سی اے اے سے لیکر پی آئی اے کو دینے کا فیصلہ              پاکستان اور یو اے ای کے درمیان 3 ارب ڈالر قرض کیلئے معاہدہ طے پاگیا              مقبوضہ کشمیر‘ بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں دو اور کشمیری نوجوان شہید              کھیل کے میدان سے افسوسناک خبر اہم ترین عہدیدار نے تنگ آکر استعفیٰ دیدیا              قطر جانے کے خواہشمند افراد کیلئے بڑی خوشخبری آگئی پاکستانی پروفیشنلز اور ہنرمند افراد متوجہ ہوں، پھر نہ کہنا خبر نہ ہوئی              یو اے ای میں رہائش پذیر پاکستانیوں کیلئے دھماکے دار خبر آگئی ، عام تعطیل کا اعلان کردیاگیا              سیاحوں کی بس میں دھماکہ ، ہلاکتیں ، متعدد زخمی ، افسوسناک واقعہ کہاں پیش آیا ؟ جانئے              پارسل بھیجنا ہو تو دورنہ جائیں، اب ڈاکخانے کا عملہ ہی گھر بلا لیں ایسی سہولت متعارف جان کرآپ بھی دانتوں تلے انگلیاں دبا لینگے              باکمال لوگ ، لاجواب سروس کے شاندار اقدام نے شہریوں کے دل جیت لیئے ،جان کر آپ بھی داد دیئے بغیر نہ رہ سکیں گے              اہم ترین ساہم ترین سیاسی رہنما رشتہ ازدوج میں منسلک ہوگئے، لڑکی کون؟ کس بڑی شخصیت کی بیٹی ہیں ؟ جانئےیاسی رہنما رشتہ ازدوج میں منسلک ہوگئے، لڑکی کون؟ کس بڑی شخصیت کی بیٹی ہیں ؟ جانئے              خوفناک حادثے نے سب کو رُلادیا ، ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق ،ہر طرف چیخ وپکار       
تازہ تر ین

بھارت میں اہلیہ کیلئے منی تاج محل بنانے والا شخص ٹریفک حادثے میں ہلاک

لکھنؤ(انٹرنیشنل ڈیسک) بھارت کی ریاست اتر پردیش کے ضلع بلند شاہر میں اپنی اہلیہ کے لیے منی تاج محل بنانے والے فیض الحسن قادری ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہوگئے۔

بھارتی ٹی وی کے مطابق حادثے میں فیض الحسن قادری شدید زخمی ہوئے تھے، جنہیں ہسپتال میں طبی سہولیات فراہم کی جارہی تھیں کہ وہ دم توڑ گئے۔83 سالہ فیض الحسن قادری جو کہ پیشے سے ڈاکیا تھے، نے اپنی مرحوم اہلیہ تاجا مولی بی بی کی یاد میں 2012 میں منی تاج محل بنانے کا کام شروع کیا تھا جبکہ جوڑے کی شادی 1953 میں ہوئی تھی۔انہوں نے اپنی تمام جمع پونجی منی تاج محل کی بنیادی تعمیر میں لگادی تھی، منی تاج محل کی تعمیر سے متعلق خبر منظر عام پر آنے کے بعد ریاست کے وزیراعلیٰ نے فیض الحسن قادری کو لکھنؤ بلایا اور انہیں محل کی تعمیرات مکمل کرنے کے لیے رقم فراہم کرنے کی پیشکش کی۔

جس پر فیض الحسن قادری نے ان کی پیشکش ٹھکرا دی اور وزیراعلیٰ سے ان کے گاؤں کے قریب لڑکیوں کا کالج تعمیر کرنے کے لیے کہا تھا۔مذکورہ کالج کے لیے فیض الحسن قادری نے اپنی کچھ اراضی فراہم کی جو آج علاقے کی لڑکیوں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کررہا ہے۔سابق ڈاکیا نے محل کی تنزین و آرائش اور ماربل استعمال کرنے کے لیے 2 لاکھ روپے محفوظ کیے تھے تاہم وہ یہ خواب پورا نہ کرسکے۔

ان کے اہل خانہ بالکل اسی طرح ان کی لاش کو ان کے اہلیہ کے ساتھ دفنانے کا منصوبہ بنا رہے ہیں جیسا کہ مغل بادشاہ شاہ جہان کی لاش کو ان کی اہلیہ ممتاز کے ساتھ دفن کیا گیا تھا۔اہل خانہ نے منی تاج محل کو مکمل کرنے کا فیصلہ بھی کیا ہے تاہم انہوں نے فیض الحسن کی لاش کا پوسٹ مارٹم کرنے کی اجازت نہیں دی۔

مزید خبر یں

ماسکو(نیوزڈیسک )روس سے ملحقہ کرائمیا کے قریب بحر اسود میں گیس کے دو ٹینکرز میں آگ لگ گئی، اس حادثے میں 21 افراد ہلاک جبکہ 5 لاپتہ ہو گئے،دونوں جہازوں میں سوار 12 افراد کو بچالیا گیا ہے، جہازوں کے عملے کا تعلق ترکی اور بھارت ... تفصیل

برلن(نیوزڈیسک)جرمنی میں پناہ کے مسترد درخواست گزاروں کی سب سے زیادہ تعداد اٹلی بھیجی گئی، یورپی یونین کے ڈبلن ضوابط کے تحت پناہ کے متلاشی افراد انہیں ممالک میں درخواستیں جمع کرا سکتے ہیں، جہاں سے وہ یونین کی حدود میں داخل ہوئے تھے۔جرمن اخبار سے ... تفصیل

تہران (نیوزڈیسک) ایرانی فضائیہ کے کمانڈر بریگیڈئیر عزیز نصیر زادے نے کہاہے کہ اسرائیل کا روئے زمین سے وجود مٹا دیا جائے گا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق نصیر زادے نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ نوجوانوں کے صبر کا پیمانہ لبریز ہورہا ہے اور وہ ... تفصیل